امور داخلہ کی وزارت

ای-جیل منصوبے کی صورتحال

Posted On: 04 AUG 2021 4:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:04؍اگست2021:

ای-جیل ، جس کا مقصد ملک میں جیلوں کے کام کاج کو کمپیوٹرائزڈ کرنا ہے، کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں میں شروع کردیا گیا ہے۔اِنٹر-آپریبل کریمنل جسٹس سسٹم کے تحت ای-جیل ڈاٹا کو پولس اور کورٹ نظام کے ساتھ جوڑ دیاگیاہے۔وزارت داخلہ نے اس منصوبے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں؍یوٹی کو 99.49کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی ہے اور انہیں تمام فنڈ جاری کردیا گیا ہے۔ای-جیل، ای -جیل کے لئے نوٹیفائیڈ پروٹوکول کے مطابق قومی جیل اطلاعاتی پورٹل پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ذریعے بنائے گئے ڈاٹا کا استعمال کرتا ہے۔سسٹم کو قومی اطلاعاتی سائنسی مرکز (این آئی سی)نیٹ ورک کے توسط سے خاص طور سے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور جیلوں کے نامزد حکام کے ذریعے اِنٹر ، آپریبل کریمنل جسٹس سسٹم(آئی سی جے ایس) کے توسط سے ایکسس کیا جاسکتاہے۔

یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں وزیر مملکت برائے داخلہ جناب اجے کمار مشرا نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 7459)



(Release ID: 1742498) Visitor Counter : 164


Read this release in: English , Punjabi