صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

قومی آبادی کی پالیسی- خاندانی منصوبہ بندی کے قومی پروگرام کے تحت وسیع پیمانے پر خدمات فراہم کرنے والے مختلف اقدامات کئے گئے

Posted On: 30 JUL 2021 5:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ، 30  جولائی  ، 2021

سال 2000 میں قومی آبادی کی ایک پالیسی بنائی گئی جس کا طویل مدتی مقصد سال 2045تک آبادی کے استحکام کو حاصل کرنا تھا۔خاندانی منصوبہ بندی کے قومی پروگرام کے تحت  وسیع پیمانے پر خدمات فراہم کرنے کےلئے اٹھائے مختلف اقدامات مندرجہ ذیل ہیں:

1.مشن پریوار وکاس کو سات اعلی توجہ کی حامل ریاستوں میں  146ہائی فرٹیلیٹی اضلاع میں مانع حمل اور خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات تک کافی حد تک رسائی کے لئے متعارف کرایا گیا۔

2.توسیع شدہ کونٹراسیپٹو چوئسز حالیہ مانع حمل پروگرام میں انجیکٹیبل کونٹراسیپٹو (انترا پروگرام) اور سینٹرومین (چھایا) نامی نئے کونٹراسیپٹوز کے ساتھ ساتھ کنڈومز،کمبائنڈ اورل کونٹراسیپٹو گولیاں،ایمرجنسی کنوٹراسیپٹو گولیاں،انٹروٹیرائن کونٹراسیپو یوٹیرین  ڈیوائس (آئی یو سی ڈی) اور نسبندی  پروگرام کو توسیع دی گئی ہے۔

3.نسبندی قبول کرنے والوں کے لئے معاوضہ اسکیم جو تنخواہ لینے والے کو اجرت کے نقصان کا معاوضہ فراہم کرتی ہےاور نسبندی کرنے کےلئے خدمات فراہم کرنے والی ٹیم کو بھی۔

4.پوسٹ پارٹم انٹروٹیرائن کونٹرا سیپٹو ڈیوائس (پی پی آئی یو سی ڈی) خدمات ڈلیوری کے بعد فراہم کی جاتی ہیں۔

5.آشا ورکروں کے ذریعہ مانع حمل کی ادویات  کی ہوم ڈلیوری کےلئے اسکیم کو گھروں تک پہنچایا گیا ہے۔

6.    کمیونٹیز میں استعمال کے لیے آشا کی ڈرگ کٹس میں حمل ٹیسٹنگ کٹس کی فراہمی کی اسکیم۔

7.    فیملی پلاننگ لاجسٹکس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایف پی –ایل ایم آئی ایس) صحت کی سہولیات کی تمام سطحوں پر خاندانی منصوبہ بندی کی اشیاء کی ہموار پیشن گوئی ، خریداری اور تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ڈیڈیکیٹڈ سافٹ وئیر لانچ کیا گیا ہے۔

مندرجہ بالا اقدامات کا حصول کچھ اس طرح ہے:

  • مجموعی فرٹیلٹی ریٹ 2005 سے 2018 (ایس آر ایس )کے دوران  2.9 سے گھٹ کر 2.2 ہوگیا ۔
  • 36 میں  سے 28 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے پہلے ہی 2.1 یا اس سے کم کی فرٹیلٹی  کی سطح حاصل کر لی ہے۔
  • خام پیدائش کی شرح  2005 سے 2018 (ایس آر ایس) تک 23.8 سے 20.0 تک گھٹ گئی
  • بھارت کی مطلوبہ فرٹیلٹی شرح این ایف ایچ ایس  تھری میں 1.9 سے این ایف ایچ ایس فورتھ میں 1.8 تک نیچے آگئی

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ،ڈاکٹر بھارتی پروین پوار  نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں معلومات دی۔

 

****

ش ح ۔ا م۔رب۔

U:7250



(Release ID: 1740943) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Punjabi , Telugu