امور داخلہ کی وزارت

قدرتی آفات کے معاملے میں راحتی کام کےلئے فنڈ

Posted On: 04 AUG 2021 4:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی:04؍اگست2021:

قومی قدرتی آفات رد عمل فنڈ(این ڈی آر ایف)سے سیلاب ، طوفان اور زلزلہ سمیت متعدد قدرتی آفات کے تناظر میں اضافی امداد کی شکل میں مہاراشٹر حکومت کے ذریعے مانگی گئی رقم ؍فنڈ کی تفصیل اور مرکزی حکومت کے ذریعے جاری فنڈ کی تفصیل۔

 

(کروڑ روپے میں)

سال

آفات کی نوعیت

ریاستی حکومت کے ذریعے مانگی گئی اضافی مدد

این ڈی آر ایف کے ذریعے ریلیز کی رقم (ایس ڈی آر ایف کے پاس دستیاب 50 فیصد بیلنس کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد)

2016-17

خریف خشک سالی –خریف 16-2015

2017.54

589.47

خشک سالی ربی-16-2015

2251.66

679.54

2017-18

کیڑوں کا حملہ

3373.31

0.00 #

2018-19

خشک سالی –خریف

7902.77

4562.88

2019-20

سیلاب(i)

2110.58

956.93

طوفان-کیار(ii)

7207.79

1758.18

2020-21

طوفان-نسارگا(i)

362.57

268.59

سیلاب –اگست- ستمبر(ii)

355.15

151.53

سیلاب-جون-اکتوبر(iii)

3721.26

701.00

 

چونکہ منظورشدہ مدد ریاستی سرکار کے ایس ڈی آر ایف میں دستیاب باقی ماندہ رقم کے 50 فیصد سے کم تھی۔

اس کے علاوہ مرکزی حکومت نے ریاستی قدرتی آفات ردعمل فنڈ (ایس ڈی آر ایف)؍ریاستی قدرتی آفت جوکھم انتظامی فنڈ(ایس ڈی آر ایم ایف )اور ریاستی قدرتی آفات فنڈ سے پچھلے 5 سالوں کے دوران مہاراشٹرحکومت کو سیلاب سمیت نوٹیفائی قدرتی آفات، جیسے طوفان، زلزلہ وغیرہ  کے لئے  ضروری راحتی انتظام کے لئے رقم جاری کی گئی ہے، جو کہ  نیچے دی گئی ہے:

(روپے کروڑ میں)

سال

ایس ڈی آر ایف  سے جاری رقم میں مرکز کا حصہ

سال

ایس ڈی آر ایف  سے جاری رقم میں مرکز کا حصہ

2016-17

583.875

2019-20

1352.25

2017-18

1810.125

21-2020 ایس ڈی آر ایم ایف سے

3222.00

2018-19

1287.75

 

قدرتی آفات میں نظم و انتظام کی بنیادی ذمہ داری ریاستوں کی ہوتی ہے۔متعلقہ ریاستی حکومت کو نوٹیفائیڈ قدرتی آفات کے مد نظر متاثرہ افراد کو پہلے سے ہی مدد کےلئے موجود ایس ڈی آر ایف سے منظور شدہ مدوں اور ضابطے کے مطابق ضروری راحت مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ ریاست کی کوششوں کو پورا کرنے کےلئے موجود عمل کے مطابق خطرناک نوعیت کے قدرتی آفات کے معاملے میں این ڈی آر ایف سے مالی امداد  مہیا کی جاتی ہے۔مکمل عمل کے لئے ایس ڈی آر ایف ؍ این ڈی آر ایف کے اصول و ضوابط میں دیئے گئے مقررہ عمل پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ اطلاع وزیر مملکت برائے داخلہ جناب نتیہ نند رائے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 7462)



(Release ID: 1742585) Visitor Counter : 1359


Read this release in: English , Punjabi , Tamil