کانکنی کی وزارت

نالکو   کے ذریعہ 2021-22 کی پہلی سہ ماہی کے دوران کی غیر معمولی مالی کارکردگی


نیٹ منافع 348 کروڑ روپے تک پہنچا

فروخت آمدنی میں 79.2 فیصد کا اضافہ

Posted On: 07 AUG 2021 3:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 07  اگست        کانکنی کی وزارت کے تحت سی پی ایس ای کی ایک نو رتن کمپنی نالکو نے مالی سال 2021-22 کا آغاز مضبوط مالی اورطبعی کارکردگی کے ساتھ کیا ہے۔ 30 جون کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی میں نیٹ منافع گزشتہ سال کی اسی مدت میں حاصل ہونے والے 16.63 کروڑ روپے سے بڑھ کر 347.73 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ مارکیٹ کی توقعات کو مات دیتے ہوئے  اور چیلنجوں سے بھرپور کاروباری ماحول کے دوران ، کمپنی نے اپنے تمام کاروباری شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

کمپنی نے 2474.55 کروڑ روپے کے محصولات کی اطلاع دی ہے ، جو کہ سالانہ 79.2 فیصد اضافہ ہے۔ یہ کارکردگی بنیادی طور پر مضبوط مانگ ، زیادہ حجم ، بہتر ادراک اور اس کے آپریشنل یونٹوں کی موثر صلاحیت کے استعمال سے ہوا ہے۔

پیداوار کے معاملے میں ، نالکو نے ایک شاندار کارکردگی پیش کی ہے۔ کانوں میں باکسائٹ ، ریفائنری میں ایلومینا اور سمیلٹر پلانٹ میں ایلومینیم کی پیداوار گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران حاصل کردہ متعلقہ اعداد و شمار سے تجاوز کر گئی ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 

U-7597

 



(Release ID: 1743842) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Punjabi