وزارت دفاع

ہماچل پردیش کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بی آر او نے بچاؤ اور راحت کا کام شروع کیا

Posted On: 31 JUL 2021 8:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،31؍جولائی2021:

اہم نکات:

مختلف مقامات پر  کھسکے ہوئے تودوں کو ہٹانے کےلئے بی آر او نے اپنے کارکنان اور آلات کی تعیناتی کی۔

منالی –سرچو سڑک پر آمد و رفت پھر بحال کی گئی ۔

بی آراو کی ٹیموں نے پھنسے ہوئے لوگوں کو بچاتے ہوئے انہیں محفوظ مقامات پر پہنچایا۔

کارروائی کے دوران دو بی آر او کارکنان نے جان گنوائی۔

سرحدی سڑک تنظیم (بی آر او)ہماچل پردیش میں زبردست بارش کے سبب اچانک آئے سیلاب اور تودوں کے کھسکنے کے دوران بچاؤ اور راحت کا کام شروع کررہا ہے۔ لاہول اور اسپیتی گھاٹی میں منالی-سرچو سڑک کو کئی مقامات پر تودہ کھسکنے کی وجہ سے آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا تھا۔شملہ واقع بی آر او کے پروجیکٹ دیپک نے بچاؤ اور راحت مہم کو شروع کرنے اور ٹوٹی ہوئی سڑکوں کو صاف کرنے کا کام انجام دینے کے لئے کارکنان اور آلات کے ساتھ اپنے تربیت یافتہ پروجیکٹ ورک فورس کو جلد اُن مقامات پر بھیجنے کا کام کیا۔

29جولائی 2021ء کو منالی –لیہہ سڑک پر بارہ لاچلہ درّے کے آگے سرچو کے پاس ایسے ہی ایک حصے پر خواتین اور بچوں سمیت متعدد لوگ پھنسے ہوئے تھے اور اس علاقے کے انتہائی بلندی پر واقع ہونے کی وجہ سے آکسیجن کی کمی جیسے مسئلے کا سامنا کررہے تھے۔بی آر او ٹیم نے 14480 فٹ کی بلندی پر واقع کینلنگ سرائے کے پاس مسلسل تودہ گرنے سےرُکے ہوئے راستے کو صاف کرتے ہوئے لوگوں کو بچایا۔ حالانکہ بچاؤ کی اس کوشش میں شامل دیپک پروجیکٹ کے نائک ریتیش کمار پال نے اپنی جان گنوادیں۔ بعد میں  سڑک کو آمدو رفت کے لئے کھول دیاگیا۔

 

01.jpg

 

27جولائی 2021ء کو ایک دوسرے واقعے میں تودہ کھسکنے کی وجہ سے کلر –تانڈی سڑک پوری طرح بند ہوگئی۔سڑک کو کھولنے کے لئے بی آر او کے ایک الگ پروجیکٹ ورک فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔خطے میں دو مسافر گاڑیاں  پھنسی ہوئی تھی۔پہلے سے ہی اس سڑک پر تودوں کو صاف کرنےوالی اس ٹیم نے پھسلن بھرے اس علاقے میں پھنسے لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کےلئے دیر رات تک انہیں وہاں سے نکالنے کی مہم چلائی۔ اس آپریشن کے دوران ٹیم کے کچھ ممبر ، 6 عام لوگ اور ایک مسافر گاڑی  اچانک آئے سیلاب میں بہہ گئے۔اس واقعے میں جونیئر انجینئر راہل کمار نے اپنی جان گنوادی، جبکہ دیگر کو بی آر او کارکنان نے بچا لیا۔

 

02.jpg

 

بعد میں بی آر او کارکنان نے تودہ گرنے سے بند ہوئی سڑک کو صاف کیا  اور پھنسے ہوئے مسافروں کو بچاتے ہوئے انہیں محفوظ مقامت پر پہنچایا۔-

 

03.jpg

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 7287)



(Release ID: 1741120) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil