کانکنی کی وزارت

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ (این ایم ای ٹی) کو خود مختار ادارہ بنانے کی اپیل کی

Posted On: 31 JUL 2021 5:47PM by PIB Delhi
  • ریاستوں کو مزید مالی امداد دینے پر توجہ۔
  • ریسرچ اقدامات کو مزید فروغ دینے کی کوششیں۔

کوئلہ، کان اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کانوں کی وزارت کے عہدیداروں سے پُر زور اپیل کی ہے کہ وہ ایک خود مختار ادارہ کے طور پر نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ (NMET) کی تشکیل نو میں مزید تیزی لائیں۔ وہ آج یہاں ٹرسٹ کے تیسرے گورننگ باڈی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر موصوف نے نشاندہی کی کہ ہندوستان جیسے وسائل سے مالا مال ملک میں معدنیات کی تلاش کو مزید فروغ دینے کی تمام کوششیں کی جانی چاہئیں تاکہ درآمدات کو کم کیا جا سکے۔ جناب جوشی نے کہا کہ معدنیات کی تلاش کے میدان میں سخت شرائط، اگر کوئی ہیں، کو ہٹانے کی ضرورت ہے تاکہ اس شعبے میں مزید فرموں کو راغب کیا جا سکے۔

گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے ہندوستان کی معدنیات کی تلاش کی کوششوں کے دیگر حصوں کے ساتھ سونے اور نایاب زمین کی تلاش پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب پرلہاد جوشی نے ریاستوں کو مالی امداد بڑھانے کے نظام کو ہموار کرنے کی ضرورت پر زور دیا، خاص طور پر معدنیات سے مالا مال ریاستوں کو بہتر تلاش کے لیے۔ وزیر موصوف نے نشاندہی کی کہ ریاستوں کے مابین مقابلے کی فضا پیدا کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ وزیر جوشی نے مزید کہا کہ کان کنی کی تلاش کی حوصلہ افزائی کے لیے ریاستوں کے ساتھ بات چیت زیادہ متواتر اور نتیجہ خیز ہونی چاہیے۔

جنرل باڈی میٹنگ این ایم ای ٹی کا جائزہ لینے اور پالیسی ہدایات کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ وزیر جناب جوشی نے میٹنگ میں بتایا کہ معدنیات کی تلاش ایک مربوط عمل ہے اور اس کے لیے بھاری فنڈ کی ضرورت ہوتی ہے اور NMET فنڈ کا حصہ ملک میں ریسرچ کی سرگرمیوں کے لیے تھا۔ انھوں نے ریاستی حکومتی اداروں کو مشورہ دیا کہ وہ معدنیات کی علاقائی تلاش کے لیے تفصیلی اور ٹھوس منصوبے لے کر آئیں۔

میٹنگ میں یٹرولیم اور قدرتی گیس، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری، کوئلہ، کانوں اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے، سائنس و ٹکنالوجی کے وزیر مملکت (آزاد چارج)، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزاد چارج)، وزیر مملکت پی ایم او، اہلکار، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شرکت کی۔ حکومت مدھیہ پردیش کے معدنی وسائل کے وزیر جناب برجیندر پرتاپ سنگھ اور حکومت آسام کے کانوں اور معدنیات کے وزیر جناب جگن موہن نے بھی اس اہم میٹنگ میں حصہ لیا۔

این ایم ای ٹی کے وقتاً فوقتاً جائزے اور پالیسی ہدایات کے لیے منعقد میٹنگ کے دوران، کانوں کی وزارت کے سکریٹری جناب آلوک ٹنڈن اور جوائنٹ سکریٹری اوپیندر سی جوشی نے گورننگ باڈی کے ارکان کو شروع کی جانے والی اصلاحات، منصوبوں کی تعداد اور حال ہی میں ملک میں معدنیات کی تلاش کے لیے منظور شدہ رقم کے بارے میں آگاہ کیا۔

مائنز اینڈ منرل (ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ، 1957 جے 2015 میں ترمیم کیا گیا تھا، نے معدنی مراعات دینے کے لیے شفاف اور مسابقتی نیلامی کا عمل متعارف کرایا ہے۔ اس نے معدنیات کی تلاش کی سرگرمیوں کو تقویت دینے کے لیے نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ (NMET) کے قیام کی بھی فراہمی کی۔

نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ (NMET) ایک ایسا ادارہ ہے جو کان کنی کی سرگرمیوں کے لحاظ سے ملک کی معدنی صلاحیت کو سمجھنے کے لیے کام کر رہا ہے اور قومی معیشت کی ترقی میں اس کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے، متعدد اقدامات شروع کیے گئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ قومی معیشت اپنی ارضیاتی دولت سے صحیح شراکت حاصل کرتی ہے۔ ملک میں کان کنی کی صنعت حکومت کے سرمایہ کار دوست اور انقلاب پذیر اصلاحات کے دور سے گزر رہی ہے۔

این ایم ای ٹی فنڈ کا استعمال معدنی ترقی کے لیے مطالعوں؛ اسٹریٹجک اور اہم معدنیات پر خصوصی زور دینے کے ساتھ علاقائی اور تفصیلی تحقیق؛ واضح ارضیاتی صلاحیت (او جی پی) اور ہندوستان کے ملحقہ علاقوں کے فضائی جیو فزیکل سروے؛ جدید سائنسی اور تکنیکی طریقوں کو اپناتے ہوئے پائیدار کان کن میں کیا جا رہا ہے۔ یہ ایکسپلوریشن کی سرگرمیوں کو اس انداز میں بھی سہولت فراہم کرتا ہے کہ ایکٹ کی دفعات کے مطابق دریافت شدہ علاقوں کو معدنی مراعات دینے کے لیے لیا جا سکتا ہے۔

                                               **************

 

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 7302


(Release ID: 1741210) Visitor Counter : 253