بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ای ڈے کا مشاہدہ
Posted On:
02 AUG 2021 4:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 02اگست ، 2021
بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم او ڈی) کا دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ذریعہ ہر سال 27 جون کو منایا جاتا ہے۔کووڈ -19وبا اور اس میں عائد پابندیوں کی وجہ سے ،ایم ایس ایم ای کی وزارت کی طرف سے جسمانی طورپر کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔البتہ ’’انڈین ایم ایس ایم ای –گروتھ انجن آف ایکونومی‘‘ کے عنوان سے ایک ورچوؤ ل کانفرنس انٹرنیشنل ایم ایس ایم ای ڈے منانے اور ایم ایس ایم او سیکٹر کی شراکت کو ہندوستانی معیشت میں تسلیم کرنے کےلئے منعقد کی گئی۔
مرکزی شماریات کے دفتر (سی ایس او) کے مطابق ،سال 21-2020 کےلئے آل انڈیا گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ (جی ڈی پی)میں گراس ویلیو ایڈڈ (جی وی اے)میں ایم ایس ایم ای کا حصہ 30فیصد بڑھا ہے۔مزید یہ کہ غیر ممنوعہ غیر زرعی انٹرپرائیزز (جولائی 2015تا جون 2016)پر قومی نمونہ سروے (این ایس ایس) کے 73ویں راؤنڈ کے مطابق ،ایم ایس ایم ای سیکٹر میں 11.10کروڑ کارکنوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
بہت چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی مختلف عوامل پر منحصر ہے جیسے مارکیٹ تک رسائی ، مصنوعات کا معیار ، بروقت کریڈٹ کی دستیابی ، ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن وغیرہ۔ہندوستانی ایم ایس ایم ای سیکٹر میں کیپاسٹی بلڈنگ کےلئے ایم ایس ایم ای کی وزارت ہندر کے فروغ ،ٹیکنولوجی اپ گریڈیشن ،مارکیٹنگ سپورٹ اور ایم ایس ایم ای کےلئے قرض تک رسائی کےلئے مختلف اسکیم نافذ کررہی ہے۔اس کے علاوہ پبلک پروکیورمنٹ پالیسی میں ایک فراہمی کی گئی ہے جس میں مرکزی وزارتوں /محکموں اور سی پی ایس ای کی طرف سے مائکرو اور اسمال انٹرپرائیزز سے سالانہ خریداری کا 25فیصد لازمی قرار دیا گیا ہے،اس طرح ایم ای ایس کو ان کی ترقی اور بڑھت کےلئے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔
کووڈ -19کے اثرات کا مقابلہ کرنے کےلئے،حکومت نے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو سپورٹ کرنے کےلئے آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت متعدد اقدامات کئےہیں۔ان میں سے کچھ یہ ہیں:
1.ایم ایس ایم ای کےلئے 20،000کروڑ روپے کا ماتحت قرض۔
2.ایم ایس ایم او سمیت کاروبار کےلئے تین لاکھ کروڑ روپے کا کولیٹرل فری اوٹومیٹک قرض ۔
3.ایم ایس ایم ای سیلف ریلینٹ انڈیا فنڈ کے ذریعہ 50ہزار کروڑ کا ایکویٹی انفیوژن ۔
4.ایم ایس ایم کی درجہ بندی کے نئے نظرثانی شدہ معیار۔
5.کاروبار کی آسانی کےلئے صنعت رجسٹریشن پورٹل کے ذریعہ ایم ایس ایم ای کا رجسٹریشن ۔
6. 200کروڑ روپے تک کی خریداری کےلئے کوئی عالمی ٹینڈر نہیں۔
01.06.2020 کو ایک آن لائن پورٹل ’چیمپین ‘ لانچ کیا گیا ہے۔جس میں ای –گورننس کے بہت سے پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں شکایات کا ازالہ اور ایم ایس ایم ایز کی ہینڈ ہولڈنگ شامل ہے۔مزید یہ کہ آر بی آئی نے ایم ایس ایم ای کے مالی دباؤ کو کم کرنے کےلئے کئی اقدامات کا بھی اعلان کیا ہے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بہت چھوٹی،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے دی ہے۔
ش ح ۔ا م۔رب۔
U:7378
(Release ID: 1741739)
Visitor Counter : 211