صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری سے متعلق تازہ ترین صورت حال


ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 49.64کروڑ سے زیادہ ویکسین کے ٹیکے فراہم کرائے گئے


لوگوں کو دیئے جانے کے لئے ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور نجی اسپتالوں کے پاس 3.14کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں اس وقت بھی موجود ہیں

Posted On: 02 AUG 2021 11:26AM by PIB Delhi

مرکزی حکومت کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی رفتار میں اضافہ کرنے کے لئے اور اس کے د ائرے کار کو ملک بھر میں وسعت دینے کے لئے پابند عہد ہے۔کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری مہم کو ہمہ گیر بنانے کے لئے تیسرے مرحلے کی ابتدا 21 جون 2021 کو ہوئی تھی۔ٹیکہ کاری مہم میں ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مزید ویکسینوں کی فراہمی،قبل از وقت ویکسین کی فراہمی  کے ذریعہ اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ یہ ریاستیں اور علاقے ویکسین کی فراہمی کے سلسلے کو متوازن بنا سکے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستانی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووڈ ویکسین بلا قیمت فراہم کرکے ان کی مدد کرتی رہی ہیں۔کووڈ-19 ٹیکہ کاری کو ہمہ گیر بنانے کے نئے مرحلے میں، مرکزی حکومت ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں سے ویکسین خریدے گی اور اس کا 75 فیصد ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بلاقیمت مہیا کرائے گی۔

 

ویکسین کی خوراکیں

(2 اگست 2021 کو)

سپلائیڈ

49,64,98,050

پائپ لائن میں

9,84,610

میزان

3,14,34,654

 

ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو اب تک تمام وسائل کااستعمال کرتے ہوئے 49.64 کروڑ سے زیادہ (49,6498,050) افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں اور مزید 9,84,610  ویکسین کی خوراکیں روانہ کی جارہی ہیں۔

لوگوں کو دیئے جانے کے لئے ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں  اور نجی اسپتالوں کے پاس 3.14کروڑ سے زیادہ ( (3,14,34,654ویکسین کی خوراکیں اس وقت بھی موجود ہیں۔

******

 

( ش ح ۔س  ب۔رض)

U- 7360



(Release ID: 1741461) Visitor Counter : 186