نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر نے اے آئی سی ٹی ای ٹول کا ایک مظاہرہ دیکھا جو انگریزی مواد کو مختلف ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ کرتا ہے


یہ ٹول انگریزی زبان کے مواد کا 11 ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ کرتا ہے

نائب صدر جمہوریہ نے جدید ٹول کے لیے اے آئی سی ٹی ای کی تعریف کی

ہندوستانی زبانوں میں تکنیکی کورسز کا مواد دیکھنا میرا خواب ہے: نائب صدر

راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش بھی اس مظاہرے میں موجود تھے

Posted On: 02 AUG 2021 7:48PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو اور ڈپٹی چیئرمین راجیہ سبھا، جناب ہری ونش نے اے آئی سی ٹی ای کے عہدیداروں کی طرف سے پیش کیے جانے والے منفرد ٹول پر ایک مظاہرہ دیکھا جو انگریزی زبان کے مواد کا 11 مختلف ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ کرتا ہے۔

اے آئی سی ٹی ای ٹرانسلیشن آٹومیشن آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹول‘ پر یہ مظاہرہ اے آئی سی ٹی ای چیئرمین، پروفیسر انیل ڈی۔ سہاسربودھے اور اے آئی سی ٹی ای چیف کورآڈینیٹر آفیسر، ڈاکٹر بدھ چندر شیکھر نے آج نائب صدر جمہوریہ کے گھر پر کیا۔

یہ ٹول انگریزی زبان کے آن لائن کورسز کا گیارہ مختلف زبانوں- ہندی، بنگالی، مراٹھی، تیلگو، تمل، گجراتی، کنڑ، ملیالم، پنجابی، آسامی اور اڑیا میں ترجمہ کرتا ہے۔ اس ٹول کی نمایاں خصوصیات کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے، ڈاکٹر بدھ چندر شیکھر نے کہا، ”یہ ٹول پیچیدہ فارمولوں، انگریزی کتابوں، تحقیقی جریدوں، سرکاری دستاویزات اور انگریزی ویڈیوز کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے“۔

نائب صدر جمہوریہ نے اس جدید ٹول کو تیار کرنے کے لیے اے آئی سی ٹی ای ٹیم کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستانی زبانوں میں مختلف تکنیکی اور پیشہ ورانہ کورسز کا مواد دیکھنا ان کا خواب تھا۔ انھوں نے اس اچھی شروعات کے لیے اے آئی سی ٹی ای کی تعریف کی جس سے بہت سے طلبا کو بہت فائدہ ہوگا کیونکہ وہ ہندوستانی زبانوں میں وسیع پیمانے پر مواد تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ انھوں نے مزید کہا، ”ٹول کو ہموار کریں اور اسے جلد از جلد قوم کے سامنے پیش کریں“۔

                                               **************

 

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 7372


(Release ID: 1741735) Visitor Counter : 324


Read this release in: English , Hindi , Punjabi