امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے لکھنؤ میں اتر پردیش اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف فارنسک سائنسز کا سنگ بنیاد رکھا
اپنے وسیع و عریض کیمپس کے ساتھ، اتر پردیش اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف فارنسک سائنسز کا شاندار آغاز ہوگا
طلبا تحقیق میں حصہ لیں گے اور نہ صرف اتر پردیش بلکہ پورے ملک میں امن و امان مشینری کی ریڑھ بنیں گے
جب نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے، انھوں نے گجرات میں اپنی نوعیت کی پہلی فارنسک سائنس یونیورسٹی قائم کی تھی
حکومت ہند نے یہاں ڈی این اے سنٹر بنانے کے لیے 15 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، تاکہ یہاں ملک کا جدید ترین ڈی این اے سنٹر بنایا جائے
یوگی جی کی قیادت میں یہ انسٹی ٹیوٹ ملک بھر میں پولیس جدید کاری کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا
اسکیمیں بنانا بہت آسان ہے لیکن اس طرح کا نظام بنانا بہت مشکل ہے کہ اسکیموں کو زمینی سطح پر لے جایا جائے، ان کو مستفیدین تک پہنچایا جائے، مڈل مین کو ختم کیا جائے اور مستفید کو بغیر کسی مشکل اور رشوت کے اسکیموں کے فوائد ملیں
یوگی جی اور ان کی ٹیم نے 44 اسکیموں میں پورے ملک میں پہلا مقام حاصل کیا ہے اور یہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے
سال 2017 میں ایک وعدہ کیا تھا کہ ہم اتر پردیش میں امن و امان کو بہتر بنا کر ریاست کو ایک ترقی یافتہ ریاست بنائیں گے
Posted On:
01 AUG 2021 6:22PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج لکھنؤ میں اتر پردیش اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف فارنسک سائنسز کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر داخلہ نے ایک پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما، اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل پولیس، سینیئر افسران اور دیگر معززین موجود تھے۔
اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اتر پردیش اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف فارنسک سائنسز ایک بہت بڑا کمپلیکس بنا کر آگے بڑھے گا۔ آج اس کا بیج لگایا گیا ہے لیکن جب یہ برگد کا درخت ہوگا تب بہت سے بچے یہاں سے اپنا کیریئر بنائیں گے۔ بہت سے بچے یہاں تحقیق میں حصہ لیں گے اور نہ صرف اتر پردیش بلکہ پورے ملک میں امن و امان کی ریڑھ بنیں گے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ جب جناب نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو انھوں نے دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی فارنسک سائنس یونیورسٹی بنانے کا کام کیا تھا۔ میں خوش قسمت تھا کہ اس وقت میں ریاست کا وزیر داخلہ تھا اور جب مودی جی وزیر اعظم بنے تو انھوں نے 2019 میں نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی بنائی اور گاندھی نگر یونیورسٹی کو قومی پلیٹ فارم پر لانے کا کام کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ لکھنؤ میں تعمیر ہونے والے اتر پردیش اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف فارنسک سائنسز پر تقریباً 200 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ نیز، حکومت ہند نے یہاں ڈی این اے سنٹر قائم کرنے کے لیے 15 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، جو اسے ملک کا جدید ترین ڈی این اے سنٹر بنائے گا۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ ابتدائی طور پر ہر سال اس انسٹی ٹیوٹ سے تقریباً 150 طلبا فارغ التحصیل ہوں گے اور وہاں 350 سے زائد اساتذہ ہوں گے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ یوگی جی کی قیادت میں یہ ادارہ ملک بھر میں پولیس جدید کاری کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
جناب امیت شاہ نے کہا کہ اتر پردیش ملک کی 44 ترقیاتی اسکیموں میں سب سے آگے ہے۔ انھوں نے کہا کہ منصوبہ بنانا بہت آسان ہے لیکن اس طرح کا نظام بنانا بہت مشکل ہے کہ اسکیموں کو زمینی سطح پر لے جایا جائے، ان کو مستفیدین تک پہنچایا جائے، مڈل مین کو ختم کیا جائے اور مستفید کو بغیر کسی مشکل اور رشوت کے اسکیموں کے فوائد ملیں۔ یوگی جی اور ان کی ٹیم نے 44 اسکیموں میں پورے ملک میں پہلا مقام حاصل کیا ہے اور یہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اتر پردیش میں ہر شعبے میں ترقی ہوئی ہے۔ چاہے وہ صنعتی سرمایہ کاری ہو، اسکیموں کے کامیاب نفاذ کی بات ہو، امن و امان کو بہتر بنانا ہو، غریب کسانوں کے قرضے معاف کرنے کی بات ہو، ہر گھر میں بیت الخلا بنانا، بے گھر لوگوں کو گھر دینا، 1.47 کروڑ خواتین کو گیس سلنڈر دیا جانا، بجلی فراہم کرنا یا کرپشن کو ختم کرنا، ہر علاقے میں یوگی جی کی قیادت میں اتر پردیش نے بہت اچھا کام کیا ہے۔
جناب شاہ نے کہا کہ 2017 میں ان کی پارٹی نے وعدہ کیا تھا کہ ہم اتر پردیش میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنا کر ریاست کو ایک ترقی یافتہ ریاست بنائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ آج جب میں 2021 میں یہاں کھڑا ہوں تو فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کی ٹیم نے اتر پردیش کی امن و امان کی صورتحال کو ملک میں سب سے آگے لے جانے کا کام کیا ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج اتر پردیش کی معیشت چار سالوں میں 11 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھ کر 22 لاکھ کروڑ روپے ہو گئی ہے اور ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ اتر پردیش حکومت نے کووڈ کی دونوں لہروں میں یوگی جی کی قیادت میں بہت اچھا کام کیا ہے۔
ہماری حکومتیں ذاتوں اور خاندانوں کی بنیاد پر نہیں چلتیں، ہمارے قریبی لوگوں کے لیے کام نہیں کرتیں، بلکہ ہماری حکومتیں ملک کے غریب ترین فرد کی ترقی اور امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتی ہیں۔ 22 کروڑ کی آبادی والی اتنی بڑی ریاست میں پچھلی حکومت کے ناقص نظام کو ٹھیک کرنا ایک بڑی کامیابی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اتر پردیش ویکسینیشن میں بھی پہلے نمبر پر ہے۔ اسپتالوں میں بستر بنانے اور جانچ میں سب سے آگے ہونے کے علاوہ ، اتر پردیش ریاست کے لوگوں کو حفاظت فراہم کرنے میں بھی سب سے آگے ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی جی نے پورے ملک میں امن و امان کو مضبوط کرنا شروع کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے مودی جی کی قیادت میں کئی نئی شروعات کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ امن و امان ایک ریاستی موضوع ہے لیکن مرکز کچھ ایسے اقدامات کر رہا ہے تاکہ پورے ملک کی امن و امان کی صورتحال کو مضبوط بنایا جا سکے۔ نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی، گجرات سے وابستہ ہو کر ملک بھر میں کئی فارنسک سائنس کالج قائم ہونے جا رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ 2024 سے پہلے ملک بھر کی نصف ریاستوں میں فارنسک سائنس کالج شروع ہو جائیں گے۔ جانب امت شاہ نے کہا کہ فارنسک سائنس یونیورسٹی سائنسی بنیادوں پر مجرموں کی سزا میں عدلیہ کی مدد کرے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ اس سے سزا کا تناسب بڑھنے کے ساتھ ساتھ جرائم کی شرح میں بھی کمی آئے گی۔ مودی جی کی قیادت میں، ہم نے 2020 میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی بھی شروع کی ہے۔ یہ یونیورسٹی ملک بھر کے کالجوں کو جوڑنے کا کام بھی کرے گی جس سے ہمیں تربیت یافتہ افرادی قوت ملے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ آج کی پولیسنگ 20 سال پہلے کی طرح نہیں ہے، آج جعلی کرنسی، منشیات، نارکو دہشت گردی، دہشت گردی، سائبر کرائم، اقتصادی جرائم، اسلحہ کی سمگلنگ، گائے کی سمگلنگ جیسے کئی جرائم آ گئے ہیں۔ ملک بھر میں پولیس فورس کو جدید بنانے کی ضرورت ہے، اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حوصلہ افزائی سے، وزارت داخلہ نے نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی قائم کی ہے۔
جناب امیت شاہ نے کہا کہ زیادہ تر نیتا سیلاب، کورونا، کسانوں کا اناج خریدنے، کسانوں کا قرض معاف کرنے، گھروں میں بیت الخلا بنانے، گیس پہنچانے اور بے گھر غریبوں کو گھر دینے کے وقت غائب ہو جاتے ہیں لیکن الیکشن آتے ہی نئے کپڑے پہن کر سامنے آ جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 2017 میں اتر پردیش میں ہم نے جو وعدے کیے تھے ان کو پورا کرتے ہوئے ہم 2024 میں ریاست کے عوام کے سامنے جائیں گے۔ اتر پردیش کے لوگوں نے فساد سے پاک ریاست کا تصور بھی نہیں کیا تھا، نوجوانوں کو روزگار کا کوئی خیال نہیں تھا، تاجروں نے بغیر اجازت کے ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر کامیاب کاروبار کا تصور بھی نہیں کیا تھا، اور کوئی بھی اتر پردیش میں اتنی صنعتی سرمایہ کاری کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ لیکن یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اتر پردیش حکومت نے اس کو تبدیل کرکے ریاست کو بہت آگے بڑھایا ہے۔
جناب امیت شاہ نے کہا کہ آج لوک مانیہ بال گنگادھر تلک کی برسی بھی ہے۔ ملک کے عوام، ملک کی تاریخ اور آنے والی کئی نسلیں تحریک آزادی میں تلک مہاراج کی شراکت کو کبھی نہیں بھول سکتیں۔ لوکمانیہ تلک پہلا شخص تھا جس نے کہا کہ آزادی میرا پیدائشی حق ہے۔ اس نعرے نے برطانوی راج کی بنیاد کو ہلا کر رکھ دیا۔ لوکمانیہ تلک اور ان کے ہم عصر لالہ لاجپت رائے اور بپن چندر پال ، لال، بال اور پال نے مل کر پورے ہندوستان میں تحریک پیدا کی، تحریک کی بنیاد پر، آج ہمارا ملک آزاد ہوکر دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی سمت میں بڑھ رہا ہے۔ آج میں تلک مہاراج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آنے والی نسلیں ان کے اصولوں اور حب الوطنی کے جذبے کو اپنا کر ملک کو آگے بڑھاتی رہیں گی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-ک ا
U: 7333
(Release ID: 1741385)
Visitor Counter : 214