نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے قانون کے موثر نفاذ پر زور دیا
میرے دل میں یتیم بچوں کے لیے نرم گوشہ ہے: نائب صدر جمہوریہ
خواتین و اطفال کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے نائب صدر جمہوریہ کو یتیم بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف اقدامات سے واقف کرایا
Posted On:
04 AUG 2021 1:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی،04؍اگست: نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج نوعمر بچوں کو انصاف کی فراہمی(بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) سے متعلق قانون میں حالیہ ترمیم کا خیر مقدم کیا اور زمینی سطح پر اس قانون کی موثر عمل آوری کی ضرورت پر زور دیا۔
جناب نائیڈ ونے، یہ رائے زنی اس وقت کی جب خواتین اور بچوں کے بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی، اُپ راشٹر پتی نواس میں ان سے ملاقات کرنے آئیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یتیم بچوں سے متعلق امور کے بارے میں بہت سے تجاویز موصول ہوئی ہیں۔
وزیرموصوف نے انہیں جووینائل جسٹس(بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) میں ترمیم سے متعلق بل 2021 کی اہم خصوصیات سے واقف کرایا۔ اس بل کو حال ہی میں راجیہ سبھا نے پاس کیا ہے۔
محترمہ ایرانی نے نائب صدر جمہوریہ کو اس بات سے بھی مطلع کیا کہ حالیہ ترمیم کی بدولت ضلع مجسٹریٹ صاحبان اور ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ صاحبان کو، یتیم بچوں کو گود لینے سے متعلق عمل میں تیزی لانے اور ان کے زیادہ سے زیادہ تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے باختیار بنایا گیا ہے۔
محترمہ اسمرتی ایرانی نے یتیم بچوں کی بہبود کے مقصد سے مرکز کے ذریعہ ریاستوں کے ساتھ اشتراک سے نافذ کیے جا رہے امدادی اور بازآبادکاری سے متعلق اقدامات سمیت مختلف اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔
جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ان کے دل میں یتیم بچوں کے لیے ایک ''نرم گوشہ'' ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ یتیم بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا، معاشرے اور حکومت کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
حال ہی میں یتیم بچوں کے گروپ نے ان سے اپ راشٹرپتی نواس میں ملاقات کی تھی۔
*******************
ش ح - ع م - س ک
U. No. 7452
(Release ID: 1742261)
Visitor Counter : 237