وزارت خزانہ
جناب دیپک داس نے نئے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے)کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
01 AUG 2021 10:59AM by PIB Delhi
جناب دیپک داس نے آج کنٹرول جنرل آف اکاؤنٹس(سی جی اے)کے طورپر اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ جناب دیپک داس سی جی اے کا عہدہ سنبھالنے والے 25ویں افسرہیں۔
جناب دیپک داس، 1986-بیچ کے انڈین سول اکاؤنٹس سروس (آئی سی اے ایس)افسر ہیں، انہیں حکومت ہند کے ذریعے یکم اگست 2021ء سے وزارت مالیات میں محکمہ اخراجات میں کنٹرولرجنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے)، کے طورپر نامزد کیاگیا ہے۔
جناب داس نے اپنے 35سالوں کی طویل کیریئر کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی ، ماحولیات و جنگلات ، صنعت سازی و داخلی کاروبار محکمے اور بڑی صنعت ، کامرس و ٹیکسٹائل ، زراعت و کسانوں کی بہبود، سڑک ٹرانسپورٹ، قومی شاہراہ، جہاز رانی، وزارت داخلہ اور سنیٹرل بورڈ آف اِن ڈائریکٹ ٹیکسیز اور کسٹمز جیسی وزارتوں میں مختلف سطح کے اہم عہدوں پر رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کی ہیں۔ جناب داس انسٹی ٹیوٹ آف گورنمنٹ اکاؤنٹس اینڈ فائننس (آئی این جی اے ایف)کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں، جو انڈین سول اکاؤنٹس سروس کی ایک تربیتی اکیڈمی ہے۔
جناب داس نے حکومت ہند میں مرکزی عہدوں پر رہتے ہوئے اہم محکموں کو سنبھالا ہے۔ وہاں انہوں نے وزارت دفاع میں ڈپٹی سیکریٹری کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر کے عہدے بھی کام کیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے بندرگاہ، جہاز رانی و آبی شاہراہ وزارت کے ہندوستانی بین ملکی آبی راستے کے اتھارٹی نے (آئی ڈبلیو اے آئی)میں ایک ممبر (مالیات)کے طورپر بھی کام کیا ہے۔
سی جی اے کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے جناب داس نے مرکزی بورڈ برائے راست ٹیکس میں پرنسپل چیف کنٹرولر آف اکاؤنٹس کے طورپر کام کیا ہے۔وہاں راست ٹیکس کلیکشن، رپورٹنگ اور وصولیابی اکاؤنٹنگ سے متعلق تکنیک سے چلنے والی کئی اہم پہلوں میں اُن کا اہم رول رہا ہے۔
جناب داس دہلی یونیورسٹی کے کِروری مل کالج سابق طالب علم ہیں۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 7316)
(Release ID: 1741318)
Visitor Counter : 255