وزارتِ تعلیم

وزارت تعلیم نے اساتذہ کی معیاری تدریسی تعلیم ، اعزاز اور ٹیچر ڈویلپمنٹ پر قومی ویبینار کا اہتمام کیا

Posted On: 06 AUG 2021 7:21PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم ، اے آئی سی ٹی ای اور قومی کونسل برائے ٹیچر ایجوکیشن نے "اساتذہ کی معیاری تدریسی تعلیم ،انہیں اعزازات سے سرفراز کرنے  اور ان کی ہمہ جہت ترقی"سے متعلق ایک قومی ویبینار کا انعقاد کیا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی ، پی ایم او اور ڈی او پی ٹی ویبینار کے مہمان خصوصی تھے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےمرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے وژن کی جس طرح سے وضاحت کی ہے ، قومی تعلیمی پالیسی 2020 نئے ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ پیشہ وارانہ ڈگری اور کیریئر کے اختیارات کے درمیان ہم آہنگی لانے کی بہت  زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے اساتذہ کے انتخاب کے عمل میں شفافیت  لانے اور بہترین طلبہ کو ایک پیشہ کے طور پر تدریسی امور کی ترغیب دینے کےتعلق سے بھی گفتگو کی۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ قدیم زمانے سے اساتذہ تعلیم کے مرکز میں رہے ہیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ اعلی اور معیاری تعلیم، تعلیمی نتائج کو  مزید بہتر بنائے گی اور طلباء کی مجموعی ترقی کو فروغ دے گی۔

پرو فیسر نریندر کمار تنیجا ، وی سی ، سی سی ایس یونیورسٹی؛ پرو فیسر سی کے سلوجا ، ریٹائرڈ ، سی آئی ای ، دہلی یونیورسٹی، پرو ایم جگدیش کمار ، وی سی ، جے این یو، پرو فیسر پدما سارنگ پانی ، ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز ،ڈاکٹر میتری دتہ (سربراہ) ، شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ ، این آئی ٹی ٹی ٹی آر ، چنڈی گڑھ؛ ایم اے رامیا وینکٹ رمن ، سینٹا نے بھی ویبینار میں حصہ لیا۔

ویبینار دو سیشنوں پر مشتمل تھا (i) معیاری تعلیم سے متعلق موضوعات اور ٹیچر ڈویلپمنٹ اور (ii) انہیں اعزازات سے سرفراز کرنے اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنے، جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔ پرو فیسر ایچ سی ایس راٹھور ، سابق وائس چانسلر ، جنوبی بہار سنٹرل یونیورسٹی ، اور پروفیسر مہندر پی لاما ، اسکول آف انٹرنیشنل سٹڈیز ، جے این یو نے سوالات/جوابات/مباحثوں میں مدد کی اور دونوں سیشنوں کا خلاصہ  پیش کیا۔

ویبینار میں معیاری تعلیم میں ڈیجیٹل  طریقے کے انضمام پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی اور اس پر خصوصی توجہ بھی  مرکوزرہی ، معیاری تعلیم پر زبان کے اثرات ، تعلیم کا معیار کو ہر حالت میں برقرار رکھنے ، اساتذہ کی ترقی کے لیے جامع خطوط بنانے ، مستقبل کے اساتذہ کی تعمیر ، 21 ویں صدی میں ہنر مندی اور  مہارت کی ترقی میں استاتذہ کا کردار ، معیاری تکنیکی تعلیم اور سرٹیفیکیشن اور اساتذہ کی خدمات کو سراہنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے پر زور دیا گیا۔

****************

 

ش ح  - س ک

U. NO. 7627


(Release ID: 1743995)
Read this release in: English , Hindi