مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

خوانچہ فروشوں کے ایکو سسٹم کا استحکام

Posted On: 05 AUG 2021 2:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  5  اگست 2021، مکانات اور شہری امور کی وزارت  کے وزیر مملکت  جناب کوشل کشور  نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مکانات اور شہری امور کی وزارت مرکز کے ذریعہ اسپانسر کردہ ایک اسکیم  دین دیال انتیودے یوجنا ۔ نیشنل اربن  لائیولی ہڈ مشن   (ڈی اے وائی۔ این یو ایل ایم) کے ایک حصے کے طور پر  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے  ذریعہ  ’’ شہری خوانچہ فروشوں کی مدد (ایس یو ایس وی)‘‘ نافذ کررہی ہے ا س کا مقصد  مناسب مقامات ،  ادارہ جاتی قرض، سماجی  سکیورٹی وغیرہ تک رسائی فراہم کراتے ہوئے  شہری خوانچہ فروشوں کی  روزگار کی پریشانی کو دور کرنا ہے۔ ریاست  کے حصے سمیت  مجموعی فنڈ میں سے  ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام خطے متعلقہ سرگرمیوں  جن میں  وینڈنگ انفرا اسٹرکچر تیار کرنا شامل ہے، کے لئے پانچ فیصد تک  فنڈ خرچ کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ  وزارت نے  یکم جون 2020 کو مرکزی شعبے کی ایک اسکیم  پرائم منسٹر  اسٹریٹ وینڈرز آتم نربھر ندھی (پی  ایم  سواندھی) لانچ کی تھی، جس کا مقصد  کووڈ 19 عالمی وبا  کے برے اثرات سے متاثر  خوانچہ فروشوں کے کاروبار کو  پھر سے شروع کرنے کے لئے  10 ہزار روپے تک کا سستا  ورکنگ کیپیٹل قرض  فراہم کرانا تھا۔

خوانچہ فروشوں کو سماجی، اقتصادی طور پر اوپر اٹھانے کے لئے وزارت نے  125 شہری  مقامی اداروں  میں ’سواندھی سے سمردھی‘  کا پہلا مرحلہ 4 جنوری 2021 کو شروع کیا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد پی ایم سواندھی اسکیم کے مستفیدین اور ان کے اہل خانہ کو  مرکزی حکومت کی چنندہ اسکیموں مثلاً پردھان منتری جیون جیوتی یوجنا ، پی ایم سرکشا بیمہ یوجنا، پردھان منتری جن دھن یوجنا،  بلڈنگ اور  دیگر تعمیری کاموں کے مزدوروں  (روزگار کے ضابطے اور  خدمت کی شرائط ) قانون  (بی او سی ڈبلیو) کے تحت رجسٹریشن، پردھان منتری شرم یوگی مان دھن یوجنا، نیشنل  فوڈ سکیورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے)، ون نیشن، ون راشن کارڈ (او این او آر سی)، جننی سرکشا یوجنا اور پردھان منتری ماتر وندھنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) سے جوڑنا تھا۔ پروگرام کی تفصیلات ویب سائٹ https://pmsvanidhi.qcin.org/account/landing  پر دستیاب ہیں۔

اس کے علاوہ  وزارت نے  یکم جون 2020 ایک اسکیم  پرائم منسٹر  اسٹریٹ وینڈرز آتم نربھر ندھی (پی  ایم  سواندھی) لانچ کی تھی، جس کا مقصد    شہری خوانچہ فروشوں کو ایک سال کے لئے  10 ہزار روپے تک کا کنگ کیپیٹل قرض  فراہم کرانا تھا۔ وقت پر اور جلدی قرض کی ادائیگی پر  خوانچہ فروش  20 ہزار روپے اور 50 ہزار روپے تک کے ورکنگ کیپیٹل قرض کے مستحق ہوں گے۔ اسکیم میں سود کی سبسڈی کی شکل میں قرض کی ادائیگی پر سات فیصد سالانہ  اور مقررہ تعداد میں ڈیجیٹل ٹرانسزیکشن کرنے پر  1200 روپے تک کیش بیک دیا جائے گا۔

تیس جولائی 2021 تک قرض کے لئے  43.3 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان میں سے  25.3 لاکھ قرضے منظور کئے اور 22.8 لاکھ قرضے تقسیم کئے گئے، جن کی  ریاست / مرکز کے زیر انتظام خطے وار تفصیل   درج ذیل ہے:

 

آتم نربھر بھارت کے ایک حصے کے طور پر پی ایم سوا ندھی کے تحت  موصولہ درخواستوں، منظور کئے گئے قرض اور  تقسیم کئے گئے قرض کی ریاست وار تفصیل

1

انڈو مان و نکوبار

470

410

402

2

آندھرا پردیش

278492

185763

164674

3

اروناچل پردیش

4873

2461

2058

4

آسام

38339

17528

15216

5

بہار

103680

48690

37079

6

چنڈی گڑھ

4229

2748

2477

7

چھتیس گڑھ

96042

42800

41548

8

دمن و دیو اور دادر و نگر حویلی

2185

1241

990

9

دہلی

63637

38439

32648

10

گوا

1419

1080

1044

11

گجرات

217300

114078

104772

12

ہریانہ

47076

21448

18389

13

ہماچل پردیش

4112

2937

2855

14

جموں و کشمیر

16653

13485

12444

15

جھارکھنڈ

45642

24242

23215

16

کرناٹک

245719

126939

118206

17

کیرلا

12165

8354

8205

18

لداخ

290

254

250

19

مدھیہ پردیش

494532

343858

327435

20

مہاراشٹر

420855

195643

165302

21

منی پور

16201

8175

6409

22

میگھالیہ

595

352

326

23

میزورم

632

444

438

24

ناگالینڈ

2292

1327

1290

25

اوڈیشہ

59025

33330

28209

26

پڈوچیری

1808

1393

1145

27

پنجاب

101665

36039

31092

28

راجستھان

148308

66503

54417

29

سکم

4

1

1

30

تامل ناڈو

299358

128182

108224

31

تلنگانہ

455924

346193

317492

32

تریپورہ

4110

2729

2631

33

اترپردیش

1103997

693691

633677

34

اتراکھنڈ

16796

10131

9378

35

مغربی بنگال

20668

8312

3817

میزان

4329093

2529200

2277755

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

 

U-7500

                          



(Release ID: 1742906) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Punjabi