وزارتِ تعلیم
طلباء کے لئے کیریر سے متعلق رہنمائی
Posted On:
02 AUG 2021 5:13PM by PIB Delhi
ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ (سی بی ایس ای) نے طلباء کی کیریر سے متعلق رہنمائی کے موضوع پر اساتذہ کے لئے صلاحیت سازی کے دو روزہ پروگرام کا انعقاد کیا۔ تربیت یافتہ اساتذہ اپنے اپنے متعلقہ اسکولوں میں سینئر طلباء کے ساتھ اجلاس کریں گے۔ مذکورہ پروگرام کے تحت کیریئر سے متعلق معلومات فراہم کرنے میں استعمال کئے جانے والے طریقہ کار، اور وسائل، اسکولوں کے ایک کمرے میں کیریر وسائل تشکیل دینے، کیریر سے متعلق رہنمائی اور کیریر کے فروغ کو سمجھنے میں ٹیچر کے رول پر توجہ مرکوز کی گئی۔
کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن میں کاؤنسلروں کی خدمات، ملک بھر میں سبھی کیندریہ ودیالیوں میں جز وقتی ٹھیکے کی بنیاد سے منسلک ہیں۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو مدعو کئے جانے کابھی بندوبست کیا گیاہے تاکہ طلباء کو ان کےلئے دستیاب کیریر کا انتخاب کرنے کے بارے میں حساس بنایا جاسکے اور اس طرف رجوع کیا جاسکے۔
جواہرناوودیہ ودیالیوں(جے این وی) میں ، کاؤنسلروں، اساتذہ اور وائس پرنسپل صاحبان کے ذریعہ باقاعدہ طور پر کیریر سے متعلق رہنمائی کے اجلاس منعقد کئے جاتے ہیں، جواہر نووودیہ ودیالیوں میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنےوالے سرکردہ ماہرین کو مدعو کرکے طلباء کے لئے خصوصی اجلاس بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔
نیشنل اسکالر شپ پورٹل (این ایس پی) ایک ایسا پورٹل ہے جس پورٹل کے ذریعہ طالب علم کی درخواست دینے، درخواست وصول کرنے، اس پر کارروائی کے عمل اور طلباء کو دی جانے والی مختلف اسکالرشپ کے نمٹارے سے متعلق سبھی حل موجود ہیں۔ این ایس پی کا اہم مقصد طلباء کو دی جانے والی اسکالر شپ کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانا اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مختلف ا سکالرشپ اسکیموں کے لئے ایک کامن پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے۔ نیشنل مینس- کم- میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) ایس ای اینڈ ایل کے محکمے کی این ایس پی پر دستیاب ہے۔ اس کی تفصیلات این ایس پی پورٹل پر دستیاب ہیں اس کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں: https://scholarships.gov.in
تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی ہے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(ش ح۔ش ر۔ ف ر (
U-7391
(Release ID: 1741779)