نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے شہریوں  کو خدما ت کی بروقت ترسیل اور معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا


نائب صدر نے  2024 تک تقریباََ  20 کروڑ نل کے کنکشن  فراہم کرنے کے ہدف کی ستائش کی

ہمارے نوجوانوں کو اُن کی کامیابی کے لئے درست ہنر مندی سے لیس کریں : نائب صدرجمہوریہ

سووچھ بھارت ابھیان  نے لاکھوں   بچوں کی زندگی بچائی اور خواتین کو وقار اور تحفظ فراہم کیا

قومی ترقی کے لئے ٹیم انڈیا ہی  واحد راستہ ہے: نائب صدر

نائب صدر جمہوریہ نے اُپ راشٹر پتی نواس  پر ‘‘ بھارت کی ترقی میں تیزی : مودی حکومت کے سات سال’’ کے عنوان کی کتاب کا اجرا کیا

Posted On: 09 AUG 2021 8:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی10 اگست2021:نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے خدما ت تک عوام کی رسائی کو یقینی بنانے کے علاوہ شہریوں کو معیاری خدمات  اور ان کی بروقت فراہمی کو  بہتر بنانے کی ضرورت پرزور دیا۔ انہوں نے خدما ت کی ترسیل  کے موجودہ ماڈلوں  پر نظرثانی کرنے اور بہترین کارکردگی والے اضلاع کے طریقہ کار کو اپنانے پر زور دیا۔ حکومت کے پروگراموں کے لئے ترسیل ہی سب سے اہم ہے، اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ  جب تک خدمات  کی ترسیل  کسی تاخیر   اور تحلیل کے بغیر  نہیں ہوتی ،اس  وقت تک اصلاحات کے کوئی معنی نہیں۔انہوں نے بھارت میں حکمرانی  میں  تبدیلی کے سفر میں فوائد کی براہ راست منتقلی کو ایک اہم  مرحلہ قرار دیا۔

شمولیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی پروگراموں کے فوائد   سماج کے تمام طبقوں  ، خاص طور پر سب سے زیادہ محروم اور کمزورطبقوں تک  پہنچنے چاہئیں۔ اس ضمن نے انہوں نے   ان علاقو ں  کے لئے ،  جو   پیچھے رہ گئے ہیں ، ترقی میں تیزی لانے کے لئے  امنگوں والے اضلاع   جیسے پروگرام سمیت   مختلف اہم اسکیموں کا حوالہ دیا ۔  انہوں نے  2024  تک  تقریباََ 20 کروڑ کنبوں  کو نل  کے کنکشن کے ذریعہ  پانی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کرنے کے لئے حکومت کی ستائش کی ۔

آج اُپ  راشٹر پتی نواس  میں ‘‘ بھارت کی ترقی میں  تیزی :  مودی حکومت کے سات سال ’’  کے عنوان سے کتاب جاری  کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ   ایسے میں جب کہ بھارت آزادی کے 75  سال کا جشن منارہا ہے ،  اب وقت آگیا ہے کہ وہ عام آدمی کے لئے  باوقار زندگی کے آئینی وعدے   میں  پیش رفت کا تجزیہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی فرد  یا برادری   کے ساتھ  امتیاز کے بغیر ایک باوقار زندگی کے حق  کے لئے جو ہم نے جمہوریت کے آغاز پر خودسے عہد کیا تھا، اس پر ہمیشہ عمل کرنا چاہئے۔

ہنر مندی اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے مواقع کی اہمیت  کو اجاگر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے مشورہ دیا کہ   اچھی تعلیم کے ساتھ  ہمیں اپنے نوجوانوں کو ایسی ہنر مندی سے لیس  کرنے  کی ضرورت ہے ، جو ان کو کامیابی کے حصول میں  مدد کرے ۔ انہوں نے پرائیویٹ سیکٹر  پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے  اور انہیں جدید ٹکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ  ان کی  ملازمت کے امکانات کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کی کوششوں میں تعاون کرے۔

ہنر مندی کے فروغ  کے لئے ایک مخصوص وزارت قائم کرنے پر حکومت کی ستائش کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے  اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ صنعتی لیڈر   سی ایس آر فنڈ کے ذریعہ  اور غیر سرکاری تنظیمیں  ہنر مندی کے فروغ میں تعاون کررہی ہیں۔  انہوں نے صلاح دی کہ  ہر صنعت میں  ایک ہنر مندی کے فروغ کا مرکز ہونا چاہئے تاکہ وہ  تربیت   پانے والوں  اور ملازمین کی ہنر مندی کو اور بہتر بناسکیں۔

جناب نائیڈو نے  لوگوں کی ہنر مندی اور صلاحیت کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے  بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے ،   کاروبار کے لئے سازگار ماحول تیار کرنے اور جدید ترین ٹکنالوجی    اپنانے    کی اہمیت  کو اجاگر کیا۔زراعت  کی مثال  دیتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ  اگرچہ ہمارے کسان  ملک کو خوراک فراہم کرنے کے لئ دن رات کھیتی کے کام میں مصروف  ہیں لیکن برسوں سے  اُ ن کی آمدنی بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ  سوائل ہیلتھ کارڈ   جیسے لاگت کے درست پروگراموں   ،  ای-  نیم جیسی   مارکیٹ کے مواقع   ، کرشی  سنچائی یوجنا  ، پروجیکٹوں کے ذریعہ آبپاشی ، فصل بیمہ یوجنا کے ذریعہ فصل کاآسان بیمہ   اور خوراک کی ڈبہ بندی کے ذریعہ فصلوں کی قدر میں اضافے کے ساتھ ہمارے کسان    پچھلے برسوں  کےد وران   اناج کی ریکارڈ پیداوار کے ساتھ     معجزے دکھارہے ہیں۔ انہوں نے  کسانوں کو  بہتر قیمتوں  کو  یقینی بنانے کے علاوہ فصلوں کی سائنسی بنیاد پر پیداوار اور انہیں متنوع بنانے پر زور دیا۔ 

صحت اورتعلیم میں   عوام پر مرکوز  مختلف اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے جناب نائیڈو  نے  ملک میں نئی طرح کی سوچ اور حکمرانی  میں تبدیلی کے لئے حکومت کو مبارکباد دی ۔اس بات  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ  وزیر اعظم نریندر مودی  کی ذاتی پہل  پر سووچھ بھارت ابھیان کے تحت   دس کروڑ سے زیادہ  بیت الخلاء  تعمیر کئے گئے،  انہوں نے کہا کہ  اس پروگرام  کے ذریعہ  لاکھوں بچوں  کو  ہیضے سے ہونے والی  موت سے بچایا گیا اور  خواتین  کو وقار اور تحفظ فراہم کیا گیا۔

قومی تعلیمی پالیسی کو   بصیرت افروز دستاویز   قرار دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ  اس میں  بھارت  نے تعلیم کو جامع  ، اقدار پر مبنی اور خوشی کے ساتھ آموزش کا ایک تجربہ بنانے   کی گنجائش ہے۔ اسی  طرح  پرائمری سطح  پر  پڑھانے  کے لئے  مادری زبان  پر زور اور  مادری زبان میں  ہی  پیشہ ورانہ کورس فراہم کرنے کو   ایک خوش آئند قدم قراردیا۔

جناب نائیڈو  نے  ا  س بات کو اجاگر کیا کہ ہمارے جیسے  وفاقی طریقہ کار میں  پیش رفت  صر ف مرکز اور ریاستی حکومتوں  کے درمیان مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن تھی۔  انہوں  نے کہا کہ  وزیر اعظم مودی جی نے    اکثر  اس با ت کو اجاگر کیا ہے کہ ٹیم انڈیا کا تصور ہی  واحد راستہ ہے۔ انہوں نے  مرکز اور ریاستوں  پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی کے لئے  مسلسل مذاکرات    کریں اور ایک دوسرے سے تعاون کریں ۔

 جناب صدر جمہوریہ نے   ان  28  ممتاز مصنفوں کی کوششوں کی ستائش کی ، جنہوں نے کتاب میں   بھارتی حکمرانی کے مختلف شعبوں  پر  25  مضامین تحریر کئے ہیں۔ انہوں نے   کتاب کے مدیر  کے جے الفانس   ،  راجیہ سبھا کے ممبر اور پبلشروں  کی بھی ستائش کی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کتاب   ہماری ترقی کے نامکمل ایجنڈے کے کلیدی عناصر کی نشاندہی کی خاطر پالیسی ساز وں کے لئے ایک گائڈ کا کام کرے گی۔

اس تقریب کے دوران  کیرالہ کے گورنر  جناب عارف محمد خان  ،   امور خارجہ اور  پارلیمانی امور  کے وزیر مملکت  جناب  وی مرلی دھرن  ،  ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری  ، الیکٹرانکس  اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر مملکت  جناب  راجیو چندر شیکھر   ، نیتی آیوگ کے سی ای او  جناب امیتابھ کانت  ،  رکن  پارلیمنٹ  جناب کے جے الفانس   ،  اوک بریگیڈ  پبلشنگ  پرائیویٹ لمٹیڈ کے ڈائریکٹر   جناب وکیش  دھیانی   اور دیگر موجود تھے۔

 

 

*************

ش ح۔وا ۔رم

U-76


(Release ID: 1744327) Visitor Counter : 257