اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی طلبا کو اسکالر شپ

Posted On: 05 AUG 2021 5:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5 اگست  2021:  اقلیتی امور کی وزارت نے ملک بھر میں تمام ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 6 نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں یعنی بودھ، عیسائی، جینی، مسلم، پارسی اور  سکھوں کی برادری سے تعلق رکھنے والی طلبا کو تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے لیے پری-میٹرک، پوسٹ میٹرک، میرٹ-کم- مینس، پر مبنی اسکالر شپ کی اسکیمیں اور بیگم حضرت محل قومی اسکالر شپ کی اسکیم نافذ کی ہیں۔ گذشتہ 7 برسوں کے دوران  اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے اہل طلبا کو 4.52 کروڑ سے زیادہ اسکالر شپ فراہم کی جاچکی ہیں۔ جن میں سے 53 فیصد طالبات کو دی گئی ہیں۔ گذشتہ تین برس یعنی 2018-19 سے 2020-21 تک کے دوران منظور شدہ اسکالر شپ کی تعداد درج ذیل ہے:

سال

منظور شدہ اسکالر شپ کی تعداد

2018-19

66,93,890

2019-20

67,24,551

2020-21

63,40,579

 

 

 

 

 

 

 

 

 

وزارت کے ذریعے نافذ کی جارہی اسکالر شپ کی تین اسکیمیں ایک جاری عمل ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.7508

(ش ح - اع - ر ا)   

 


(Release ID: 1743026) Visitor Counter : 220


Read this release in: English , Bengali , Punjabi