بجلی کی وزارت

بجلی تیار کرنے کی صلاحیت

Posted On: 05 AUG 2021 1:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،05  اگست-2021

30.06.2021 کو ، نصب شدہ تیاری کی صلاحیت 384115.94 میگاواٹ ہے جو 234058.22 میگاواٹ حرارتی بجلی ، 46322.22 میگاواٹ پن بجلی  اور 96955.51 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کے ذرائع (آر ای ایس) اور 6780 میگاواٹ نیوکلیائی توانائی پر مشتمل ہے ۔

مستقبل میں  آلودگی سے پاک بجلی کی تیاری کی صلاحیت سے متعلق منصوبوں اور اہداف کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

(i)روایتی بجلی تیار کرنے کی صلاحیت ، جو2024-25 تک  قابل استعمال ہوجائے گی، اس وقت ملک میں تعمیر کے مختلف مراحل میں ہے، ان میں 36،765 میگاواٹ حرارتی بجلی، 10164.50 میگاواٹ پن بجلی اور جوہری 4800 میگاواٹ نیو کلیائی بجلی شامل ہیں ۔

(ii) حکومت ہند نے22-2021 کے آخر تک قابل تجدید ذرائع سے175000 میگاواٹ نصب شدہ صلاحیت حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ان میں100000 میگاواٹ شمسی بجلی،60000 میگاواٹ ہوا سے تیار کی جانے والی بجلی اور 10000 میگاواٹ بایو ماس کے ذریعہ اور 5000 میگاواٹ چھوٹے آبی ذرائع سے تیار کی جانےوالی بجلی شامل ہے۔

حکومت نے آلودگی سے پاک بجلی کی تیاری میں خود کفیل بننے کے مقصد  سے اور کوئلے اورآلودگی پھیلانے والے دیگرعناصر سےپاک بجلی تیار کرنے والا ملک بننے کےلئے درج ذیل اقدامات کئے ہیں۔

(i) حکومت نے 2005 کی سطحوں سے 2030 تک اپنی  مجموعی گھریلو پیداوار  (جی ڈی پی) کی اپنے گرین ہاؤس گیسوں (جی ایچ جی) کے اخراج میں 33 سے ۳۵ فیصد تک کی کٹوتی کرنے کا عزم کیا ہے۔ اس کے علاوہ 2030 تک غیر قدرتی ایندھن پر مبنی وسائل سے اپنی مجموعی بجلی کی نصب شدہ صلاحیت کا تقریبا 40 فیصد حاصل کرنے کا عہد کیا ہے۔

(ii) حرارتی بجلی تیار کرنےوالے پلانٹس مختلف اقدامات کر رہے ہیں، ان  میں ساکت بجلی سے پریسیپیٹرز (ای ایس پی) ، فلو گیس کے ڈیسلفورائزیشن کی تنصیب کانظام وغیرہ شامل ہیں۔

 

******

 ( ش ح ۔ع م۔ف ر)

U- 7491



(Release ID: 1742705) Visitor Counter : 194


Read this release in: Telugu , English