کانکنی کی وزارت

ہندوستان کاپر لمیٹڈ نے مالی سال 2021-22 کی پہلی سہ ماہی میں 61.34 کروڑ روپے ٹیکس سے پہلے منافع حاصل کیا

Posted On: 07 AUG 2021 6:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 07  اگست        ہندستان کاپر لمیٹڈ (ایچ سی ایل) کے بورڈ نے آج کولکاتہ میں منعقدہ اپنے اجلاس میں مالی سال 2021-22 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کو منظوری دی ہے۔ کمپنی نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 147 فیصد اضافہ درج کرتے ہوئے ٹیکس سے پہلے منافع 61.34 کروڑ روپے حاصل کیا ہے جبکہ پچھلے سال اسی مدت میں یہ رقم 24.79 کروڑ روپے تھی۔

ہندوستان کاپر لمیٹڈ (ایچ سی ایل) ایک سرکاری شعبہ ہے جو کہ کانکنی کی وزارت کے ماتحت ہے۔ نومبر 1967 میں شامل ، ایچ سی ایل ایک 'منی رتن- زمرہ 'I کمپنی ہے جس میں پانچ مینوفیکچرنگ اکائیاں ہیں۔ اسے ملک کی واحد عمودی طور پر مربوط کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس میں کانکنی ، کاپر دھات کا حصول ، پگھلانا ، بہتر بنانا اور کاسٹنگ کی سہولیات شامل ہیں۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 

U-7596

 



(Release ID: 1743843) Visitor Counter : 154


Read this release in: Kannada , English , Hindi , Punjabi