وزارت دفاع

پریس ریلیز: پی پی 17 اے  سے فوج  پیچھے ہٹی

Posted On: 06 AUG 2021 5:04PM by PIB Delhi
  1. جیسا کہ اس ہفتے کے شروع میں اس بات کی وضاحت کی  گئی تھی کہ ، ہندوستان اور چین کے کور کمانڈروں کے درمیان 12 ویں دور کی مذاکرات 31 جولائی 2021 کو مشرقی لداخ کے سرحدی علاقے چشول مالڈو میں ہوئی۔
  2. دونوں فریقوں نے بھارت- چین سرحدی علاقوں کے مغربی سیکٹر میں لائن آف ایکچوول کنٹرول پر مامور فوجیوں کے انخلاء سے متعلق بقیہ علاقوں کے بھی  حل کے بارے میں کھل کر اور خوب غور و خوض کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ مذاکرات کے نتیجے میں دونوں فریقوں نے گوگرا کے علاقوں سے فوجیوں کے  انخلاء پر اتفاق کیا۔ علاقے میں دونوں ممالک کے فوجی گزشتہ سال مئی سے ہی آمنے سامنے ہیں۔
  3. اس معاہدے کے مطابق ، دونوں فریقوں نے مرحلہ وار ، مربوط اور مصدقہ طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے سے خطے میں آگے کے علاقوں میں تعیناتی روک دی ہے۔ واپسی کا عمل دو دن یعنی 04 اور 05 اگست 2021 کو کیا گیا۔ دونوں اطراف کے فوجی اب اپنے مستقل اڈوں پر ہیں۔
  4. دونوں فریقوں کی جانب سے علاقے میں بنائے گئے تمام عارضی ڈھانچے اور دیگر متعلقہ انفراسٹرکچر کو ختم کر دیا گیا ہے اور اس کے لیے  باہمی طور پر تصدیق  بھی کی گئی ہے۔ فریقین کی جانب سے علاقے میں لینڈ فارم جو کہ پہلے جمود کی حالت میں  تھا، کوبحال کر دیا گیا ہے۔
  5. یہ معاہدہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اس علاقے میں ایل اے سی کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کیا جائے  نیز  دونوں فریق اس کااحترام کریں گے ، اور یہ کہ صورتحال کو یکطرفہ طور پر تبدیل نہیں کیا جائے گا۔
  6. اس کے ساتھ ہی، تنازعہ کا ایک اور حساس علاقے کے مسئلے کو حل کر لیاگیا ہے۔ دونوں فریقوں نے بات چیت کو آگے بڑھانے اور مغربی خطے میں ایل اے سی کے ساتھ باقی مسائل کو حل کرنے کا عہد کیا ہے۔
  7. بھارتی فوج آئی ٹی بی پی کے ساتھ مل کر ملک کی خودمختاری کو یقینی بنانے اور مغربی سیکٹر میں ایل اے سی پر امن برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح پرعزم  اور پابند عہد ہے۔

****************

 

ش ح  - س ک

U. NO. 7626



(Release ID: 1743973) Visitor Counter : 234


Read this release in: English , Hindi , Marathi