ارضیاتی سائنس کی وزارت
قطب شمالی سے متعلق علوم کی تیسری وزارتی میٹنگ
Posted On:
30 JUL 2021 2:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30 جولائی ،2021 / قطب شمالی کے علوم سے متعلق تیسری وزارتی میٹنگ میں بھارت نے شرکت کی۔ اس کا انعقاد مشترکہ طور پر آئس لینڈ اور جاپان نے کیا تھا۔ اس کی میزبانی ورچوئل طریقے سے جاپان نے کی۔ یہ میٹنگ قطب شمالی میں تحقیق اور تعاون کے بارے میں تبادلۂ خیال کے لیے منعقد کی گئی۔ سائنس و ٹکنالوجی کے وزیر مملکت اور زمینی علوم کی وزارت میں وزیر مملکت آزادنہ چارج جناب جتیندر سنگھ نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ زمینی علوم کے اس وقت کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے زمینی علوم کے سکریٹری ، اسی وزارت کے سائنس دانوں اور این سی پی او آر کے سائنسدانوں کے ساتھ بھارتی ٹیم کی قیادت کی۔
بھارت کا منصوبہ ہے کہ وہ این آئی ایس ای آر ( ناسا – اسرو مصنوعی اپرچر راڈار) سیارچہ خلا میں داغے گا جو اسرو اور ناسا کا مشترکہ مشن ہے۔ اس کو داغنے کا مقصد جدید ترین راڈار تصویروں کا استعمال کر کے زمین کی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کی عالمی پیمائش کرنا ہے۔ این آئی ایس ای آر کو 2023 کے شروع میں داغنے کی تجویز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
7283U –
(Release ID: 1741089)
Visitor Counter : 170