شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوا بازی کی وزارت نے بھوبنیشور کے سائنسی تعلیم اور تحقیق کے قومی ادارے کو ڈرون استعمال کرنے کی اجازت دی

Posted On: 06 AUG 2021 2:55PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،06  اگست ،2021   /  شہری ہوا بازی کی وزارت اور شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈی جی سی اے نے بنا پائلٹ والے طیارہ نظام یو اے ایس سے متعلق 2021 کو شرطیہ استثنٰی دیا۔ یہ استثنٰی بھوبنیشور کے سائنسی تعلیم اور تحقیق کے قومی اداے این ایس ای آر کو  دیا گیا ہے۔ اس استثنٰی کے تحت ڈرون استعمال کرتے ہوئے بھارت کے آثار قدیمہ کے ساتھ شراکت میں مرکز کی طرف سے تحفظ شدہ یادگار عمارتوں کے فضائی جائزے اور تصویروں کے ذریعے ان کی پیمائش کے لیے دیا گیا ہے۔

این آئی ایس ای آر کے لیے ڈرون کی پروازوں کے مقصد سے جن جگہوں کو منظوری دی گئی ہے اُن میں راجا  راجا رانی مندر بھوبنیشور اور لنگا راجا مندر، بھوبنیشور شامل ہیں۔

استثنی کی مدت منظوری کی تاریخ سے  یا ایک سال تک  یا مزید احکامات جاری ہونے تک ، ان میں سے جو کچھ بھی پہلے واقعہ ہو جائے یہ استثنیٰ دیا گیا ہے۔  اس استثنی کا انحصار ڈی جی سی اے کی طرف سے جاری ایس او پی کی شرائط پر ہوگا۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –7541



(Release ID: 1743477) Visitor Counter : 157


Read this release in: Odia , English , Hindi