خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

میگا فوڈ پارکوں کا قیام

Posted On: 06 AUG 2021 1:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،06  اگست ،2021   /  خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت سال 2008 سے میگا فوڈ پارک اسکیم پر عمل درآمد کر رہی ہے جو اب مرکزی شعبے کی اسکیم – پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کا ایک حصہ ہے۔ اس اسکیم کا بنیادی مقصد کھیت سے مارکیٹ تک ویلیو چین کے ساتھ ساتھ خوراک کی ڈبہ بندی کے لیے جدید بنیادی ڈھانچے کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

وزارت نے 38 میگا فوڈ پارکوں کو حتمی منظوری دی ہے اور اصولی طور پر تین میگا فوڈ پارکوں کو منظوری دی ہے۔ ان میں سے 22 میگا فوڈ پارک پروجیکٹوں  میں کام کاج شروع کر دیا گیا ہے اور 19 پروجیکٹ عمل درآمد کے مختلف مرحلوں میں ہے۔

ہر منظور شدہ میگا فوڈ پارک پر 110.92 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ منظور شدہ میگا فوڈ پارک میں سے ایک پر آنے والی کل لاگت میں غیرملکی سرمایہ کاری کے طور پر 5,54,988.00 امریکی ڈالر شامل ہیں۔

یہ جانکاری خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں دی۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –7542



(Release ID: 1743475) Visitor Counter : 108