سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

قومی شاہراہوں پر شمسی توانائی کے پینلز کی تنصیب

Posted On: 05 AUG 2021 1:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی50؍اگست-2021 :وزارت نے قومی شاہراہوں  پر شمسی توانائی پیداکرنے کی صلاحیتوں کوفروغ دینے   اور دستیاب مقامات  پر شمسی توانائی کے پینلز لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جو  کسی ٹرانسپورٹ  /شاہراہ سے متعلق خدمات  / پودہ لگانے کے استعمال کے لئے مختص  نہیں ہے اور یہ شمسی  پینلز کی تنصیب کے لئے ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

این ایچ اے آئی نے انرجی افیسی اینسی  سروسز لمٹیڈ  ( ای ای ایس ایل ) ،  حکومت ہند میں  وزارت توانائی کے ماتحت   ادارے کے ساتھ  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں تاکہ این ایچ اے آئی کے ساتھ دستیاب خالی زمین کے پارسلز  پر شمسی توانائی کے پروجیکٹوں کا قیام   اور این ایچ اے آئی  عمارتوں   / ٹول پلازہ  پر ڈھانچوں نیز  این ایچ آئی کی ملکیت والی  دیگر عمارتوں  /  ڈھانچوں کی چھتوں   کے تعلق سے   کارآمد   مطالعے کا انعقاد کیا جاسکے ۔اب تک  این ایچ اے آئی کی طرف سے کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔

شمسی توانائی کے پینلز  ای پی ای  اور  ڈی ایم ای  ( 382 کے ڈبلیو  پی کا دوہائی انٹر چینج اور 450 کے ڈبلیو  پی  صلاحیت کا ڈاسنہ انٹر چینج ) اور  پرّے سوتا پور  (1 نمبر)، ناگپور بائی پاس (1 نمبر)، چھتیس  گڑھ سرحد  کے لئے وے گنگا پُل (1 نمبر ) اور سولہ پور یدلسی (2نمبر ) پر لگائے گئے ہیں۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہو ں  کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے لوک سبھا میں  ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہیں۔

****************

ش ح۔ع ح۔ رم

U NO. 7496


(Release ID: 1742716) Visitor Counter : 187