خلا ء کا محکمہ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ، خلائی شعبے میں اصلاحات نجی کمپنیوں کے لیے ہموار میدان فراہم کریں گی اور انہیں اینڈ ٹو اینڈ خلائی سرگرمیاں انجام دینے کے قابل بنائے گی


ان کا کہنا ہے کہ حکومت خلائی میدان میں تیار کردہ ٹیکنالوجیز کو ہندوستانی صنعتوں میں منتقل کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے

Posted On: 04 AUG 2021 4:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،4 اگست 2021: سائنس اور ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، اراضی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پی ایم او ، پرسنل ، عوامی شکایات ، پنشن ، جوہری توانائی اور خلائی کے محکمے کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خلائی پروگرام کسی بھی ملک کو اپنے ترقیاتی کاموں کے مختلف شعبوں میں سود مند خدمات فراہم کرتا ہے۔ خلائی پروگرام کے منتخب کردہ ڈومینز میں ہندوستان کی اپنی ترجیح ہے اور وہ اپنے خلائی پروگراموں میں نسبتا اچھا کام کر رہا ہے۔ آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں انہوں نے کہا کہ خلائی شعبے میں اصلاحات اس مقصد کے ساتھ کی گئی ہیں کہ نجی کمپنیوں کو کام کرنے کع لئے ہموار میدان فراہم کیا جائے اور انہیں اینڈ ٹو اینڈ خلائی سرگرمیاں انجام دینے کے قابل بنایا جائے۔

  • ہندوستان میں خلائی صنعت کا ماحولیاتی نظام بنانے کے لیے، حکومت ہند کی جانب سے کئی اقدامات کیے گئے ہیں جیسا کہ ذیل میں ذکر کیا گیا ہے۔
  • قومی سطح کی ایک خود مختار نوڈل ایجنسی یعنی انڈین نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ اتھارٹی سنٹر (ان-اسپیس) خلائی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے پرائیویٹ کھلاڑیوں کو فروغ دینے ، ہینڈ ہولڈنگ ، اجازت دینے اور لائسنس دینے کے لیے خلائی محکمہ (ڈی او ایس) کے تحت قائم کیا جا رہا ہے۔
  • ڈی او ایس کی سہولیات اور مہارت تک رسائی نجی اداروں کو ان کی خلائی سرگرمیوں کی مددکرنے کے لیے دی جاتی ہے۔
  • مواقع کا اعلان، خلائی ٹیکنالوجی کے نئے ڈومینز میں چیلنج پیش کرتے ہوئے کیا گیا۔
  • حکومت ہند خلاء کے میدان میں تیار کردہ ٹیکنالوجیز کو ہندوستانی صنعتوں میں منتقل کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔
  • اس کے علاوہ حکومت ہند نئی شعبے کی پالیسیاں اور رہنما خطوط لا رہی ہے اور موجودہ پالیسیوں پر نظر ثانی بھی کر رہی ہے۔
  • خلائی شعبے میں اصلاحات کے ساتھ ، تعلیمی اداروں ، اسٹارٹ اپس اور صنعتوں سمیت نجی شعبہ کے ذریعہ، قومی خلائی معیشت کو بڑھانے ، روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کرنے اور بہتر پیداواری سہولیات پیدا کرنے کے لئے اینڈ ٹو اینڈخلائی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی توقع ہے۔

*****

U.No.7465

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1742573) Visitor Counter : 160
Read this release in: English , Punjabi , Tamil