سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت معذوروں اور راشٹریہ وایوشری یوجنا کے تحت بزرگ شہریوں کے لیے امداد اور معاون آلات کی مفت تقسیم کے لیے اورنگ آباد میں کل ’سماجی ادھیکاریتا شیور‘ کا اہتمام کیا جائے گا

Posted On: 31 JUL 2021 6:06PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت معذوروں اور راشٹریہ وایوشری یوجنا کے تحت بزرگ شہریوں کے لیے امداد اور معاون آلات کی مفت تقسیم کے لیے کل بہار کے اورنگ آباد ضلع کلکٹریٹ کیمپس میں واقع ٹاؤن ہال میں ’سماجی ادھیکاریتا شیور‘ کا اہتمام کیا جائے گا۔ المکو (ALIMCO) اور ضلع انتظامیہ اورنگ آباد کے اشتراک سے معذور افراد کو با اختیار بنانے کا محکمہ اس کیمپ کا اہتمام کرے گا۔

کووڈ-19 وبا کے مدنظر محکمہ کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) پر عمل کرتے ہوئے بلاک/پنچایت سطح پر 1521 معذوروں اور 546 بزرگ شہریوں کو 2.43 کروڑ روپے لاگت کے امدادی سامان مفت تقسیم کیے جائیں گے۔

اس تقسیم کیمپ کا افتتاح کل صبح 11:00 بجے کیا جائے گا۔ ڈاکٹر وریندر کمار، مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات، حکومت ہند تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور محترمہ پرتیما بھومک، وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات تقریب کی صدارت کریں گی۔ اورنگ آباد (بہار) کے رکن پارلیمنٹ جناب سشیل کمار سنگھ دیگر معززین کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ دوسری طرف، کراکٹ (بہار) کے رکن پارلیمنٹ جناب مہابلی سنگھ اپنی ورچوئل/جسمانی موجودگی کے ساتھ اس تقریب کو اعزاز بخشیں گے۔ سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، محترمہ انجلی بھورا کے ساتھ محکمہ المکو کے دیگر سینیئر افسران اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار بھی اس تقریب کے دوران ورچوئل میڈیم/ذاتی طور پر موجود ہوں گے۔

مذکورہ پروگرام کے لائیو ویب کاسٹ کے لیے لنک https://youtu.be/4pwAxtrk444 وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 7304



(Release ID: 1741211) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil