وزارت دفاع

آرڈننس کارخانوں کے ملازمین کی ملازمت کا تحفظ

Posted On: 02 AUG 2021 3:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  2  اگست 2021،   رکشا راجیہ منتری جناب اجےبھٹ نے آج راجیہ سبھا میں جناب دگوجے سنگھ کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے آرڈننس فیکٹری بورڈ (اوایف بی) کے کارپوریٹائزیشن کے بعد او ایف بی کے ملازموں  کے مفاد کے تحفظ کو درج ذیل طریقے سے یقینی بنایا ہے:-

  • فیصلہ کیا گیا ہے کہ  نئے ڈیفس پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگز (جن کی تشکیل کی جائے گی) کے سپرد کی جانے والی پروڈکشن یونٹوں کے ساتھ ساتھ غیر پروڈکشن یونٹوں سے تعلق رکھنے والے او ایف بی کے تمام ملازموں (گروپ اے، بی اور سی) کو ابتدائی طور پرمقررہ تاریخ سے  دو سال کی مدت کے لئے بغیر کسی ڈیپوٹیشن الاؤنس (ڈیمڈ ڈیپوٹیشن) کے فارن سروس کی شرائط پر ان ڈی پی ایس یو ز میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔
  •  او ایف بی ہیڈ کوارٹر، او ایف بی نئی دلی آفس، او ایف اسکولوں اور او ایف اسپتالوں کے تمام ملازمین کو ابتدائی طور پر مقررہ تاریخ سے دو سال کی مدت کے لئے ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس پروڈکشن کے تحت ڈائریکٹریٹ آف ڈیفنس فیکٹریز (جس کی تشکیل کی جائےگی) میں ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔
  • جب تک ملازمین نئے اداروں میں ڈیمڈ ڈیپوٹیشن میں رہیں گے ، ان کے معاملے میں مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے نافذ ہونے والے تمام  قوانین اور ضابطے نافذ رہیں گے۔ ان کے پے اسکیل، الاؤنس، تعطیل ، میڈیکل سہولتوں، کیرئیر کی ترقی اور ملازمت کی دیگر شرائط کے معاملے میں مرکزی ملازمین کے معاملے میں نافذ ہونے والے موجودہ قوانین، ضابطے اور احکامات نافذ رہیں گے۔
  • سبکدوش ہونے والے اور موجودہ ملازمین کی پنشن کی ذمہ داری نبھانا بھی مرکزی حکومت جاری رکھے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-7370              



(Release ID: 1741632) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Punjabi , Malayalam