صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19ویکسینیشن اپ ڈیٹ
ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ویکسین کی 48.78 کروڑ سے زیادہ خوراک فراہم کی گئیں
ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور نجی اسپتالوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 3.14 کروڑ سے زیادہ خوراک دستیاب ہیں،جن کا ابھی استعمال کیا جانا ہے
Posted On:
31 JUL 2021 11:18AM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 31 جولائی ، 2021
مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19ویکسینیشن کی رفتار تیز کرنے اور دائرہ بڑھانے کےلئے پرعزم ہے ۔کووڈ-19 ویکسین کی وسیع دستیابی سے منسلک نیا مرحلہ 21جون 2021 سے شروع ہوا ہے۔ ویکسینیشن مہم کے ذریعہ زیادہ ویکسین کی دستیابی کے ساتھ ،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسینیشن کی دستیابی کی عبوری معلومات دے کر تیز کیا گیا ہے تاکہ ٹیکوں کے سلسلے میں ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے بہتر منصوبہ بنا سکیں اور ویکسین کی سپلائی چین کو بہتر انداز میں چلایا جائے۔
ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت بھارتیہ حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت کووڈ ٹیکے فراہم کرا کر ان کی مدد کررہی ہے۔ سب کو ویکسین مہیا کرانے سے جڑے کووڈ -19 ویکسینشن مہم کے نئے مرحلے کے تحت مرکزی حکومت ملک میں ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے ذریعہ پروڈیوسڈ 75فیصد ویکسین خریدے گی اور ان کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو (مفت ) فراہم کرے گی۔
ویکسین کی خوراک
|
(31جولائی 2021)
|
دستیاب شدہ
|
48,78,63,410
|
پائپ لائن میں
|
68,57,590
|
کھپت
|
45,82,60,052
|
باقی خوراک کی دستیابی
|
3,14,57,081
|
بھارتیہ حکومت نے اب تک ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ ویکسین کی 48.78 کروڑ سے زیادہ خوراک (487863410)سبھی ذرائع کے ذریعہ سے مہیا کی ہیں۔ اس کے علاوہ ویکسین کی 6857590 خوراک پائپ لائن میں ہیں۔
آج صبح آٹھ بجے دستیاب اعدادو شمار کے مطابق ان میں برباد سمیت کُل 458260052 خوراک کی کھپت ہوئی ہے۔
ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور نجی اسپتالوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 3.14کروڑ سے زیادہ (31457081) خوراک دستیاب ہیں جو بچی ہوئی ہیں ،جن کا ابھی استعمال کیا جانا باقی ہے۔
ش ح ۔ا م۔رب۔
U:7278
(Release ID: 1741233)
Visitor Counter : 234