ارضیاتی سائنس کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ زرعی خودکار موسمیاتی اسٹیشن ،لوگوں، خاص طورپر کسانوں کو موسم سے متعلق بالکل درست پیش گوئی فراہم کررہے ہیں


زرعی موسمیات سے متعلق مشاورت ناموں سے کسانوں کوروزمرہ کے کام کاج کے بارے میں فیصلے کرنے میں مددمل رہی ہے

سردست 4 کروڑ30 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو براہ راست ایس ایم ایس کے ذریعہ زرعی موسمیات سے متعلق مشاورت نامے موصول ہورہے ہیں

ضلع کی سطح پرزرعی موسمیات سے متعلق 200 شاخیں(ڈی اے ایم یو)، گرامین کرشی موسم سیوا(جی کے ایم ایس ) اسکیم کے تحت بلاک کی سطح پر زرعی موسمیات سے متعلق مشاورت نامے کی خدمات (اے اے ایس ) کوبہتر بنائیں گی

Posted On: 03 AUG 2021 1:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی30؍اگست-2021 :سائنس اور ٹکنالوجی کے (آزادانہ چارج )مرکزی وزیر مملکت ،ارضیاتی علوم (آزادانہ چارج ) کے وزیر مملکت ،وزیراعظم کے دفتر پی ایم او عملے ،عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاءکے محکمو کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی )نے زرعی خودکار موسمیاتی اسٹیشن (اے ڈبلیو ایس )نصب کرنے کی ذمہ داری لی ہے تاکہ عام لوگوں اور خاص طور پرکاشتکاروں کو موسم سے متعلق بالکل درست پیش گوئی فراہم کی جاسکے ۔آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نصب کرنے کا یہ کام زرعی تحقیق سے متعلق بھارتی کاؤنسل (آئی سی اے آر )نیٹ ورک کے تحت کرشی وگیان  کیندروں  (کے کے وی ) میں  واقع زرعی موسمیات سے متعلق ضلع کی سطح  کی شاخوں(ڈی اے ایم یو) کے مقام پرنصب کیا جارہا ہے تاکہ گرامین کرشی موسم سیوا اسکیم (جی کے ایم ایس ) کے تحت بلاک کی سطح پرزرعی موسمیات سے متعلق  خدمات (اے اے ایس ) کوبہتر بنایا جاسکے۔

موسمیات پر مبنی کام کاج کرنے والے اے اے ایس،دوسرے الفاظ میں جی کے ایم ایس اسکیم کو  بھارت کا محکمہ موسمیات آئی ایم ڈی ،زرعی تحقیق سے متعلق بھارتی کاؤنسل (آئی سی اے آر ) اور ریاستوں کی زرعی یونیورسٹیوں کے ساتھ مشترکہ طورپر انجام دے رہے ہیں اور یہ اسکیم ملک کی کاشتکاربرادری کے فائدے کے مقصدسے موسم پر مبنی فصلاور مویشیوں  کے بندوبست سے متعلق حکمت عملی اور کارروائیوں  کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اس اسکیم کے تحت ضلع اور بلاک سطح پر موسم سے متعلق ایک درمیانہ فاصلے تک کی پیش گوئی تیار کی جاتی ہے۔ اور اس پیش گوئی کی بنیاد پر زرعی موسمیات سے متعلق مشاورت نامے تیار کئے جاتے ہیں اور ہر منگل اور جمعہ کو کاشتکاروں کو ان مشاورت ناموں سے مطلع کردیا جاتا ہے۔

زرعی موسمیات سے متعلق ان مشاورت ناموں کی بدولت کاشتکاروں کو اپنے روزمرہ کے زرعی کام کاج کے بارے میں  فیصلے کرنے میں  مدد ملے گی۔

بھارت کا محکمہ موسمیات آئی ایم ڈی ، بارش کی صورتحال اور غیر معمولی موسمی حالات پر بھی نظر رکھتا ہے اور جی کے ایم ایس  اسکیم کے تحت  وقتاََفوقتاََ کسانوں  کے لئے چوکسی اور انتباہ  جاری کرتا ہے۔ انتہائی موسمی حالات  کے ساتھ ساتھ مناسب انسدادی اور اصلاحی اقدامات کی غرض سے ایس ایم ایس پر مبنی وارننگ  جاری کی جاتی ہےتاکہ کاشتکار اس سلسلے میں بروقت کارروائی کرسکیں ۔چوکسی اور انتباہ سے متعلق ان اعلانات  سے ریاستوں  کے زرعی محکموں کو بھی مطلع کیا جاتا ہے،جس سے کہ وہ آفات سے نمٹنے کے لئے موثر بندوبست کرسکتے ہیں۔

کاشتکاروں  کو زرعی موسمیات سے متعلق مشاورت  ناموں سے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا ،دوردرشن ،ریڈیو ، انٹرنیٹ وغیرہ  جیسے مختلف وسلیوں کہ ذریعہ مطلع کیا جاتا ہے۔ان میں زراعت اورکسانوں کی بہبودکی وزارت کے ذریعہ شروع کئے گئے کسان پورٹل کے ذریعہ  موبائل فون کے استعمال سے ایس ایم ایس کیا جانا بھی شامل ہے۔اس کےعلاوہ  سرکاری اور نجی ساجھیداری ( پی پی پی ) موڈ کے تحت  نجی کمپنیوں کے ذریعہ  بھی  ان مشاورت ناموں کی تشہیرکی جاتی ہے۔

ملک میں  سردست  چار کروڑ 33 لاکھ  70 ہزار کاشتکاروںکو  براہ راست  ایس ایم ایس کے ذریعہ  زرعی موسمیات سے متعلق  یہ مشاورت  نامے موصول ہورہے ہیں۔ زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل  آئی سی اے آر  کے  کرشی وگیان کیندروں نے بھی ضلع سطح کی متعلقہ ایڈوائزری کو  ان کے ویب پورٹل پر لنک دیا ہے۔

ارضیاتی سائنس کی وزارت ،  حکومت ہند نے ایک موبائل ایپ یعنی ‘‘ میگھدوت ’’ کا بھی آغاز کیا تاکہ کاشتکاروں کو  ان کے متعلقہ ضلعوں  کے لئے مخصوص چوکسی سمیت  زرعی موسمیات سے متعلق معلومات حاصل ہوسکیں۔

****************

 

ش ح۔ع م۔ رم

U NO. 7400



(Release ID: 1741865) Visitor Counter : 238


Read this release in: English , Punjabi , Telugu