وزارت دفاع

چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نرونے کا جنوبی کمان کا دورہ

Posted On: 06 AUG 2021 6:03PM by PIB Delhi

 

بری فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نرونے پونے اور گوا  میں دیش  کو چھوتے ہوئے جنوبی کمان کے دوروزہ دورےپر ہیں۔ اپنے پونے دورے کے دوران سی او اے ایس نے پمپری میں ٹاٹا موٹرس کا دورہ کیا۔جہاں اُنہوں نے مسافر اور کاروباری گاڑیوں اور انجینئرنگ تحقیقاتی مرکز (ای آر سی)کی اسمبلی لائنوں کو چلانے کا جائزہ لیا۔زینان، اے ڈبلیو ڈی (4x4)ٹروپ کیریئر، لائٹ بلٹ پروف وہیکل اور کمبیٹ سپورٹ وہیکل سمیت ٹاٹا وہیکل کی ایک سریز ، یعنی مائن پروٹیکٹیڈ وہیکلز  اور وہیلڈ آر مڈ امپھی بیئس پلیٹ فارم اے ڈبلیو ڈی(8x8)کانفیگریشن نمائش پر تھے۔

ُاسی روز جنرل نرونے نے پونے کے پاس تالے گاؤں میں لارسن اینڈ ٹربو کے اسٹریٹیجک سسٹمز کمپلیکس (ای ایس سی) کا بھی دورہ کیا، تاکہ ہندوستانی مسلح افواج کی جدید کاری کی سمت میں اُن کی سازو سامان کی سہولتوں اور ترقیاتی کوششوں کو دیکھا جاسکے۔سی او اے ایس کو دفاع سے متعلق مختلف پروگراموں اور ہندوستانی فوج کے ساتھ ایل اینڈ ٹی کے جڑاؤ کے بارےمیں معلومات دی گئی۔ سی او اے ایس نے دفاعی سازو سامان کی تعمیر میں آتم نربھر بھارت کو بڑھاوا دینے میں دونوں سودیشی مینوفیکچررز کی کوششوں کی ستائش کی۔

دوسرے دن یعنی 7اگست 2021ء کو جنرل ایم ایم نرونے گوا میں آئی این ایس ہنسا کا دورہ کریں گے۔

 

0001.jpeg

 

0002.jpeg

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 7558)



(Release ID: 1743473) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Marathi