وزارت آیوش

آیوش ادویات کا نظام کئی ملکوں میں مقبول ہوا ہے  

Posted On: 30 JUL 2021 4:57PM by PIB Delhi

نئی  دلّی ، 30  جولائی/ صحت  ، فٹنیس  اور  تبدیل ہوتی ہوئی طرز زندگی  کے بارے میں بڑھتی ہوئی بیداری کے ساتھ   آیوش کے نظام  ، خاص طور پر آیور وید اور یوگا کی مانگ      میں بین الاقوامی    سطح پر  زبردست اضافہ ہوا ہے ۔  اقوام متحدہ کے ذریعے 21 جون کو یوگا  کا بین الاقوامی دن قرار  دیئے جانے سے  آیوش نظام  عالمی برادری  میں  صحت  و تندرستی کو یقینی بنانے کے لئے ایک اہم  اقدام کے طور پر زبردست اہمیت  حاصل کر رہا ہے ۔  آیور وید کو  نیپال ، سری لنکا ، پاکستان ، بنگلہ دیش ،  متحدہ عرب امارات ، عمان ، سعودی عرب  ، بحرین ، ملیشیا  ، ماریشس  ، ہنگری ، سربیا ، تنزانیہ ، سوئٹزر لینڈ ، کیوبا ، برازیل ، رومانیا  ، ہنگری  ، لیٹویا اور سلووینیا  اور یوروپی یونین کے پانچ  ملکوں میں  دواؤں کے ایک نظام  کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے ، جہاں آیور وید کی  پریکٹس کو  منضبط کیا گیا ہے ۔ یونانی نظام کو  بنگلہ دیش ، سری لنکا ، ملیشیا ، پاکستان ، بحرین ،  یو اے ای اور تنزانیہ میں تسلیم کیا گیا ہے ۔  سدھا نظام  کو سری لنکا اور ملیشیا میں  تسلیم کیا گیا ہے ۔  سووا رِگپا نظام کو بھوٹان اور منگولیا میں منظوری دی گئی ہے ۔  ہومیو پیتھی نظام کو  سری لنکا ، بنگلہ دیش ، پاکستان  ، عمان ، یو اے ای ، روس اور تنزانیہ میں تسلیم کیا گیا ہے ۔ اسے گھانا ، چلی ، کولمبیا  ، رومانیہ ، ترکی ، اونٹاریو  ( کناڈا ) میں بھی منضبط کیا گیا ہے اور اسے برطانیہ کی قومی  صحت پالیسی سے مربوط کیا گیا ہے ۔ آیوش کی مصنوعات  دواؤں اور  تغذیہ بخش خوراک کے طور پر 100 سےزیاہ بیرونی ملکوں کو  برآمد کی جا رہی ہیں ۔

          آیو ش کی وزارت   ، آیوش کے نظام کو بین الاقوامی سطح پر  فروغ دینےاور  تشہیر کے لئے    مختلف ملکوں میں  اقدامات کر رہی ہے اور تجارت میں آسانی ، آیوش نظام کو تسلیم کئے جانے اور  آیوش  ایکسپورٹ پرموشن کونسل  قائم کرنے سمیت  کئی اقدامات کر رہی ہے ۔

          اب تک ملک میں آیوش کے ہر  شعبے کے لئے علیحدہ علیحدہ  یونیورسٹیاں قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے  ۔ البتہ ، آیوش کی وزارت کے تحت جے پور میں نیشنل انسٹی ٹوٹ آف آیور وید ( این آئی اے ) کو  یو جی سی کے ذریعے  ڈیمڈ یونیورسٹی کی حیثیت   دی گئی ہے ۔

          آیوش کے مختلف شعبوں میں  مختلف مقامات پر  12 قومی ادارے پہلے ہی  کام کر رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ، ان قومی اداروں   کے چار چھوٹے ادارے بھی قائم کئے گئے ہیں ۔

  • غازی آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن کا ذیلی ادارہ ۔
  • گوا میں  گوا انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں   آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیور وید  کا ذیلی ادارہ ۔
  • پنچکولہ ( ہریانہ ) میں  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیور وید کا ذیلی ادارہ ۔
  • نریلہ  ( دلّی ) میں  نیشنل  انسٹی ٹیوٹ  آف ہومیو پیتھی  کا ذیلی ادارہ ۔

حکومتِ ہند تمام عمرکےلوگوں ، خاص طور پر  ملک کے نو جوانوں میں مختلف اقدامات کے ذریعے    آیوش کے تمام شعبوں کو مقبول بنانے کے لئے سرگرم اقدامات کر رہی ہے ۔ ان اقدامات میں  یوگا کے قومی اور بین الاقوامی دن  کا جشن ،  آیور وید   ، ہومیو پیتھی اور یونانی وغیرہ  کے قومی دن منانا۔ قومی / ریاستی  سطح پر سواستھ   رکشن پروگرام ، آروگیہ میلہ  ، ہیلتھ کیمپ    ، نمائشیں ، آیو سَمواد  مہم پروگرام وغیرہ شامل ہیں ۔  اس کے علاوہ ، آیوش کی تعلیمی اور خدمات  اور مصنوعات کےسیکٹر کو فروغ دینے کے لئے ملک میں  1250 آیوش  ہیلتھ اور ویلنیس سینٹر کام کر رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ، سوشل میڈیا  ، جیسے فیس بُک ، ٹوئیٹر ، یو ٹیوب ، پرنٹ میڈیا اور ٹی وی شو وغیرہ میں   آیوش کےنظام کے بارے میں معلومات  فراہم کی جاتی ہے ۔

یہ معلومات  آیوش کے وزیر مملکت  جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں پیش کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  ۔   30.07.2021 )

U.No. 7235


(Release ID: 1740846)
Read this release in: Telugu , English , Punjabi