وزارت دفاع

وائس ایڈمرل، ایس این گھورمڑے،AVSM، این ایم نے بحری فوج کے وائس چیف کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی

Posted On: 31 JUL 2021 1:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی 31 جولائی 2021:وائس ایڈمرل، ایس این گھورمڑے نے وائس ایڈمرل جی اشوک کمار، PVSM، AVSM،VSM،DDC سے بحریہ کے وائس چیف کا چارج لیا۔ آج صبح ساؤتھ بلاک، نئی دہلی میں ایک رسمی تقریب میں انھوں نے چارج لیا۔ وائس ایڈمرل جی اشوک کمار 39 برس تک شاندار خدمات انجام دینے کے بعد آج ریٹائر ہورہے ہیں۔

وائس ایڈمرل ایس این گھومڑے نیشنل ڈیفنس اکڈمی(NDA)، کھڑک واسلا، نول اسٹاف کالج، یونائیٹڈ اسٹیٹس نول وار کالج ممبئی سے فارغ ہیں۔ فلیگ آفیسر کو یکم جنوری 1984 کو ہندوستانی بحری فوج میں شامل کیا گیا تھا اور وہ نیوی گیشن اور ڈائریکشن کے ماہر ہیں۔ فلیگ آفیسر کو ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہازوں پر کارروائیوں سے متعلق وسیع تجربہ ہے۔ 37 برس پر محیط اپنے کیرئر میں کاررائیوں اور اسٹاف سے متعلق کئی عہدوں پر فائز ہوئے۔ ان کے کاررائیوں سے متعلق اہم عہدوں میں گائڈیڈ میزائل فریگیٹ آئی این ایس برہم پتر ، آبدوز کو بچانے والے بحری جہازINS نریکشک اور بارودی سرنگوں کو ہٹانے والے آئی این ایس الیپے کی کمان اور گائڈیڈ میزائل بحری جہاز آئی این ایس گنگا کی سکنڈ ان کمانڈ عہدے شامل ہیں۔ نریکشک کو پہلی مرتبہ ان کی کمان میں یونٹ سائی ٹیشن سے نوازا گیا تھا۔

ساحل پر ان کے اہم دیگر عہدوں میں اسسٹنٹ چیف آف پرسونل (انسانی وسائل کے فروغ) ، پرنسپل ڈائرکٹر پرسونل، ڈائرکٹر نیول پلانس اور علیحدہ ذمہ داری کے طور پر نیول ہیڈ کوارٹرز میں جوائنٹ ڈائرکٹر نیول پلانس کے عہدے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت خارجہ میں ڈائرکٹر (فوجی امور) ترک اسلحہ اور بین الاقوامی سیکورٹی محکمہ، لوکل ورک اپ ٹیم(ویسٹ) اور نیوی گیشن ڈائرکٹشن اسکول اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں انسٹرکٹر پر انھوں نے خدمات انجام دیں۔

وائس ایڈمرل کی حیثیت سے انھیں آزمائشوں بھر اہم عہدوں پر کام کرنے کا موقع ملا جس میں ڈائرکٹر جنرل نیول آپریشن، چیف آف اسٹاف مشرقی بحر کمان اور کنٹرولر پرسونل سروسز شامل ہیں۔

فلیگ آفیسر کو 26 جنوری 17 میں اتی وششٹ سیوا میڈل اور 2007 میں صدر جمہوریہ کے دست مبارک سے نوسینا میڈل سے سرفراز کیا گیا۔ 2000 میں چیف آف دی نیول اسٹاف نے ان کی عزت افزائی کی۔

انھوں نے وائس ایڈمرل جی اشوک کمار کی جگہ لی ہے جو تقریبا 39 برس تک شاندار خدمات انجام دینے کے بعد 31 جولائی 2021 کو ریٹائر ہورہے ہیں۔ VENS کی حیثیت سے اپنے عہدے کی مدت کے دوران بحریہ میں بجٹ اختصاص میں اضافہ ہوا جبکہ بحریہ کے سو فی صد بجٹ کو استعمال میں لایا گیا۔ انھوں نے آتم نربھر بھارت مشن پر عمل درآمد کے لئے زبردست کام کیا جبکہ بحریہ نے دوتہائی حصولیابی اندرونِ ملک وسائل کے ذریعہ کی۔ 41 بحری جہازوں اور آبدوزوں میں سے 39 ہندوستانی بحریہ کے شپ یارڈ میں تیار کئے جارہے ہیں۔ ان کے شاندار کیرئر کے دوران ٹکنالوجی کے فروغ صلاحیت سازی اور DRDO اور DPSU کے ساتھ تحقیق وتری کے پروجیکٹوں کی بھی نظیر ملتی ہے۔

1.jpeg

2.jpeg

3.jpeg

****

ش ح۔ رف ۔ س ا

U. No: 7291

 



(Release ID: 1741187) Visitor Counter : 202