شہری ہوابازی کی وزارت

پارلیمنٹ میں ،ائیر پورٹس اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی آف  انڈیا2021 کو منظوری مل گئی ہے


اس بل کے ذریعہ‘  بڑے ہوئی اڈے ’کی تعریف میں تبدیلی کی گئی ہے،جس سے

‘ گروپ آف ائیر پورٹس ’ کے محصولات  کے تعین کا راستہ ہموار ہوگیا

اس بل سے چھوٹے ہوائی اڈوں کی ترقی  کی حوصلہ افزائی ہوگی

Posted On: 04 AUG 2021 9:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی50؍اگست-2021 :راجیہ سبھا میں ائیر پورٹس اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا  ( ترمیمی ) بل ، 2021   کی منظوری کے ساتھ آج  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظوری مل گئی ہے۔ اس سے قبل 29  جولائی کو  یہ بل لوک سبھا میں منظور کیا گیا تھا۔

آج پارلیمنٹ میں اس بل کو منظوری ملنے کے بعد جناب جیوترادتیہ  ایم سندھیا نے ممبران  پارلیمنٹ کے قیمتی تاثرات    اور بل کی حمایت کے لئے ان کا شکریہ اداکیا اور انہوں نے کہا کہ اس بل سے چھوٹے ہوائی اڈوں کی ترقی میں عمل انگیزی  حاصل ہوگی اور  دوردرا ز کے علاقوںمیں  ہوائی رابطوں کو  بڑھانے میں مددملے گی۔

اس بل سے بڑے ہوائی اڈوں کی تعریف میں ترمیم کے ذریعہ ‘ گروپ آف ائیر پورٹس ’ کے محصولات  کے تعین کی اجازت ملتی ہے۔  اس بل کے ذریعہ  سنگل ہوائی اڈوں کے لئے  محصولات  کے حوالے سے قانون کی دفعات میں ترمیم کی گئی ہے۔اس بل کے ذریعہ  حکومت کا نہ صرف  ہائی ٹریفک ویلیوم  اور  منافع بخش ہوائی اڈوں کی ترقی  کا مقصد ہے بلکہ  غیر منافع بخش ہوائی اڈوں کی  کم ٹریفک  ویلیوم بھی ان ہوائی اڈوں سے  اے اے آئی کے ذریعہ حاصل  کئے گئے محصولات کو ٹائر /آئی آئی  اور ٹائر /آئی آئی آئی   شہروںمیں ہوائی اڈوں کی ترقی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔اس سے چھوٹے ہوائی اڈوں کی ترقی میں  حوصلہ بڑھانے میں مدد ملے گی۔  اس نقطہ نظر  پی پی پی روٹ کے ذریعہ  مزید ہوائی اڈوں کی ترقی میں  مددملے گی۔ اسی  طرح  دوردراز اور بہت زیادہ دوردراز علاقوںمیں  فضائی رابطہ کو توسیع دینے میں  بھی مددملے گی۔

 

 

****************

 

ش ح۔ع ح۔ رم

05.08.2021

U NO. 7484



(Release ID: 1742661) Visitor Counter : 186


Read this release in: English , Marathi , Hindi