قانون اور انصاف کی وزارت
انتہائی اعلیٰ درجہ کے لوگوں اور سب سے کمزور طبقہ کے درمیان انصاف کی پہنچ کے فرق کو کم کرنا سب سے ضروری ہے:بھارت کے چیف جسٹس
Posted On:
08 AUG 2021 7:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی:09؍اگست 2021
ہندوستان میں انصاف حاصل کرنا محض ایک آرزو ،خواہش نہیں ہے ،ہم کو اسے عملی حقیقت بنانے کیلئے سرکار کے مختلف شعبوں کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔یہ بات آج نئی دہلی میں بھارت کے چیف جسٹس اور نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی کےاعلیٰ سرپرست نے کہی۔
ایک ہائی بریٹ تقریب میں نیشنل لیگل سروسزاتھارٹی کے ویژن اور مشن اسٹیٹمنٹ اور لیگل سروسز موبائل ایپلیکشن کو جاری کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ اگر ہم قانون کی حکمرانی کے ذریعہ چلنے والے معاشرے کی شکل میں بنے رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ انتہائی اعلیٰ درجے کے لوگوں اور سب سے کمزور طبقہ کے درمیان انصاف کی پہنچ کے فرق کو کم کیا جائے۔اس پروگرام میں ملک بھر کے عہدہ داروں نے شرکت کی۔
نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی کے رول اور اس کی پہل کی تعریف کرتے ہوئے جناب این وی رمنا نے کہا کہ ڈاک نیٹورک کی موجودہ خدمات کا مؤثر ڈھنگ سے استعمال، تعاون پر مبنی مفت قانونی امدادی خدمات کی دستیابی کے بارے میں بیداری پھیلانے اور مجاز زمرے خاص طور پر ملک کے دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے افراد تک قانونی خدمات کی پہنچ بڑھانے کیلئے کیا جاسکتا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ڈاک خانہ اور پوسٹ مین کی جانب سے دی جانے والی خدمات ان لوگوں کے درمیان فرق کو کم کرسکے گی جو جغرافیائی رکاوٹوں کی وجہ سے انصاف تک پہنچ سے محروم ہیں اور یہ دیہی اور شہری آبادی کے درمیان تقسیم کو کم کرےگا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکیٹو چیئر پرسن اور سپریم کورٹ آف انڈیا کے جج جناب یو یو للت نے قانونی خدمات کے اداروں کے فرض پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ اگر ہم کوملک کے دوردراز کے علاقوں تک پہنچنا ہے تو ڈاک خانوں کے ذریعہ ہی یہ ہونا چاہئے۔
اس پروگرام میں دونوں شخصیتوں نے ڈسپلے پوسٹرس بھی جاری کئے جو مفت قانونی امداد اور مدد کی دستیابی سےمتعلق معلومات کو پھیلانے کیلئے ملک بھر کے تمام ڈاک خانوں میں نصب کئے جائیں گے۔
آج جاری کیا گیا ویژن اور مشن اسٹیٹمنٹ نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی کے اس نقطہ نظر کو پیش کرتا ہے جو ایک شمولیت والے قانونی نظام کو بڑھاوا دینے اورحاشیہ پر رہنے والوں اور محروم افراد کیلئے منصفانہ اور بامعنی انصاف کو یقینی کرنے والا ہے ۔یہ سماج میں حاشیہ پر رہنے والوں اور چھوڑ دئے گئے گروپوں کو قانونی طور سے بااختیار بنانے کے نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی کے مشن کو قانونی طور سے دستیاب فائدوں اور مجاز مستفدین کو بااثر قانونی نمائندگی ،قانونی جانکاری اور بیداری فراہم کرکے فروغ دیتا ہے۔
انڈورائڈ فون کیلئے قانونی خدمات موبائل ایپلیکشن میں قانونی مدد کوکھوجنا ،قانونی مشورہ اور دیگر شکایات کی مانگ جیسی سہولیات شامل ہیں۔ایپلیکشن ٹریکنگ سہولت اور وضاحت مانگنے جیسی کچھ دیگر سہولتیں ہیں جو قانونی مدد کا فائدہ پانے والوں اور قانونی خدمات اتھارٹیز دونوں کیلئے دستیاب ہیں۔
اس ایپ کے ذریعہ مستفدین ،پری انسٹی ٹیوشن ،ثالثی کیلئے بھی درخواست کرسکتے ہیں۔ایپ کے ذریعہ متاثرین معاوضہ کیلئے بھی ایپلکیشن دے سکتے ہیں ۔ اس ایپ کو علاقائی زبانوں میں بھی جلد شروع کیا جائےگا۔
************
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.7517
(Release ID: 1743962)
Visitor Counter : 295