کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت اورامریکہ کے درمیان خدمات کی تجارت ہمارے بڑھتے ہوئے تعلقات میں بہت  اہم رول اداکریں گے: پیوش گوئل


فنٹیک،ایگریٹیک، اکاؤنٹینسی، قانون، حفظان صحت اور سائبر سیکورٹی مواقع کےنئے شعبے  ہیں

بھارت کی کل خدمات برآمدات میں پچھلے دودہائیوں کے درمیان 12 گنا اضافہ ہواہے اوریہ 205 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے

Posted On: 31 JUL 2021 4:24PM by PIB Delhi

کامرس اور  صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا ہے کہ کووڈ کی مدت کے بعد کے دوران معاشی بحالی کو مدد پہنچانے میں  خدما ت کے سیکٹر میں   کافی گنجائش موجود ہے۔

دوسری بھارت امریکہ خدمات چوٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ بھارت اورامریکہ امن و استحکام کے لئے کام کررہے ہیں۔ اس چوٹی میٹنگ کا اہتمام انڈوامریکن چیمبرآف کامرس کی طرف سے کیا گیا تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PiyushGoyalZ7FF.jpg

 

انہوں نے کہاکہ خدمات کی تجارت دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے تعلقات میں ایک اہم رول ادا کرے گی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ بھارت اورامریکہ دو فطری ساجھیدار ہیں اورہمارے تعلقات مساوات ، جمہوریت اورآزادی کی ہماری مشترکہ قدروں کی وجہ سےوقت کی کسوٹی پر کھری اتری ہے۔ جناب گوئل نے دو دہائی قبل وائی 2 کے چیلنج کا ذکر کیا اور  کہاکہ کس طرح بھارتی  ذہانت نے  اس سے نمٹنے کےلئے امریکہ کی مدد کی اور کس طرح دنیا نے بھارت کی ہنرمندی صلاحیت اور عزم کو نوٹس کرنا شروع کیا، جو اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ اس نے بھارت کے تصور کو تبدیل کردیا ہے۔

وزیرموصوف نے کہاکہ  بھارت اب  کم لاگت والی خدمات  فراہم کرنےوالے سے آگےبڑھ کر ایک اعلی قدر والے  پارٹنر کی طرف پیش قدمی کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں بیک دفاتر اب برین دفاتر کی جگہ لے رہے ہیں۔ 57 اسٹارٹ اپ یونیکورنس کی مثال پیش کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہاکہ ملک میں نوجوان ہندوستانیوں کی  صنعت کاری کاجذبہ پیش پیش دکھائی دے گا۔

وزیرموصوف نے بتایا کہ دنیا کے لئے بھارت کی جانب سے کل خدمات برآمدات  02-2001 میں 17ارب ڈالر تھی اوریہ اب بڑھ کر 21-2020 میں 205 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔  یعنی  12 گنا کااضافہ درج کیا گیا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ جب ہم بھارت امریکہ شراکت داری کی بات کرتے ہیں تو ہمارے پاس قوت کے بہت سے شعبے ہیں جہاں ہم  بہت  اچھا کام کرسکتے ہیں۔ امریکہ اختراع، ٹکنالوجی، تحقیق اورمعیاری تعلیم کا مرکز ہے۔ بھارت کے پاس ہنرمندی کی صلاحیت ہے اورمقابلہ جاتی  قیمت پر  ذہین افرادی قوت ہے۔  ہماری قوت ملکر ایک  ناقابل شکست  تال میل پیدا کرسکیں گی۔

وزیرموصوف نے مزید کہا کہ ہندوستان دنیاکی ایک سب سےبڑی ڈجیٹل مارکیٹ بننےکے لئے تیزی سےآگے بڑھ رہی ہے۔ مہمان نوازی، فنٹیک،  ایگریٹیک، اکاؤنٹینسی، قانون، سائبر سیکورٹی، حفظان صحت اور سیاحت وغیرہ ایسے کچھ شعبے ہیں جہاں بھارت اور امریکہ  آپسی فائدوں کے ساتھ  تعاون کرسکتے ہیں۔

جناب گوئل نے خدمات  صنعت شراکت داروں کی طرف سےکئےگئےاچھے کام کی تعریف کی اورکہاکہ بھارت نے اپنے سبھی خدمات  وعدوں کو کامیابی کے ساتھ پورا کردیا ہے جس کا اس نے گزشتہ 15۔16 مہینوں کےدوران دنیا سے وعدہ کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ ہماری خدمات کی برآمدات پچھلے سال کے 57 فیصد سطح سے پیچھے ہیں۔

جناب گوئل نے  ایک ایسے بحرانی دور میں متعلقہ موضوع کوچننےکےلئے آئی اے سی سی کی جانب سے کی گئی کوششوں کی  تعریف کی جب دنیا عالمی وبا سے نمٹ رہی ہے۔وزیر موصوف نے کہاکہ آئی اے سی سی نے ، جس نے ہمیشہ بھارت امریکہ تعلقات کومستحکم کرنےمیں نمایاں رول ادا کیا ہے ،ایک بہت ہی  نازک وقت میں یہ مذاکرات شروع کئے ہیں۔

 

******

 

 

U-NO.7355

ش ح ۔ح ا۔ف ر



(Release ID: 1741451) Visitor Counter : 179


Read this release in: Hindi , English , Marathi