زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اورکسانوں کے بہبود کی وزیرمملکت شوبھاکرنڈلاجے اولمپکس میں بھارت کی  نمائندگی کرنے والی خاتون کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

Posted On: 09 AUG 2021 5:26PM by PIB Delhi

زراعت اورکسانوں کے بہبود کی مرکزی وزیرمملکت شوبھا کرن لاجے نے  ان خاتون کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے کے لئے ایک کھلا خط تحریر کیا ہے۔ جنہوں نے اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔ اپنے خط میں کرن لاجے نے کہا کہ میں اولپک مرحلہ میں  بھارت کی  نمائندگی کرنے والی سبھی کھلاڑیوں کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں اور ہم سب کو  ان پر فخر ہے۔  ان ہونہار اور  باصلاحیت کھلاڑیوں نے  اولمپکس میں ریکارڈ بنائے ہیں اور ان اہداف تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں جس کا ہم نے  تصور نہیں کیا تھا۔  میں خصوصی طور پر مضبوط قوت ارادی رکھنے والی خاتون ایتھلیٹ کے رول ماڈل کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں جنہوں نے  اولمپکس مرحلہ میں  بھارت کو غلبہ دلایا۔ یہ خواتین  نہ صرف ہندوستان میں کھیلوں کے  ریکارڈ توڑ رہی ہیں بلکہ طاقتور رول ماڈل ہونے کے ناطے سماج پر خاطر خواہ اثر بھی ڈال رہی ہیں۔ہمارے ملک کی لاکھوں خواتین کے نام پر میں آپ سبھی کی مشکور ہوں۔

 وزیرموصوف نے بتایا کہ ہندوستان میں خواتین رول ماڈل کبھی کمی نہیں رہی ہے۔گارگی جیسی عظیم رشی اور متھریئی ، جھانسی کی رانی لکشمی بائی،اونیک اوباوا، کیتور چنما جیسی بہادر واریئرس، سانیا نہوال، پی وی سندھو، سانیا مرزا، میری کوم جیسی کھیل شخصیتوں کے علاوہ اور دیگر بہت سی کھلاڑی اور  کلپنا چاولہ جیسی خلانورد جیسی عظیم ہستیاں ہمارے لئے ایک مثال ہیں۔ خواتین نے ہمارے ہندوستانی معاشرے نمائندگی کی ہے۔ہم کو ایسے مخصوص کلچرکاحصہ ہونے پر فخر ہے جس میں خواتین اورنسوانیت کو احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ آج کی ہندوستانی خواتین پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں ، جن کا گوناگوں رول ہے اور ہمارے کنبے  کو متحد رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ہندوستانی خواتین ہمارے ہندوستانی معاشرے کی ایک سب سے بڑی چمپئن اور  ہیرو ہیں۔

محترمہ شوبھا کرن لاجے نے مزید کہا کہ میں لڑکیوں اورخواتین میں پیدا کئے جارہے جذبہ کو دور کرناچاہتی ہوں کہ وہ  معاشرے کی شکار، ماتحت، ستائی ہوئی اور بنیادی حقوق سے محروم ہیں، بھلے ہی کچھ سنگین معاملوں میں یہ صحیح ہوسکتا ہے لیکن ہندوستانی سماج جو طاقت دیوی درگا کی پوجا کرتا ہے، میں اس سے اوپر کی صلاحیت اور لچکیلے پن میں یقین رکھتی ہوں۔ قدیم ہندوستانی سماج میں  خواتین کی غلامی کا کوئی وجود نہیں تھا۔ماضی کی طرح ہمارے یہاں آج بھی ایسا معاشرہ ہے جہاں خواتین کی سرپرستی ہوتی ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ذاتی سطح پر ایک خاتون ہونے کے ناطے میں ایک خاتون کے سامنے آنے والی دشواریوں اور چیلجز کو سمجھوتی ہوں ساتھ ہی ان سے متعلق رہی ہوں ، میں لڑکیوں کے والدین سے اپیل کرتی ہوں کہ انہیں ان کے ذریعہ چنے گئے راستے پر چلنے میں تعاون دینا چاہئے۔ جس طرح سے وہ ایک لڑکے کو تعاون دیتے ہیں، لیکن اس کا ہماری ثقافتی قدروں سے ٹکراؤ یا مغرب کی اندھی نقل کرتے ہوئے کنبے کو توڑنا ضروری نہیں ہے۔ ہماری خواتین کئی شاندار کام کرنے میں  پوری طرح با صلاحیت ہیں، کیوں کہ ان کو  ماؤں، والد، اور شوہر کے ذریعہ ان کی آزادی اورخواہشات کااحترام کیا گیا ہے۔ ہم ایک مضبوط بنیاد والے سماج میں رہتے ہیں جو ہمارے لئے کئی رول ماڈل پیدا کرتا ہے۔ یہ ہیرو ملک بھر کی خواتین کو ہر دن کچھ بہتر کرنے کے لئے ذہنی بیڑیاں توڑنے کے لئے تحریک دیتی ہیں۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1OPXD.jpg

******

 

( ش ح ۔ح ا۔ف ر)

U- 7664



(Release ID: 1744321) Visitor Counter : 195


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Kannada