وزارت دفاع

آئی این ایس تبر سویڈن کے پورٹ اسٹاک ہوم پہنچا

Posted On: 01 AUG 2021 12:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ یکم اگست        آئی این ایس تبر بیرون ملک تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر 30 جولائی 2021 کو پورٹ اسٹاک ہوم پہنچا۔ یہ تقریبا دو دہائیوں میں ہندوستانی بحریہ کے جہاز کا اسٹاک ہوم کا پہلا دورہ ہے۔ رائل سویڈش نیوی کے ڈپٹی چیف بریگیڈیئر جنرل پیڈر اولسن اور سویڈن میں  تعینات ہندوستان کے ڈیفنس اتاشی (ڈی اے)گروپ کیپٹن پنکج متل نے اس بحری جہاز کا استقبال کیا۔ اس کے بعد، رائل سویڈش نیوی کے ڈپٹی چیف نے جہاز کا دورہ کیا اور پھر جہاز پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ہندوستانی بحری جہاز پر  گھومنے کے دوران ،انہیں جہاز کی اہم خصوصیات اور طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا۔ پرجوش استقبال  کے دوران انہوں نے کہا کہ تبر کا اسٹاک ہوم کا دورہ ہندوستانی بحریہ اور رائل سویڈش بحریہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ کمانڈنگ آفیسر(سی او) کیپٹن مہیش منگی پوڈی نے دورہ مکمل ہونے پر انہیں جہاز کا کرسٹ پیش کیا۔

ڈیفنس اتاشی کے ساتھ آئی این ایس تبر کے  کمانڈنگ آفیسر نے اسٹاک ہوم میں ہندوستانی سفارت خانے میں سویڈن اور لاتویہ میں ہندوستان کے سفیر جناب تنمے لال سے ملاقات کی۔ کمانڈنگ آفیسر نے سفیر کو جہاز کی موجودہ تعیناتی سے آگاہ کیا اور انہیں جہاز کا کرسٹ پیش کیا۔ ہندوستانی سفیر نے 31 جولائی 21 کو جہاز کے اپنے دورے کے دوران ملک کی بحری مفادات کی حفاظت ، پورٹ کے دورہ  کے ذریعہ  سفارت کاری اور ضرورت کے پیش نظر ایچ اے ڈی آر کے کاموں کو انجام دینے میں ہندوستانی بحریہ کے کردار کی  ستائش کی۔

سی او نے اسٹاک ہوم کے کمانڈنٹ کرنل تھامس کارلسن سے بھی شاہی محل میں ملاقات کی۔ شاہی گارڈ نے گارڈ آف آنر کے ساتھ ان کا رسمی استقبال کیا۔ کمانڈنٹ اور سی او نے موجودہ تعیناتی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

آئی این ایس تبر کے ذریعہ 30 جولائی 2021 کو تمام کووڈ پروٹوکول کی تعمیل کرتے ہوئے مخصوص مہمانوں کے لیے استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ سویڈن کی مسلح افواج کی مشترکہ مہم کے ڈپٹی چیف میجر جنرل جوناس وک مین اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے ہندوستانی بحریہ کے جہاز کے سٹاک ہوم کے دورے کو سراہا اور مزید کہا کہ دونوں بحریہ میں مشترکہ سمندری خدشات سے نمٹنے میں شراکت کی کافی صلاحیت ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-7319



(Release ID: 1741287) Visitor Counter : 238


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil