وزارت آیوش

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بیداری پیدا کرنے کی خاطر حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 JUL 2021 4:55PM by PIB Delhi

 

نئی  دلّی ، 30  جولائی/ آیوش کی وزارت کے تحت قومی اداروں اور  ریسرچ  کونسلوں  نے کووڈ – 19 میں آیوش کے اقدامات  کےرول کی دستاویز تیار کرنے کی خاطر کئی مطالعات کئے ہیں ۔

          ریسرچ کونسلوں  اور قومی اداروں  کے ذریعے  126 مطالعات کئے گئے  ، جن میں مرض کو  روکنے کے لئے  42 ، احتیاطی   اقدامات سے متعلق 40  ، مشاہدہ کے لئے  11 ، علاج سے  پہلے / تجرباتی 22 ، منظم جائزے  کےلئے ایک ، سروے کے لئے 8 اور  موٹو گراف کی تیاری کے لئے 2 مطالعات شامل ہیں ۔ ان تحقیقی مطالعات  میں 66 مطالعات آیور وید میں ، 26 ہومیو پیتھی  میں ، سدھا  میں 13 ، یونانی میں 8 اور یوگا اور نیچرو پیتھی میں 13 مطالعات کئے گئے ۔ کل 90 مطالعات مکمل  کئے گئے ،جب کہ 10 مخطوطات شائع کئے گئے ہیں ۔

          یہ تحقیقی  مطالعات مختلف  ریاستوں / یو ٹی میں قائم تحقیقی  کونسل  کے اداروں اور قومی  اداروں کے ذریعہ کئے گئے ہیں ۔

          کووڈ – 19 کے علاج کے لئے آیوش – 64 اور کباسور کوڈینیر  کی نشاندہی  کی گئی ہے ۔ طبی تجربات  سے متعلق  تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ آیوش – 64 ، کووڈ – 19  کے  بغیر علامت والے اور ہلکے  مریضوں کے علاج کے لئے  بہت موثر ہے ۔ اس کے علاوہ ، کباسور کوڈینیر  پر ، جو سدھا کا نسخہ ہے ، سینٹرل  کونسل فار  ریسرچ  اِن سدھا  ( سی سی آر ایس) پر تحقیق کی ہے اور اسے بھی  کووڈ – 19 کے ہلکے مریضوں  کے علاج  کے لئے  زیادہ موثر پایا گیا ۔

          آیوش  کے اقدامات سے متعلق  تحقیقی  مطالعات مرض کو روکنے  اور اس کے علاج معالجہ  کے لئے کئے گئے ہیں ۔ البتہ ،  ان دواؤں  کو ایلوپیتھک  ، ہومیو  پیتھک  یا کووڈ – 19 کے ٹیکے  کی متبادل  دوا ہونے  کے بارے میں کوئی اعداد و شمار  دستیاب نہیں ہیں ۔

          حکومت  ہند نے انفیکشن  والے امراض  ، خاص طور پر کووڈ – 19 سے بچاؤ کے لئے  اقدامات کو عوام میں مشتہر  کرنے کے کئی  اقدامات کئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ، آیوش  کی وزارت   نے کووڈ -19 وباء کی روک تھام  کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات  کئے ہیں :

  1. احتیاطی  صحت اقدامات  اور قوت مدافعت  بڑھانے کے لئے رہنما خطوط کی سفارش ۔
  2. کووڈ – 19 کے لئے ماہرین  کی مختلف  کمیٹیوں  کے ساتھ صلاح و مشورے سے قومی ٹاسک فورس  کے ذریعہ  تیار کردہ  آیور وید اور یوگا کے قومی طبی  بندوبست پروٹوکول  کا اجراء ۔
  3. آیوش  کے متعلق  سسٹم  کے پریکٹس کرنے والوں کے لئے رہنما خطوط جاری  کئے گئے ۔  ریسرچ   کونسلوں  کے ڈائریکٹر  جنرل اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ  کے ڈائریکٹروں  کے زیرنگرانی  ماہرین  کی ٹیم کے ذریعے   تیار کردہ  رہنما خطوط  جاری کئے گئے ۔
  4. کووڈ – 19 کے دوران خود کی دیکھ بھال  کے لئے آیوروید  ، یونانی اور سدھا  کے بچاؤ  کے اقدامات  جاری کئے گئے  اور آیوش کی پریکٹس کرنے والوں کے لئے رہنما خطوط جاری کئے گئے ۔
  5. کووڈ – 19 وباء کے دوران آیوش کی پریکٹس کرنے والوں  کے لئے ایڈوائزری  جاری کی گئی ۔
  6. وباء کی دوسری لہر کےدوران آیوش  - 64 اور کبا سورا کوڈینیر  کووڈ – 19 کے ہلکے مریضوں کے علاج کے لئے بہت مدد گار ثابت ہوئی ہے ۔
  • vii. کووڈ – 19 وباء کے دوران بچوں کی گھروں میں دیکھ بھال اور آیوش کی پریکٹس کرنے والوں کو بچوں میں مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ایڈوائزری  جاری کی گئی ۔

آیوش کی وزارت نے متبادل  طبی نظام کے ذریعہ  کورونا  کی روک تھام سے متعلق  بیداری پیدا کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں ۔

  1. آیوش کی وزارت نے خود کو  کووڈ – 19 سے محفوظ رکھنے اور تندرست رہنے کے لئے ایڈوائزری  جاری کی ،جس  میں صفائی  رکھنے  ، ہاتھ دھونے اور ماسک لگانے جیسے مشورے  شامل ہیں ۔
  2. آیوش کی وزارت نے  خود اپنی  دیکھ بھال ، احتیاطی  اقدامات  اور قوت مدافعت  بڑھانے کے لئے رہنما خطوط جاری کئے ۔
  3. آیوش اور صحت  و خاندانی  بہبود کی وزارت نے 33 ہزار آیوش ماسٹر ٹرینروں  کومشترکہ  طور پر  تربیت فراہم کی ہے ۔
  4. آیوش کی وزارت نے ویبینار  کے ذریعہ ‘‘ قوت مدافعت  کے لئے آیوش ’’ کی تین ماہ  کی مہم شروع کی ۔ 50 ہزار سے زیادہ لوگوں نے ویبینار  میں شرکت کی ۔
  5. حکومتِ ہند نے کووڈ – 19 کے لئے آیور وید  اور یوگا پرمبنی   قومی طبی  بندوبست  پروٹوکول  جاری کیا ۔
  6. آیوش کی وزارت نے اپنے ایک خط کے ذریعے  ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے کووڈ – 19  کے ہلکے  مریضوں  ،  بغیر علامت والے مریضوں  ، قرنطینہ کے مراکز ، کووڈ دیکھ بھال کے  مراکز ، کووڈ ہیلتھ سینٹر ، آیوش کے اسپتالوں  / ڈسپنسریوں اور گھر میں قرنطینہ میں رہنے والے مریضوں کے لئے   کباسور  کڈینیر اور آیوش  - 64 کے استعمال کو مقبول بنائیں۔
  7. آیوش کے طبی نظاموں  سے زیادہ سے زیادہ  فائدہ حاصل کرنے کے لئے آیوش – 64 اور کبا سور کڈینیر کی ریسرچ  کونسلوں اور  قومی اداروں کے ذریعے  تقسیم کاری کی ملک گیر مہم چلائی گئی ۔
  8. آیوش کی وزارت نے  کووڈ – 19 وباء کے دوران بچوں میں مرض کو روکنے کی خاطر  آیوش کی پریکٹس کرنے والوں کے لئے  گھروں میں دیکھ بھال اور بچوں   کے لئے خصوصی  رہنما خطوط  جاری کئے ہیں ۔
  9. کووڈ – 19 کو پھیلنے سے روکنے  کے لئے آیوش کی وزارت نے  مفت ٹیلی فون نمبر  14443 کے ذریعے ہیلپ لائن فراہم کی ہے ،جس میں کووڈ – 19 کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے آیوش پر  مبنی طریقۂ کار   کا مشورہ  فراہم کیا جاتا ہے ۔ آیوش کی وزارت نے آیوش کلینیکل   کیس ریپو زیٹری  ( اے سی سی آر ) پورٹل لانچ کیا ہے اور آیوش  سنجیونی ایپ کا تیسرا ورژن لانچ کیا ہے ۔   اے سی سی آر پورٹل (https://accr.ayush.gov.in/ ) آیوش کی پریکٹس کرنے والوں اور عام لوگوں کی مدد کے لئے  ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا ۔

          یہ معلومات  آیوش کے وزیر مملکت  جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں پیش کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  ۔   30.07.2021 )

U.No. 7237


(ریلیز آئی ڈی: 1740941) وزیٹر کاؤنٹر : 157
یہ ریلیز پڑھیں: English , Punjabi , Telugu