وزارات ثقافت

آزادی کا امرت مہوتسو جشن کے حصے کے طور پر ’ہندوستان چھوڑو تحریک‘کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر نمائش کا افتتاح


آزادی کا امرت مہوتسو عوامی تہوار کے طور پر منایا جارہا ہے: جناب جی کشن ریڈی

غربت، عدم مساوات، ناخواندگی اور دہشت گردی کو ہندوستان چھوڑو کہنے کا وقت آگیا: وزیر ثقافت

Posted On: 08 AUG 2021 6:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8 اگست 2021: ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے (ڈی او این ای آر) کی فروغ کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج نئی دلّی میں  قومی  آرکائیوز آف انڈیا میں  ہندوستان چھوڑو تحریک کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر ایک نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ثقافت کے وزراءِ مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور محترمہ میناکشی لیکھی بھی موجود تھے۔

آزادی کے 75ویں سالگرہ تقریبات کے موقع پر ’بھارت چھوڑو تحریک‘ پر یہ نمائش ہندوستان کے قومی آثارِ قدیمہ میں ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے ایک حصےکے طو رپر کی گئی ہے۔  سکریٹری ثقافت، جناب رگھوویندر سنگھ؛ این اے آئی کے ڈائریکٹر جنرل جناب چندن سنہا؛ وزارت ثقافت میں ایڈیشنل سکریٹری جناب روہت کمار سنگھ  اور جناب پرتھا سارتھی سین شرما؛ جوائنٹ سکریٹریز، محترمہ امیتا پرساد ساربھائی، محترمہ لیلی پانڈیا اور وزارت ثقافت نیز نیشنل آرکائیوز کے دیگر عہدیداران بھی اس افتتاحی تقریب کے دوران موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AIAK.jpg

اس نمائش میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ  ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں ہندوستان چھوڑ وتحریک کی اہمیت کو عوامی ریکارڈ، نجی خطوط، نقشوں، تصاویر اور دیگر متعلقہ مواد کے ذریعے دکھایا جائے۔ نمائش 9 اگست  سے 8 نومبر 2021 تک صبح 10 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HC45.jpg
 

نمائش کے تفصیلی دورے کے بعد  میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے  جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ  آزادی کی جدوجہد،یکجہتی، استحکام اور عزم کے سنہری ابواب سے مزین ہے اور  ایسا ہی ایک قابل فخرواقعہ ہندوستان چھوڑو تحریک تھا نیز 8 دہائیوں بعد بھی یہ تحریک عوام کے لیے طاقت کی ایک روشن مثال ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آنے والی  کئی اور دہائیوں تک ایسا ہی رہے گا۔

وزیر موصوف نے  آزادی کا امرت مہوتسو تھیم کے تحت  منعقدہ تقریبات کے ذریعے  بھارت کی آزادی کا 75واں سال منانے کے ضمن میں بات کی۔ رواں برس مارچ میں  تقریبات کا آغاز ہوا جس میں  ہماری 75ویں سالگرہ کے لیے 75 ہفتوں کی الٹی گنتی شروع کی اور یہ 15 اگست 2023 کو ایک سال کے بعد ختم ہوجائے گی۔’’نوآبادیاتی طاقتوں سے قوم کو آزاد کرانے والوں بلکہ  ان لوگوں کو بھی پہچاننے کا یہ وقت ہے جنھوں نے750 سال سے زیادہ  عرصے تک ہماری تہذیبی ورثے کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ  بہت سے ایسے ہیروز ہیں جنھیں بھارت ماتا کے لیے کی گئی  خدمات کے لیے  پہچاننے کی ضرورت  ہے‘‘۔

جناب کشن ریڈی نے یہ بھی کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو وحدت اور آزادی کے جذبات کو مناتا ہے کیونکہ ہم سب مل کر آزادی کے 75ویں سال کی تقریبات منا رہے ہیں۔ جناب کشن ریڈی میڈیا سے درخواست کی کہ وہ وحدت کے پیغام  کی تبلیغ کے حکومتی اقدام کی حمایت کریں اور 25 سال بعد آج کے نوجوانوں کے ذریعے آگے لے جانے والے ہندوستان کو دیکھنے کے وزیر اعظم کے وژن کی تشہیر کریں۔انھوں نے مزید کہا’’وزیر اعظم نے اکثر بات کی ہےکہ یہ ایونٹ نوجوانوں کو  2047 میں ہندوستان کے تصور کے لیے کس طرح حوصلہ دے گا‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GPJX.jpg

جناب ریڈی نے تمام لوگوں کو آزادی کا امرت مہوتسومیں شرکت کرنے اور اسے عوام کا تہوار بنانے کی ترغیب دی۔ انھوں نے واضح کیا کہ ’’آزادی کا امرت مہوتسو کوئی سرکاری تقریب نہیں ہے بلکہ اسے عوام کی طرف سے ایک جشن کے طو رپر دیکھا جاتا ہے جس میں ہر ہندوستانی شرکت کرے گا۔ تمام علاقوں، تمام زبانوں اور سیاسی میدان کے تمام لوگ اس تقریب کو شاندار کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لیے اس میں شرکت  کریں  گے‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004PWT3.jpg

اس سے قبل ،ہندوستان چھوڑو تحریک سے متعلق نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد وزیٹرس کے رجسٹر میں دستخط کرتے ہوئے  جناب کشن ریڈی نے لکھا ’’ہندوستان چھوڑو تحریک کی مثال آج بھی زندہ ہے کیونکہ ہم اس جدوجہد کے 79ویں سال کی تقریبات منا رہے ہیں۔ 1942 میں مہاتماگاندھی کی بھارت چھوڑو مہم میں  نوآبادیاتی قوتوں کو ملک سے باہر کیا تھا۔  آج کے نئے ہندوستان میں، جیسا کہ وزیر اعظم نے گذشتہ برس ساجھا کیا تھا، ہم غریبی، عدم مساوات، ناخواندگی، کھلے  میں رفع حاجت کرنے، دہشت گردی اور امتیاز کا صفایا کرنے کا عہد کرسکتے ہیں اور ان برائیوں سے ہندوستان چھوڑ دو کہہ سکتے ہیں‘‘۔

مرکزی وزیر اور ان کے ہم منصبوں نے ہر ایک کو قومی ترانہ گانے اور www.rashtragaan.inپر اپنے ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی ترغیب دی۔ ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ تقریبات کے ایک حصے کے طو رپر وزارتِ ثقافت اپنی نوعیت کا عوام الناس سے موصول ’راشٹرگان‘ مہم چلا رہی ہے۔ اس میں ہر کوئی ہمارا قومی ترانہ گا سکتا ہے اور اسے www.rashtragaan.in. پراپ لوڈ کرسکتا ہے۔ اس طرح کی تمام ویڈیوز  اس یوم آزادی پر  مرتب اور براہِ راست نشر کی جائیں گی۔ میری آپ سے یہ درخواست ہے کہ آپ  www.rashtragaan.in.پرملک کا قومی ترانہ گاتے ہوئے اپنا ویڈیو اپ لوڈ کرکے اس منفرد  متحد  تقریب کا حصہ بنیں‘‘۔ وزراء نے اس موقع کو قومی ترانہ گانے اور اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005M7OM.jpg
(قومی ترانہ گاتے ہوئے اور راشٹریہ گان ڈوٹ اِن پر ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے)

اس نمائش سے متعلق تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے  جناب ارجن رام میگھوال نے کہا کہ  مہاتما گاندھی سمیت دیگر سینئر لیڈروں کی گرفتاری کے بعد ہندوستان چھوڑو تحریک ملک بھر میں  انتہائی تیزی کے ساتھ پھیل گئی۔ اسی دوران تحریک کی کمان رام منوہر لوہیا، ارونا آصف علی،  جے پرکاش نارائن جیسے نوجوانوں کے ہاتھ میں چلی گئی۔ 1942 کے ان نوجوانوں نے اپنی قیادت اور عوامی شرکت کے ساتھ اس چیلنج کو ایک موقعے میں بدل دیا اور انگریزوں کو ملک چھوڑنے پر مجبورکردیا۔ جناب میگھوال نے کہا کہ نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کی ٹیم اس نمائش کے انعقاد کے لیے مبارکباد کی مستحق ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006OUZ1.jpg
 

محترمہ  میناکشی لیکھی نے کہا کہ   ہندوستان چھوڑو تحریک ہندوستانی آزادی کی جدوجہد میں ایک اہم سنگ میل تھی۔ مہاتما گاندھی کی قیادت میں ہندوستان بھر میں لوگ سامراج کو ختم کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔ 1942 میں اس دن گاندھی جی نے ہندوستانیوں کو ملک سے انگریزوں  کو نکالنے کے لیے ’کرو یا مرو‘ کا نعرہ دیا۔ ہمیں آزادی جب ملی جب ملک کے عوام الناس اس تحریک میں شامل ہوئے۔ محترمہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ آج تحریک آزادی کے جذبے کو اجاگر کیا جارہا ہے تاکہ نوجوان اور آنے والی نسلیں اُس وقت کے ہمارے ہم وطنوں کی قربانیوں کے بارے میں جان سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00767I1.jpg

اس نمائش میں کئی طبقات ہیں جو کہ ہندوستان چھوڑو تحریک  کے جانب لے جانے والے حالات کا خاکہ پیش کرتے ہیں کہ کس طرح یہ ایک عوامی تحریک بن گئی، ہندوستان چھوڑو تحریک کے ہیروز، گراؤنڈ پر اُس کے اثرات، تحریک کی چھاپ، نوآبادیاتی حکمرانوں کے مظالم اور دیگر کے علاوہ اُس کے نتائج اس میں شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00445RQ.jpg

 بھارت چھوڑو تحریک دوسری جنگ عظیم کے دوران 8 اگست 1942 کو، مہاتما گاندھی کے ذریعے شروع کی گئی تھی جس کا مطالبہ ہندوستان میں برطانوی سامراج کا خاتمہ تھا۔

عمائدین نے سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کے تحریر کردہ ، ہندوستان کی تحریک پر نمایاں وقت گذارا جو کہ 1946 میں جناب مدن موہن مالویہ سے وابستہ اخبار ابھودیا میں شائع ہوا اور نظم میں مشہور سطروں کو سراہا۔’’کوٹی کوٹی کنٹھوں سے نکلا بھارت چھوڑو نعرہ، آج لے رہا انتم سانس یہ شاسن ہتھیارا‘‘ جس نے ہندوستان چھوڑو تحریک کے جوہر کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008D6UZ.jpg

ہندوستان چھوڑو تحریک 1942 خاص طور پر اس وجہ سے اہم ہے کہ  اس میں انگریزوں کو یہ تسلیم کرنے پر مجبور کردیا کہ ہندوستان پر حکومت کرنا جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا اور یہ کہ انھیں ہندوستان سے باہر نکلنا ہی ہوگا۔ اس تحریک کے ساتھ عدم تشدد خطوط پر ایک بڑے پیمانے پر احتجاج بھی ہوا جس کے ذریعے مہاتما گاندھی نے ’’ہندوستان سے ایک منظم برطانوی انخلاء کا مطالبہ کیا‘‘۔ اپنی تقریروں میں  مہاتما گاندھی نے یہ اعلان کرتے ہوئے لوگوں  کو تحریک دی کہ’’ہر ہندوستانی جو آزادی چاہتا ہے اور اس کے لیے جدوجہد کر رہا ہے اسے اپنا رہنما خود ہونا چاہیے‘‘۔8 اگست 1942 کو تحریک کا آغاز کرتے ہوئے گاندھی جی نے اپنی لافانی ’’کرو یا مرو‘‘ تقریر میں اعلان کیا، ’’ہر ایک ہندوستانی کو اپنے آپ کو ایک آزاد فردسمجھنا چاہیے‘‘۔

*****

U.No.7606

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1743912) Visitor Counter : 534


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu