زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے ذریعے کسانوں کو فائدہ ہوا

Posted On: 03 AUG 2021 6:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30اگست2021:

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت کی مختلف اسکیموں کے تحت مرکز اور ریاستی ایجنسیوں کے ذریعے کم سے کم امدادی قیمت ایم ایس پی پر خریداری کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ مجموعی مارکیٹ نے ایم ایس پی کے اعلانیہ پر رد عمل ظاہر کیا ہے اور حکومت کی خریداری کی سرگرمی پر بھی رد عمل ظاہر کی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف نوٹیفائیڈ فصلوں کے لئے ایم ایس پی پر یا اس سے اوپر پرائیویٹ خریداری ہوتی ہے، لہٰذا ایم ایس پی اعلانیہ سے فائدہ حاصل کرنے والے کسانوں کی صحیح تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ البتہ ایم ایس پی پر سرکاری خرید سے فائدہ حاصل کرنے والے کسانوں کی تعداد حسب ذیل ہیں۔

 

 

سال

2018-19

2019-20

2020-21

کسانوں کی تعداد

1,71,50,873

2,04,63,590

2,10,07,563

 

حکومت ہند زرعی لاگت اور قیمت (سی اے سی پی) کے لئے کمیشن کی سفارشات کو دھیان میں رکھنے کے بعد ہی دونوں فصل کے سیزن میں ہر سال فیرایوریج کوالٹی (ایف اے کیو) کی 22 بڑی زرعی اشیا کے لئے ایم ایس پی کا اعلان کرتی ہے۔ حکومت اپنی مختلف طریقہ کار اسکیموں کے ذریعے کسانوں کے لئے منافع بخش قیمت بھی بڑھاتی ہے۔

ایم ایس پی پر حکومت کی ایجنسیوں کے ذریعے مؤثر خریداری کرنے کے لئے اور کسانوں کو ایم ایس پی کے زیادہ سے زیادہ فائدے فراہم کرنے کے لئے نیفیڈ اور ایف سی آئی کی طرح متعلقہ ریاستی سرکاری ایجنسیاں اور سینٹرل نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے سرکاری مراکز کھولے گئے ہیں۔ پیداوار، قابل مارکیٹ سرپلس، کسانوں کی آسانی، دیگر لاجسٹکس کی فراہم اور اسٹوریج اور ٹرانسپورٹ جیسے بنیادی ڈھانچے کو دھیان میں رکھنے کے بعد موجودہ منڈیوں اور ڈپوؤں، گوداموں کے علاوہ خریداری مراکز کی ایک بڑی تعداد بھی اہم پوائنٹس پر قائم کئے گئے ہیں۔ یہ اہم پوائنٹس ایم ایس پی خریداری کو یقینی بنانے کے لئے کسانوں کی آسانی کے لئے قائم کئے گئے ہیں۔

اس سے بھی زیادہ یہ کہ اگر کسان اپنی پیداوار فروخت کرنے کے لئے سازگار شرطیں حاصل کرتے ہیں یا ایم ایس پی کے مقابلے بہتر قیمتیں حاصل کرتے ہیں تو وہ حکومت کی ایجنسیوں کے علاوہ کہیں بھی اپنی پیدوار فروخت کرنے کے لئے آزاد ہیں۔

***

U. No. 7429

(ش ح۔  ح ا۔ ع ر)



(Release ID: 1742105) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Punjabi , Telugu