خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

نوجوانوں میں خودکشی کی شرح

Posted On: 30 JUL 2021 5:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 30 جولائی      نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے  ، صنف کے لحاظ سے اور عمر کے لحاظ سے (14-18سال اور 18-30 سال) 2017-2019 کے دوران لوگوں کی خودکشی کی تعداد ضمیمہ -1 میں مذکور ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق 2017-2019 کے دوران لوگوں کے ذریعہ کی جانے والی خودکشی کی تعداد ضمیمہ II میں مذکور ہے۔

وزارت صحت و خاندانی بہبود، قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے ایک حصے کے طور پر 1982 سے قومی ذہنی صحت پروگرام (این ایم ایچ پی) کو نافذ کر رہی ہے ، جس کے تحت  ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان سے حاصل کردہ تجاویز کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام (ڈی ایم ایچ پی)کے نفاذ کے لیےتکنیکی اور مالی امداد فراہم کی  جاتی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد خودکشی کی روک تھام کی خدمات ، کام کی جگہ پر ہونے والے تناؤ  سے  روک تھام ، اسکولوں اور کالجوں میں زندگی کی مہارت کی تربیت اور مشاورت فراہم کرنا ہے۔

آیوشمان بھارت – ایچ  ڈبلیو سی اسکیم کے تحت جامع پرائمری حفظان صحت  کے تحت خدمات کے پیکیج میں ذہنی  حفظان صحت خدمات بھی شامل کی گئی ہیں۔ صحت اور ویلنیس مراکز (ایچ ڈبلیو سی) میں دماغی ، اعصابی اور مادے کے استعمال کی خرابیوں(ایم این ایس) پر آپریشنل ہدایات آیوشمان بھارت کے دائرہ کار میں جاری کی گئی ہیں۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت  نے این آئی ایم ایچ اے این ایس کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ بنگلور کے این آئی ایم ایچ اے این ایس میں"ایس اے ایم وی اے ڈی"کے نام سے بچوں کے تحفظ ، ذہنی صحت اور نفسیاتی دیکھ بھال کے لیے ایک قومی پہل اور مربوط وسائل مرکز قائم کیا جاسکے۔

خواتین و بچوں کی ترقی کی وزارت کے تحت مرکزی سماجی بہبود بورڈ (سی ایس ڈبلیو بی)فیملی کونسلنگ سینٹر (ایف سی سی) کا نفاذ عمل میں لا  رہا ہے جسے 1983 میں سی ایس ڈبلیو بی نے متعارف کرایا تھا۔ فیملی کونسلنگ سینٹر مذکورہ اسکیم کے تحت مظالم ، خاندانی تنازعات اور سماجی بے حسی کی شکار خواتین اور بچوں کو کونسلنگ، ریفرل اور باز آبادکاری کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اور قدرتی آفات کی صورت میں بحران میں مداخلت اور صدمے سے متعلق مشاورت بھی فراہم کی جاتی ہیں ۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ نے اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک  تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

 

ضمیمہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-7322



(Release ID: 1741327) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Tamil , Telugu