امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مدھیہ پردیش میں تقریباپانچ کروڑ مستحقین کو پی ایم جی کے وائی اسکیم کا فائدہ حاصل کر رہے ہیں: وزیر اعظم


نہ صرف 80 کروڑ سے زائد شہریوں کو مفت راشن مل رہا ہے بلکہ 8 کروڑ سے زائد غریب خاندانوں کو مفت گیس سلنڈر بھی ملے ہیں

'ڈبل انجن حکومتوں' میں ، ریاستی حکومتیں مرکزی حکومت کی اسکیموں میں معاونت کرتی ہیں اور بہتری لاتی ہیں نیز ان کی طاقت میں اضافہ کرتی ہیں: وزیر اعظم

Posted On: 07 AUG 2021 2:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 07  اگست        وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش میں پردھان منتری کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے مستحقین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کی۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ اسکیم کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ کوئی اہل شخص امداد سے محروم نہ رہے۔ ریاست 7 اگست 2021 کو پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا ڈے کے طور پر منا رہی ہے۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے گورنر اور وزیر اعلیٰ موجود تھے۔ مدھیہ پردیش میں تقریبا 5 کروڑ مستحقین اس اسکیم کا فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔

کووڈ – 19 وبائی مرض کا صدی کی سب سے بڑی آفت کے طور پر ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم اس چیلنج سے لڑنے کے لیے ایک ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ بحران سے نمٹنے کی حکمت عملی میں ہندوستان نے غریبوں کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے۔ پہلے دن سے ہی غریبوں اور مزدوروں کے کھانے اور روزگار پر توجہ دی گئی۔ نہ صرف 80 کروڑ سے زائد شہریوں کو مفت راشن مل رہا ہے بلکہ 8 کروڑ سے زائد غریب خاندانوں کو مفت گیس سلنڈر بھی ملا ہے۔

ریاست میں ڈبل انجن حکومت کے فوائد کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ریکارڈ ایم ایس پی(کم از کم امدادی قیمت)  خریداری کے لیے ریاستی حکومت کی ستائش کی۔ قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش حکومت  نے اس سال 17 لاکھ سے زیادہ کسانوں سے گندم خریدا اور ان کے کھاتے میں 25 ہزار کروڑ روپے براہ راست جمع کرائے گئے۔ ریاست میں اس سال سب سے زیادہ گندم خریداری کے مراکز قائم کیے۔ 'ڈبل انجن حکومتوں' میں ، ریاستی حکومتیں مرکزی حکومت کی اسکیموں معاونت کرتی ہیں اور ان میں بہتری لاتی ہیں اور ان کی طاقت میں اضافہ کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2020 میں ، 8 ماہ کی مدت کے لیے یعنی اپریل 2020 سے نومبر 2020 تک، پی ایم – جی کے اے وائی کے تحت ، مدھیہ پردیش کو قومی غذائی تحفظ ایکٹ (این ایف ایس اے) مستحقین کو فی کس پانچ کلواناج ہر مہینے مفت تقسیم کے لیے مرکزی حکومت کی طرف سے 21.9 لاکھ میٹرک ٹن اناج مختص کیا گیا تھا ۔ اسی طرح ، ریاست مدھیہ پردیش کے لیے 2021 میں 7 ماہ کے لیے یعنی مئی 2021 سے نومبر 2021 تک پی ایم – جی کے اے وائی  کے تحت 16.89 لاکھ میٹرک ٹن اناج کا انتظام کیا گیا ہے۔ پی ایم – جی کے اے وائی 2020  (اپریل سے نومبر 2020) کے تحت مدھیہ پردیش میں اوسطا 85.4 فیصد اناج تقسیم کیا گیاتھا اور پی ایم – جی کے اے وائی 2021 ( (یعنی مئی سے نومبر 2021 تک) کے تحت ، اب تک ریاست مدھیہ پردیش میں مئی2021 سے جولائی 2021 تک اوسطا تقریبا 89 فیصد اناج تقسیم کیا گیا ہے۔

ریاست مدھیہ پردیش نے ایک خودکار سپلائی چین مینجمنٹ اور تقریبا 100 فیصد این ایف ایس اے راشن کارڈوں کے آدھار سیڈنگ کے ساتھ تکنیکی طور پر مضبوط عوامی تقسیم کا نظام قائم کیا ہے ۔ ریاست میں غذائی اجناس کی تقسیم زیادہ سے زیادہ شفافیت کے ساتھ کی جاتی ہے ، اس میں اوسطاً 90.6 فیصد سے زیادہ آدھار سے تصدیق شدہ پی ڈی ایس لین دین  شامل ہیں جو حالیہ مہینوں میں بتدریج بڑھ رہا ہے۔

بلند نظر منصوبہ 'ایک قوم ایک راشن کارڈ (او این اوآرسی) منصوبہ ، جو کہ خود انحصار ہندوستان مہم کے تحت جناب وزیر اعظم کی ٹیکنالوجی سے چلنے والی نظام اصلاحات کا ایک لازمی حصہ ہے ، ریاست میں جنوری 2020 سے نافذ کی گئی تھی اور اس کی شروعات کے بعد سے ریاست تقریباایک کروڑ کروٹی پورٹیبلٹی ٹرانزیکشن (بشمول بین ریاست لین دین) درج کی گئی ہے۔ او این او آرسی منصوبہ فی الحال 33 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ العمل ہے اور این ایف ایس اے سے فائدہ حاصل کرنے والوں بالخصوص نقل مکانی کرنے والوں کو ملک میں کسی بھی فیئر پرائس شاپ (ایف پی ایس) سے این ایف ایس اے کے تحت ملنے والی غذائی اجناس حاصل کرنے میں مدد کر کے ایک گیم چینجر کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔

وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی رکاوٹوں کے باعث غریبوں اور ضرورت مندوں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا پی ایم – جی کے اے وائی کے ذریعہ نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) کے تحت آنے والے ملک کے تقریباً 80 کروڑ مستحقین کو عام طور پر ماہانہ تقسیم کی جا رہی غذائی اجناس کی مقدار تقریبا دوگنی کر دی ہے ۔ ایسا ان کی انتودے انّ یوجنا(اے اے وائی)/ترجیحی خاندان (پی ایچ ایچ ) راشن کارڈ (یعنی 35 کلوگرام فی اے اے وائی خاندان اور پانچ کلو گرام فی پی ایچ ایچ شخص ماہانہ)کے عام این ایف ایس اے اہلیت سے زیادہ اور مفت اناج فراہم کیا گیا۔ ابتدائی طور پر ، پی ایم – جی کے اے وائی کے تحت یہ اضافی مفت فائدہ تین ماہ کی مدت (یعنی اپریل تا جون 2020) کے لیے فراہم کیا گیا تھا۔ تاہم ، بحران جاری رہنے کے ساتھ ، پروگرام کو مزید پانچ ماہ (یعنی جولائی تا نومبر 2020) کے لیے بڑھایا گیا تھا۔ وبا کی دوسری لہر کے آغاز کے بعد، پی ایم – جی کے اے وائی کو ایک بار پھر دو ماہ (یعنی مئی اور جون 2021) کی مدت کے لیے شروع کیا گیا تھا اور اسے مزید پانچ ماہ (یعنی جولائی تا نومبر 2021) کی مدت کے لیے بڑھا دیا گیا۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-7578


(Release ID: 1743680) Visitor Counter : 182