اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیت کی تعریف
Posted On:
09 AUG 2021 3:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی:09؍اگست2021:
مرکزی حکومت قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم)، ایکٹ 1992 کی دفعہ 2(سی)کے تحت مختلف اسٹیک ہولڈرز کے مشورے سے قومی سطح پر اقلیتی فرقوں کو نوٹیفائی کرتی ہے۔ این سی ایم ایکٹ کی دفعہ 2(سی)کے تحت اقلیتی فرقے کے طورپر نوٹیفائیڈ چھ فرقے عیسائی، سکھ، مسلم، بودھ، پارسی اور جین ہیں۔کسی ریاست میں اقلیتی فرقے کے طورپر کسی ریاست کے لئے خصوصی فرقے کا نوٹیفکیشن متعلقہ ریاست کے دائرہ کار میں آتا ہے۔
آئین کی دفعہ 29 اور 30 اقلیتوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کرتی ہے،جس میں لسانی اقلیتیں بھی شامل ہیں۔لسانی اقلیتوں کےلئے کمشنر کے ذریعے کام کرنے والی تعریف کچھ یوں ہے:- ’’لسانی اقلیت بھارت کے خطے یا اس کے کسی حصے میں رہنے والے اشخاص کا گروپ ہے، جن کی اپنی ایک زبان یا رسم الخط ہے۔اقلیتی گروپ کی زبان آئین کی آٹھویں فہرست میں درج 22زبانوں میں سے ایک ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ دوسرے لفظوں میں ریاستی سطح پر لسانی اقلیتوں کا مفہوم ایسے لوگوں کا گروپ یا گروہ ہے، جن کی مادری زبان ریاست کی بنیادی زبان سے مختلف ہے اور ضلع ، تعالقہ ؍تحصیل سطحوں پر ضلع یا تعالقہ کی بنیادی زبان سے بھی اور متعلقہ اضلاع یا تعالقہ ؍تحصیل کی بنیادی زبان سے مختلف ہے۔‘‘ اس لئے لسانی اقلیتوں کی شناخت متعلقہ ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔لسانی اقلیت کمشنر (سی ایل ایم)کی 52ویں رپورٹ میں ریاست ؍ وفاقی ریاست خطے وار وسیع طورپر لسانی خاکہ دستیاب ہے۔اس کے علاوہ لسانی اقلیتوں کے مفادات پر مناسب توجہ دی جاتی ہے اور لسانی اقلیتوں کے کمشنر کے دفتر کو ملک میں لسانی اقلیتوں کے لئے فراہم کئے گئے تحفظاتی اقدامات سے متعلق تمام معاملوں کی جانچ کرنے کےلئے لازمی کردیا گیا ہے۔
حکومت اقلیتوں کے لئے ایک قومی کمیشن کی تشکیل کرنے کےلئے پہلے ہی قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم)ایکٹ 1992 لاگو کرچکی ہے۔ قومی اقلیتی کمیشن کو متاثر اشخاص سے پٹیشن ؍شکایتیں موصول ہوتی ہیں اور کمیشن کے ذریعے وصول کی جانے والی مذکورہ پٹیشن ؍شکایات پر مرکز اور ریاستی حکومتوں کے تحت متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرکے کارروائی کی جاتی ہے۔رپورٹ موصول ہونے پر کمیشن شکایات کے ازالے کے لئے متعلقہ حکام سے مناسب شفارشیں کرتا ہے۔
یہ اطلاع اقلیتی امور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 7648)
(Release ID: 1744150)
Visitor Counter : 3646