وزارت دفاع
بی آر او نے مشرقی لداخ میں دنیا کی سب سے اونچی موٹرٹریفک شاہراہ کی تعمیر کی
Posted On:
04 AUG 2021 5:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی،4 اگست 2021: اہم جھلکیاں:
· اُملنگلا پاس پر یہ شاہراہ 19300 فٹ کی بلندی پر تعمیر کی گئی ہے۔
· بولیویا میں 18953 فٹ کی بلندی پر سڑک کا پچھلا ریکارڈ توڑاہے۔
· املنگلا پاس اب بلیک ٹاپ روڈ سے جڑ گیا ہے۔
· اسکا مقصد لداخ میں سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانا اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) نے مشرقی لداخ کے املنگلا پاس پر 19300 فٹ کی بلندی پر دنیا کی سب سے اونچی موٹوٹریفک سڑک تعمیر کی ہے اورسب سے زیادہ اونچائی پرسڑکوں کی تعمیر میں ریکارڈ بنایا ہے۔ اس نے املنگلا پاس پر 52 کلومیٹر لمبی ٹارمک سڑک بنائی ہے اور بولیویا میں آتش فشاں یوٹرنونکو سے منسلک کرنے والی18953 فٹ کی اونچائی پربنی سڑک کے سابقہ ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔
یہ سڑک اب مشرقی لداخ کے چومر سیکٹر کے اہم قصبوں کو جوڑتی ہے۔ یہ مقامی آبادی کے لیے ایک نعمت ثابت ہوگا کیونکہ یہ ایک متبادل براہ راست راستہ پیش کرتا ہے جو کہ چیسوملے اور ڈیمچوک کو لیہ سے جوڑتا ہے۔ اس سے سماجی و اقتصادی حالت بہتر ہوگی اور لداخ میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔
اس طرح کے سخت اوردشوار گزارعلاقوں میں بنیادہ ڈھانچےکی ترقی انتہائی مشکل چیلنج ہے۔ سردیوں کے دوران ، درجہ حرارت منفی40 ڈگری تک گر جاتا ہے اور اس بلندی پر آکسیجن کی سطح عام جگہوں سے تقریبا 50 فیصد کم ہے۔ بی آر او نے یہ کارنامہ اپنے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور لچک کی وجہ سے حاصل کیا ہے جو دشوار گزار خطے اور انتہائی موسمی حالات میں کام کرتے ہیں۔
یہ سڑک ماؤنٹ ایورسٹ بیس کیمپس کی اونچائی سے زیادہ بلندی پر تعمیر کی گئی ہے کیونکہ نیپال میں ساؤتھ بیس کیمپ 17598 فٹ کی بلندی پرقائم ہے ، جب کہ تبت میں نارتھ بیس کیمپ 16900 فٹ کی بلندی پر ہے۔ یہ سڑک سیاچن گلیشیر کی اونچائی سے بہت زیادہ اوبلاندی پر تعمیر کی گئی ہے جو 17700 فٹ کیاونچائی پر ہے۔ لیہ میں خردونگ لا پاس 17582 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔
*****
U.No.7467
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1742576)
Visitor Counter : 254