کامرس اور صنعت کی وزارتہ

حکومت کو کاروباریوں ، خردہ فروشوں اور صنعتی تنظیموں کی جانب سے مارکیٹ میں ای کامرس اداروں کے خلاف قیمتوں میں زبردست چھوٹ، اصل قیمتوں سے کم قیمتوں اور مارکیٹ ڈومین کے غلط استعمال کے بارے میں شکایات موصول ہوئی ہیں


ان شکایات کو ضروری جانچ پڑتال اور چھان بین کے لئے متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کو بھیجا گیا ہے

Posted On: 30 JUL 2021 4:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی 30 جولائی 2021: حکومت کو کاروباریوں، خردہ فروشوں اور صنعتی ایجنسیوں کی جانب سے کچھ شکایات موصول ہوئی ہیں جو مارکیٹ میں ای کامرس اداروں کے ذریعہ قیمتوں میں بڑی چھوٹ، اصل قیمتوں سے بہت کم قیمتوں اور مارکیٹ ڈومین کے غلط استعمال کے بارے میں ہیں۔ ان شکایات کو ضروری جانچ پڑتال اور چھان بین کے لئے متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کو بھیج دیا گیا ہے۔

صارفین کے تحفظ (ای کامرس) ضابطوں 2020 کو 23 جولائی 2020 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ ای کامرس میں کاروبار کے غلط ہتھکنڈوں کی روک تھام کے انضباطی دائرہ کار کو مستحکم کرنے کے لئے حکومت نے صارفین کے امور محکمے کی ویب سائٹ پر ان ضابطوں میں مجموزہ ترامیم کے لئے رائے اور مشورے طلب کئے ہیں۔

ای کامرس کی تشریح، مارکیٹ کے اداروں کے رول اور ای کامرس کمپنیوں کی ذمہ داری سے متعلق کئی فریقوں نے ای کامرس پالیسی کے مشورے پر رائے دے دی ہے۔

کامرس اور صنعت کی وزارت میں وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

****

 

ش ح۔ رف ۔ س ا

U. No: 7239



(Release ID: 1740956) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Bengali , Punjabi