وزارتِ تعلیم
وزارت تعلیم نے ’مساوی اور شمولیت پر مبنی سماج کی جانب: این ای پی 2020 کے اہداف کو عملی شکل دینا‘ پر ویبینار کا انعقاد کیا
Posted On:
30 JUL 2021 7:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30/جولائی2021 ۔ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر، وزارت تعلیم (ایم او ای) کچھ اہم اقدامات کرنے جارہی ہے۔ این ای پی 2020 کے ایک سال مکمل ہونے کے تناظر میں ان اقدامات کے ایک جزو کے طور پر 8 دن کے لئے موضوع پر مبنی ویبیناروں کے ایک سلسلے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس تناظر میں اسکولی تعلیم اور محکمہ خواندگی اور این سی ای آر ٹی نے آج ’مساوی اور شمولیت پر مبنی سماج کی جانب: این ای پی 2020 کے اہداف کو عملی شکل دینا‘ پر ایک قومی ویبینار کا انعقاد کیا ۔ ویبینار میں تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ اناپورا دیوی اور وزارت تعلیم کے سینئر افسروں نے حصہ لیا۔
افتتاحی تقریب میں محترمہ انا پورنا دیوی نے کہا کہ این ای پی 2020 کا مقصد اعلیٰ معیار والی مساوی اور شمولیت پر مبنی تعلیم کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ سبھی کو تعلیم کے لئے رہنما ہدایات فراہم کرتی ہے، جس سے تعلیم سے متعلق متنوع ضرورت اور پس منظر سے الگ سبھی بچے ترقی اور اپنے پورے انسانی امکانات کو حقیقت کی شکل دینے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ خاص طور سے لڑکیوں اور ٹرانس جینڈر بچوں سمیت ایس ای ڈی جی سے متعلق بچوں کو شامل کرنے کے لئے نصاب اور تدریس میں مداخلت کی ضرورت ہے۔
این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر نے وزیر اور دیگر معززین کا خیرمقدم کیا۔ انھوں نے این ای پی 2020 کے تناظر میں موضوع کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور مقررین کی ستائش کی، جو فیلڈ میں اپنے تجربات کے بارے میں بتائیں گے۔
ویبینار میں تین موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی جو حسب ذیل ہیں:
- مساوی اور شمولیت پر مبنی سماج کے ہدف کو حاصل کرنے سے متعلق امور اور چیلنجوں کے حل سے وابستہ تجربات
- لڑکیوں کی تعلیم پر زور کے ساتھ سماجی – اقتصادی اعتبار سے محروم گروپوں (ایس ای ڈی جی) کی شمولیت: این ای پی 2020 کے التزامات کو آگے بڑھانا
- این ای پی 2020 کے وژن: فیلڈ سے آنے والے خیالات کے تحت سبھی کی شمولیت کے لئے مؤثر مداخلت
لڑکیوں کی تعلیم اور اختیار دہی سمیت شمولیت پر مبنی تعلیم کے شعبے میں کام کررہے رام کرشن مشن، روم ٹو ریڈ، سوا تعلیم فاؤنڈیشن، سینٹ میریز اسکول، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن، آئی ٹی ایل پبلک اسکول، وجنانا وہارا ریزیڈینشل اسکول، بھارت بھارتی وغیرہ سمیت مختلف تنظیموں و اداروں سے مدعو کئے گئے مقررین نے فیلڈ کی مشکلوں پر قابو پانے اور ضروری مداخلت کرنے سے متعلق اپنے تصورات و تجربات مشترک کئے۔ نشستوں کا کوآرڈنیشن این سی ای آر ٹی کی فیکلٹی کے ذریعے کیا گیا۔ ہر نشست موضوع اور این ای پی 2020 کے تناظر میں این سی ای آر ٹی کے حالیہ اقدامات پر پرزنٹیشن کے ساتھ شروع ہوا، جس میں مساوی اور شمولیت پر مبنی تعلیم پر زور دیا گیا۔
این ای پی 2020 کے اہداف پر مرکوز قومی ویبینار کی چند خصوصیات –
- آر پی ڈبلیو ڈی ایکٹ کا مؤثر نفاذ
- سماعت سے معذور بچوں کی بنیادی خواندگی اور عددیت کی تکمیل کے لئے خصوصی ٹاسک فورس کی تشکیل
- شمولیت پر مبنی تعلیم کے لئے ٹیچنگ – لرننگ انٹروینشنز
- شمولیت کے تصور میں دور دراز اور سرحدی علاقوں سمیت شمولیت پر مبنی طور طریقوں کی حوصلہ افزائی
- لڑکیوں کے پائیدار اقتصادی امپاورمنٹ کے لئے فروغ ہنرمندی پر زور
- لڑکیوں میں خاص طور پر قیادت اور فیصلہ کرنے کی ہنرمندی کے ساتھ ہی اکیسویں صدی کے مطابق ہنرمندی میں اضافہ
- شروع میں ہی نشان دہی اور اسکولوں کے آس پاس رخنہ اندازی کے ساتھ ماحول تیار کرنا
- خاص طور سے دس بستے سے پاک ایام (بیگ لیس ڈیز) کے دوران پیشہ وارانہ تعلیم اور لائف اسکلس کا فروغ
- اسکولی نصاب کے ایک اہم جزو کے طور پر بہتر تعلیم
- تعلیمی مداخلت میں رضاکاروں اور کمیونٹی اراکین کو جوڑنا
- مختلف حصص داروں کے ساتھ شراکت داری کے توسط سے شمولیت کو زندگی کے ایک طریقے کی شکل میں دیکھنا
مساوی اور شمولیت پر مبنی سماج کے لئے این ای پی 2020 کے اہداف کو عملی شکل دینے میں مختلف حصص داروں کی رہنمائی کے لئے ان باتوں کی تشہیر کی جائے گی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.7265
(Release ID: 1740947)
Visitor Counter : 186