کامرس اور صنعت کی وزارتہ

پیٹنٹ اور جملہ حقوق کے رجسٹریشن کے آسان بنائے گئے ضابطوں سے بھارت کو ایک اختراعی مرکز  بننے میں مدد مل رہی ہے: جناب پیوش گوئل


اسٹارٹ اپس ، ایم ایس ایم ای ، خواتین کی چھوٹی صنعتوں کے لئے فیس میں 80فیصد تک کمی کی گئی

بھارت میں پچھلے 5سال کے دوران پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک کی رجسٹریشن میں 5  گنا اضافہ ہوا

اختراع سے متعلق عالمی انڈیکس میں بھارت کا  درجہ بلند ہوا پہلے اس کا مقام 81 تھا لیکن اب 48 واں ہے

Posted On: 01 AUG 2021 6:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی02 اگست2021: کامرس وصنعت ،صارفین کے امور اور کپڑے کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے یہ کہتے ہوئے کہ کاروبار میں  آسانی لایا جانا ، بھارت کو اختراع کا ایک مرکز بنانے میں  دوررس کام انجام دے گا،  پیٹنٹ  ،ڈیزائن ، جملہ حقوق اور ٹریڈ مارک  کا جائزہ لینے اور انہیں جاری کرنے میں  شروع کی گئی اصلاحات  پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیر موصوف نے ممبئی میں کل پیٹنٹ ، ڈیزائن اور ٹریڈ مارک کے  کنٹرولر جنرل  کے دفتر کے کام کاج کا جائزہ لیا اور  دانشورانہ حقوق املاک  سے متعلق بڑے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے طریقوں  پر اظہا ر خیال کیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018RT3.jpg

جناب گوئل نے  ملک میں پیٹنٹ ، ڈیزائن ،ٹریڈ مارک، جی آئی (جغرافیائی اشارہ ) طریقوں کو فروغ دینے کے حکومت کے عز م کودوہرایاتاکہ اختراع ، تحقیق وترقی کی حوصلہ افزائی کی جاسکے  اور بھارت کے وراثتی نظام  سے نئی اختراعات  اور ان کو  عالمی  پلیٹ فارم پرلایا جاسکے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس میدان میں  2014سے خود ترقیات پر قریبی نظر رکھ رہے ہیں ۔

جناب گوئل نے درخواستوں  کے سی جی پی ڈی ٹی  کے تیزی سے ازالے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا’’ آئی پی آر محکمہ نے التو ا میں  زبردست کمی آئی ہے ۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ کوئی بھی زیر التوا درخواست  پر کارروائی  محض  چند دنوں میں  مکمل ہونی چاہئے نہ کہ مہینوں  میں ۔ ‘‘

اسٹارٹ اپس ، ایم ایس ایم ای ، خواتین کی چھوٹی صنعتوں   کی فیس  میں  80 فیصد کمی کی گئی

جناب گوئل نے ملک میں اسٹارٹ اپس اور خواتین کی چھوٹی صنعتوں میں مدددینے کے لئے محکمے کی طرف سے  فیس میں  کمی کئے جانے کے بارے میں  بھی بتایا۔اسٹارٹ اپس ، ایم ایس ایم ای ، خواتین کی چھوٹی صنعتوں کی  رجسٹریشن  داخل کرنے کی فیس میں  80 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

وزیرموصوف نے یہ بھی بتایا کہ ڈجیٹل ذرائع کے استعمال پر زور دیا گیاہے۔ ہر درخواست پر شروع سے آخر تک اب آن لائن کارروائی کی جاتی ہے، سنوائی  فون  پر ہی کرلی جاتی ہے اورلوگوں  کو اب پیٹنٹ دفتروںمیں  نہیں جانا پڑتا ۔

جناب گوئل نے پورے عمل کو مزید صارف دوست بنانے کے لئے کچھ مشورے بھی دئے ۔ انہوں نے جی آئی ٹیگ  اور اس کی اہمیت سے متعلق  بیداری میں  اضافے کی مزیدکوششوں کے لئے کہا ۔ انہوں نے  دانشورانہ  املاک سے متعلق قانون   کا مطالعہ کرنے والے طلبا کے لئے  اسکالر شپ شروع کرنے  اور  جزوقتی بنیاد پر معروف اداروں کے اساتذہ کو  اس کام میں شامل کرنے  کے لئے بھی کہا تاکہ پیٹنٹ امتحان کے عمل میں مدد حاصل کی جاسکے ۔

آسان بنایا گیا عمل ، بڑھتی ہوئی اختراع

سی جی پی ڈی ٹی کے افسران نے بتایا کہ  آئی پی عمل کو، پہلے  کی بہ نسبت کس طر ح  آسان اور بلارکاوٹ بنایا گیا ہے  ۔ انہوں نے درخواست داخل کرنے کو  آسان بنانا اور خدمات حاصل کرنے کو فروغ دینے کی غرض سے  نمٹارے کے لئے  نئی مدت سمیت پورے عمل کی تجدید نو کے بارے میں بھی بتایا ۔مثال کے طور پر ٹریڈ مارک  ضابطوں  کے   74  فارموں  کو 8 جامع  فارموں سے بدلنے کا کام کیا گیا ۔

انہوں  نےیہ بھی بتایا کہ خاص طور پر  اسٹارٹ اپس ، خواتین کی چھوٹی صنعتوں کی طرف  سے داخل کی گئی درخواستوں کے لئےپیٹنٹ  میدان  کی چھان بین میں تیزی لانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ کئے گئے اقدامات کے اثرات  کا جائزہ لیتے  ہوئے یہ بات علم میں آئی ہے کہ ای-فائلنگ  30فیصد سے بڑھ کر 95 فیصدسے زیادہ ہوگئی ہے۔

بھارت میں پچھلے 5سے 6 سال میں  پیٹنٹ  اور جملہ حقوق  جاری کرنے میں  زبردست اضافہ ہوا ہے۔ 16-2015 میں   دئے گئے پیٹنٹ کی تعداد  6326 تھی جبکہ 21-2020 میں یہ 28391  ہوگئی ۔  ٹریڈ مارک رجسٹریشن کی تعداد  16-2015 میں  65045 تھی جبکہ 12-2020  میں یہ 2لاکھ 55 ہزار  993 ہوگئی ۔اسی طرح جملہ حقوق   16-2015  میں  4505 تفویض  کئے گئے تھے جبکہ پچھلے مالی سال میں  16402 تفویض کئے گئے ۔

ان واقعات سے  اختراع سے متعلق عالمی انڈیکس میں  بھارت کی درجہ بندی میں  بہتری ظاہر ہوتی ہے۔  بھارت  16-2015  میں 81ویں مقام پرتھا جبکہ یہ 2020 میں  اوپر اٹھ کر 48 ویں  مقام پر آگیا ۔

پیٹنٹ ، ڈیزائن اور ٹریڈ مارک کے کنٹرولر جنرل  کے دفتر کے بارے میں

پیٹنٹ ، ڈیزائن اور ٹریڈ مارک (سی جی پی ڈی پی ایم ) کے کنٹرولر جنرل کا دفتر ممبئی میں واقع ہے۔ یہ کامرس وصنعت  کی وزارت میں ،  صنعت  اور اندرون ملک تجارت  (ڈی پی آئی آئی ٹی ) کے محکمے کے تحت کام کرتا ہے۔

کنٹرولر جنرل  پیٹنٹ قانون 1970 ، ڈیزائن قانون 2000 اور ٹریڈ مارک قانون 1999 کے کام کاج  کی نگرانی کرتا ہے اور ان موضوعات سے متعلق  معاملات پر حکومت کو مشورہ بھی دیتا ہے۔

پیٹنٹ آفس کا صدر دفتر کولکتہ میں  ، ٹریڈ مارک رجسٹری  کا دفتر ممبئی میں اور جی آئی رجسٹری کا دفتر چنئی میں واقع ہے۔ پیٹنٹ سے متعلق  معلومات کے نظام  ( پی آئی ایس ) اور دانشورانہ  املاک  کے بندوبست سے متعلق   قومی ادارے  کے دفاتر ناگپور میں  واقع ہیں۔

*************

ش ح۔اس ۔رم

U-7345



(Release ID: 1741456) Visitor Counter : 238