وزارت اطلاعات ونشریات
این ایف اے آئی نے 1930 کی دہائی کے اواخر سے 1950 کے وسط تک کے ابتدائی تیلگو سنیما کے 450 سے زیادہ گلاس سلائیڈس کے نایاب خزانے کی حصولیابی کی ہے
گلاس سلائیڈس، بھارتی سنیما کی وراثت کے نہایت پُراثر اور دل پذیر ریکارڈس ہیں:ڈائریکٹر این ایف اے آئی
Posted On:
30 JUL 2021 12:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30؍ جولائی : نیشنل فلم آرکائیوز آف انڈیا این ایف اے آئی نے ایک بڑی حصولیابی کرتے ہوئے، اپنے ذخیرہ میں فلموں کے 450 سے زیادہ گلاس سلائیڈس کا اضافہ کیا ہے۔ یہ گلاس سلائیڈس ابتدائی سنیما کے جائزہ سے متعلق تجزیہ کا ایک اہم حصہ ہیں۔ یہ سلائیڈس، مربع شکل کے 2 پتلے گلاسوں کے درمیان فلم کے ایک پوزیٹو کو دبا کر بنائے گئے ہیں اور ان سلائیڈس کا استعمال تھیٹرس میں فلم شروع ہونے سے پہلے یا انٹرویل کے دوران، نئی فلموں کے اعلان کرنے کے لئے کیا جاتا تھا۔
این ایف اے آئی کے ڈائریکٹر جناب پرکاش مگ ڈم نے کہا کہ گلاس سلائیڈس بھارتی سنیما کی وراثت کے نفیس ولطیف ریکارڈ ہیں اور ہمیں انہیں اپنے آرکائیوز کے خزانے میں محفوظ کرکے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ بہت تیزی سے تبدیل ہوتی ٹیکنالوجیز کے پیش نظر ، اتنی بڑی تعداد میں ان گلاس سلائیڈس کی حصول یابی ایک نایاب اور اہم دریافت ہے۔ میں تمام فلم شائقین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور فلموں کے فوٹیج یا ٹکڑے، فوٹو گرافس، پوسٹرس، لابی کارڈس اور اسی قسم کی دیگر چیزیں اور اشیاء جمع کرائیں تاکھ انہیں محفوظ رکھا جاسکے۔
گلاس سلائیڈ کو تیار کرنے کے لئے استعمال کئے جانے والے فلم پوزیٹوز، اخبارات اور رسائل کے لئے فلم پوسٹر یا تشہیری مواد کی مختصر شکل تھے۔ یہ گلاس سلائیڈس، 1930 کی دہائی کے اواخر سے 1950 کی دہائی کے وسط تک کے ابتدائی تیلگو سنیما کی باتصویر تاریخ کی علامت ہیں اور بھارت کی بولتی فلموں کی ابتدائی دہائیوں کے دوران تیلگو فلموں کے سنجیدہ انداز کا پتہ لگانے والی خوبصورت منظر کشی کی خصوصی نمائش کرتے ہیں۔
گلاس سلائیڈس کے اس مجموعہ کی اہمیت کو نمایاں کرتے ہوئے ، این ایف اے آئی میں دستاویزات سے متعلق انچارج محترمہ آرتی کارخانیس نے کہا : ’’یہ گلاس سلائیڈس تیلگو فلم صنعت کے ابتدائی برسوں میں تشہیری منظر نامہ کا ایک طائرانہ خدو خال اور منظر پیش کرتے ہیں۔ ان سلائیڈس کی فلموں پر تحقیق کرنے والوں کے لئے بہت زیادہ اہمیت ہے اور ہم جلد ہی انہیں ڈیجٹائز بنائیں گے۔
اس حصول یابی میں بہت سی اہم فلموں کے گلاس سلائیڈس شامل ہیں ، جن میں وی وی راؤ کی بیواؤں کی شادی کے بارے میں رجحان ساز سماجی ڈرامہ ’’ملّی پیلّی‘‘ (1939)، بی این ریڈی کی ’’وندے ماترم‘‘ (1939)، جھگڑالو اور ڈینگ مارنے سے متعلق مقبطل ہٹ فلم ’’کیلو گُرّم‘‘ (1949)، این ٹی راما راؤ کی اداکاری سے سجی ایک اور ہٹ فلم ’’داسی‘‘ (1952) ، شرت چندر چٹّو پادھیائے کے کلاسک ناول دیوداس پر مبنی ویدانتم راگھو وہیّا کی ’’ دیواداسو‘‘ (1953) جس میں اکّی نینی ناگیشور راؤ ، ساوتری اور للتا نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں اور ان کے علاوہ مزید کئی فلمیں شامل ہیں۔ یہ تمام گلاس سلائیڈس بلیک اینڈ وہائٹ شکل میں ہیں اور ان میں 1939 سے 1955 تک کی 70 تیلگو فلموں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ برس بھی این ایف اے آئی نے لگ بھگ 400 گلاس سلائیڈس حاصل کئے تھے۔ سردست این ایف اے آئی کے ذخیرے میں ہندی، گجراتی اور تیلگو فلموں کے اسی طرح کے دو ہزار سے زیادہ گلاس سلائیڈس ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ع م- ق ر)
U-7232
(Release ID: 1740692)
Visitor Counter : 310