جل شکتی وزارت

مرکزی وزیر برائے جل شکتی اور چھتیس گڑھ کےوزیراعلیٰ نے ریاست میں جل جیون مشن کے نفاذ کا مشترکہ جائزہ لیا


وزیراعلیٰ نے ستمبر 2023 تک چھتیس گڑھ کو ہر گھر جل والی ریاست بنانے کی یقین دہانی کرائی

Posted On: 07 AUG 2021 3:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 07  اگست        مرکزی وزیر برائے جل شکتی ، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی جناب بھوپیش بگھیل نے آج رائے پور میں  وزیراعلیٰ ہاؤس میں ریاست میں جل جیون مشن کے نفاذ کا مشترکہ جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے دورہ کرنے والے مرکزی وزیر کو یقین دلایا کہ ریاست جل جیون مشن کے نفاذ کی رفتار کو تیز کرنے اور ستمبر 2023 تک چھتیس گڑھ کے باقی 39.59 لاکھ گھروں کو نل کے پانی کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ مرکزی وزیر برائے جل شکتی جناب شیخاوت نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ ہر گھر پانی کے ہدف کو حاصل کرنے میں ریاست کی ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔  اس  کامقصد 2024 تک ملک کے ہر گھر کو صاف پانی کی فراہمی کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو حقیقت میں تبدیل کرنا ہے۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010X9J.jpeg

وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ ریاست ہر دیہی گھر کو باقاعدہ اور طویل مدتی بنیادوں پر مقررہ  معیار کی مناسب مقدار میں نل کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ماہانہ جائزہ لے گی۔جائزہ کے دوران  آبی وسائل ، پارلیمانی امور ، قانون و قانونی امور ، زراعت اور بایو ٹکنالوجی ، اور مویشی پروری اور ماہی پروری کے وزیر جناب رویندر چوبے ،عوامی صحت و انجینئرنگ اور دیہی صنعتوں کے وزیر ، جناب امیتابھ جین ، چھتیس گڑھ کے چیف سکریٹری، حکومت ہند کے ایڈیشنل سکریٹری اورقومی جل جیون مشن کے مشن ڈائریکٹر ، جناب بھرت لال اور وزارت جل شکتی اور چھتیس گڑھ کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

میٹنگ کے دوران ، ایڈیشنل سکریٹری اور قومی جل جیون مشن  کے مشن ڈائریکٹر ، جناب بھرت لال نے ریاست میں جے جے ایم کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک پریزنٹیشن دی۔ بعد ازاں ، انہوں نے چھتیس گڑھ میں مشن کے تیزی سے نفاذ پر پرنسپل سکریٹری اور دیگر سینئر ریاستی عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی جائزہ میٹنگ بھی کی۔

جل جیون مشن کے آغاز کے وقت ، چھتیس گڑھ کے کل 45.48 لاکھ گھروں میں سے صرف 3.20 لاکھ (7فیصد) گھروں میں نل کے پانی کے کنکشن تھے۔ 23 مہینوں میں ، کووڈ 19 وبائی مرض اور لاک ڈاؤن میں خلل کے باوجود ، 2.69 لاکھ گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ، اب چھتیس گڑھ کے گاؤں  میں 5.89 لاکھ گھرانوں (13 فیصد) کو نل کے پانی کی فراہمی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J59T.jpeg

"ہر گھر پانی" پہنچانے کے لیے ، ریاست نے 2021-22 میں 22.14 لاکھ گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن ، 2022-23میں 11.37 لاکھ نل کے کنکشن اور 2023-24 میں 6.29 لاکھ نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ہر گھر میں پینے کےلیے نل کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ریاست کے پختہ عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے ، مرکزی وزیر برائے جل شکتی ، جناب گجندر سنگھ شیخاوت نے 2021-22 میں چھتیس گڑھ کے لیے مرکزی گرانٹ کو بڑھا کر 1،908.96 کروڑ کردیا ہے۔ یہ 2020-21 مختص کیے گئے 445.52 کروڑ  روپے سے چار گنا زیادہ ہے۔وزارت جل شکتی کے  قومی جل جیون مشن نے بھی 453.71 کروڑ ریاست کی پہلی قسط کے طور پرجاری کیا ہے۔  اس سال مرکزی تخصیص میں چار گنا اضافہ (1،908.96 کروڑ روپے) ، 168.52 کروڑ روپے کا غیر خرچ شدہ بقایا رقم اور168.52 کروڑ روپے روپے کی کمی کے ساتھ سال 2020-21 میں ریاستی مماثل حصص میں 113.04 کروڑ روپے  اور رواں  سال میں ریاست کے حصص سے مماثل ریاست کو 2021-22 میں نل کے پانی کی فراہمی کے لیے 4،268 کروڑ روپے کی یقینی دستیابی ہے۔ اس طرح فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

2021-22 میں چھتیس گڑھ کو دیہی بلدیاتی اداروں/ پی آر آئی کو پانی اور صفائی کے لیے 15 ویں ایف سی کی گرانٹ کے طور پر 646 کروڑ روپےمختص کئے گئے ہیں ۔ آئندہ پانچ سالوں یعنی 2025-26 تک کے لیے 3،402 کروڑ روپے کی یقینی فنڈنگ ​​ہے۔ چھتیس گڑھ کے دیہی علاقوں میں یہ بڑی سرمایہ کاری روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی ، معاشی سرگرمیوں کو تیز کرے گی اور دیہی معیشت کو فروغ دے گی۔ اس سے گاؤں میں آمدنی کے مواقع پیدا ہوں گے۔

یہ مشن باقاعدہ اور طویل مدتی بنیاد پر پینے کے پانی کی فراہمی کو  یقینی بنانے میں بڑی تعداد میں تعمیری کاموں کے لیے راج مستری، ، الیکٹریشن ، پلمبر ، موٹر میکانک ، پمپ آپریٹر، وغیرہ کی مانگ بڑھانے کے ساتھ ساتھ مشن کا نفاذ اور پانی کی فراہمی کی سکیموں کے انتظام ، آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے ہے۔ مزید یہ کہ مختلف قسم کے مواد جیسے سیمنٹ ، اینٹوں ، پائپوں ، والو ، پانی/ توانائی سے چلنے والے پمپ ، نلوں وغیرہ کی مانگ میں اضافہ ہوگا، جس سے مقامی طور پر دستیاب مزدوروں کے ساتھ ساتھ گھریلو مینوفیکچرنگ صنعتوں کی مانگ میں اضافہ ہوگا ۔ اس کے نتیجے میں'خود انحصار ہندوستان' کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں بچوں کے لیے پینے کے صاف پانی کو یقینی بنانے کے لیے 100 روزہ مہم کا اعلان کیا ، جس کا آغاز 2 اکتوبر 2020 کو مرکزی وزیربرائے جل شکتی جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کیاتھا۔ چھتیس گڑھ میں صرف 17،967 اسکولوں ( 39 فیصد) اور 10،019 آنگن واڑی مراکز (21 فیصد) کو پائپ  کے ذریعہ پانی کی فراہمی کی جاتی ہے۔مرکزی وزیر برائے  جل شکتی ، جناب گجندر سنگھ شیخاوت نے آج ریاست پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ چند مہینوں میں باقی تمام اسکولوں ، آشرم شالوں اور آنگن واڑی مراکز میں بچوں کے لیے بہتر صحت ، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے لیے محفوظ نل کے پانی کی فراہمی یقینی بنائے۔

جل جیون مشن کے تحت ، ریاست کو پانی کی کمی والے علاقوں ، معیار سے متاثرہ گاؤں ، خواہش مند اضلاع ، ایس سی/ ایس ٹی اکثریت والے گاؤں اور سانسد آدرش گرام یوجنا (ایس اے جی وائی)گاؤں کو بھی ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KHQU.jpg

پانی کے معیار کی نگرانی اور نگرانی کی سرگرمیوں کو اولین ترجیح دی جائے گی ، جس کے لیے آنگن واڑی کارکنان ، آشا ورکرز ، سیلف ہیلپ گروپس کے ممبران ، پی آر آئی ممبران ، اسکول ٹیچرز وغیرہ کو تربیت دی جا رہی ہے تاکہ وہ فیلڈ ٹیسٹ کٹس (ایف ٹی کے) کے ذریعہ آلودگی کے لیے پانی کے نمونوں کی جانچ کر سکیں۔ چھتیس گڑھ میں ، کل 68 لیباریٹری میں سے صرف 9 لیب این اے بی ایل سے منظور شدہ ہیں۔ ریاست کو پانی کی جانچ کرنے والے لیب کو اپ گریڈ کرنے اور ان کی این اے بی ایل کی منظوری کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم کے 'سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ، سب کا وشواس' کے اصول کی پیروی کرتے ہوئے ، مشن کا نصب العین یہ ہے کہ 'کوئی نہیں بچے' اور ایک گاؤں کے ہر گھر کو نل کے پانی کا کنکشن فراہم کیا جانا چاہیے۔ جل جیون مشن میں نیچے سے اوپر کا نقطہ نظر اختیار کیا ہے جہاں کمیونٹی منصوبہ بندی سے لے کر عمل درآمد ، انتظام ، آپریشن اور دیکھ بھال تک  اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ریاستی حکومت یہ ہدف حاصل کرنے کے لیے گرام جل اور سوچھتا سمیتی (وی ڈبلیو ایس سی ) / پانی سمیتی کو مضبوط کرنے ، آئندہ پانچ سال کے لیے گاؤں کا ایکشن پلان تیار کرنے ، دیہی کمیونٹی کو ساتھ لے کر اور مدد دینے کے لیے ریاستی ایجنسیوں (آئی ایس اے) کو شامل کرنے نیز لوگوں میں شعور اجاگر کرنے جیسی سرگرمیاں شروع کرنی ہوگی۔

اب تک ، ریاست کے 19،698 گاؤں میں سے کل 19،632 پانی سمیتی/ وی ڈبلیو ایس سی تشکیل دیے گئے  ہیں اور 19،668 دیہی ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔ آج تک ، ریاست کی طرف سے کوئی عمل درآمد کرنے والی معاون ایجنسیاں موجود نہیں ہیں۔ چھتیس گڑھ کے دیہاتوں کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ریاست کو عمل درآمد سپورٹ ایجنسیوں (آئی ایس اے) کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس طرح کی مدد اور صلاحیت کی تعمیر ہر گھرمیں پانی کی یقینی فراہمی کے لیے طویل مدتی پائیداری اور آپریشن اور پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043YF1.jpg

15 اگست ، 2019 کو ، جل جیون مشن کے آغاز کے وقت ، ملک کے 18.98 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے ، صرف 3.23 کروڑ (17 فیصد) نل کے پانی کے کنکشن تھے۔ کووڈ 19 وبائی بیماری اور لاک ڈاؤن کے باعث رکاوٹوں کے باوجود ، جل جیون مشن نے گذشتہ 23 مہینوں میں 4.67 کروڑ نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے۔ اس کے نتیجے میں ، آج ، 7.90 کروڑ (41.35) گھروں میں نل کے پانی کی فراہمی  ہو رہی ہے۔ گوا ، تلنگانہ ، انڈمان و نکوبار جزائر ، دادرا اور نگر حویلی اور دمن و دیو ، اورپوڈوچیری نے دیہی علاقوں میں 100 فیصد گھریلو  کنکشن حاصل کر لیا ہے اور یہ  ‘‘ہر گھر جل’’  بن گیا ہے۔ اس وقت ، 78 اضلاع ، 910 بلاک ، 54 ہزار سے زائد گرام پنچایتیں اور 1.06 لاکھ سے زیادہ گاؤں نے ’’ ہر گھر جل ‘‘ کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 

U-7595

 


(Release ID: 1743845) Visitor Counter : 210


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Telugu