جل شکتی وزارت
جل شکتی ابھیان کے اہداف اور مقاصد
Posted On:
29 JUL 2021 5:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29؍ جولائی : جل شکتی ابھیان -1 (جے ایس اے-1) دو مرحلوں میں پہلی جولائی سے 30 ستمبر 2019 اور پہلی اکتوبر سے 30 نومبر 2019 میں ملک کے پانی کی کمی والے 256 ضلعوں کے 2836 بلاکوں میں سے 1592 بلاکوں میں 2019 میں شروع کیا گیا تھا۔ جل شکتی ابھیان -1کے تحت افسران ، زیر زمین پانی کے ماہرین اور بھارتی حکومت کے سائنس داں ملک کے پانی کی کمی والے ضلعوں میں ریاستی اور ضلع افسران کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، جس کا مقصد پانچ نشان زد کارروائیوں، جیسے آبی تحفظ اور بارش کے پانی کو جمع کرنا، روایتی اور دیگر آبی ذخائر ؍ ٹینکوں کی تشکیل نو ، بور ویلس کے دوبارہ استعمال اور ریچارج ، واٹر شیڈ ڈیولپمنٹ اور بڑے پیمانے پر جنگل بانی کو تیزی سے نافذ کرنے پر توجہ دے کر پانی کے تحفظ اور وسائل کے بندوبست کو فروغ دینا ہے۔ اس مہم کے ساتھ ہی بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کی گئی ہے اور مختلف فریق آبی تحفظ کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ جے ایس اے- 1 کا مقصد آبی تحفظ کو بہتر بنانا ہے۔
جے ایس اے – 1 کے لئے الگ سے فنڈز مختص نہیں کئے گئے۔ تاہم مذکورہ بالا کارروائیوں کے تحت اس ہدف کے حصول کے لئے مختلف مرکزی اور ریاستی سرکاروں کی اسکیموں کو ضم کرکے فنڈ ز استعمال کئے گئے۔
جل شکتی ابھیان -11 ، 2020 میں کووڈ – 19 کی بندشوں کی وجہ سے شروع نہیں ہوسکا۔ تاہم جل شکتی کی وزارت نے مرکزی خیال ’’کیچ دی رینج، ویئر اٹ فالس وہین اٹ فالس‘‘ کے ساتھ ’’جل شکتی ابھیان : کیچ چی رین‘‘ شروع کیا، جس میں مانسون سے قبل اور مانسون کے دوران یعنی 30 نومبر 2021 تک ملک میں تمام ضلعوں کے دیہی اور شہری علاقوں کا احاطہ کیا گیا۔ ’’جل شکتی ابھیان : کیچ دی رین‘‘ مہم پانی کے عالمی دن کے موقع پر 22 مارچ 2021 کو عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی نے شروع کی تھی ۔
جے ایس اے : سی ٹی آر کے لئے مرکوز کارروائیوں میں آبی تحفظ اور بارش کے پانی کو جمع کرنے کے ڈھانچے کا قیام ؍ رکھ رکھاؤ ، روایتی اور دیگر پانی کے ذخائر ؍ ٹینکوں کی تشکیل نو ، بور ویلس کے دوبارہ استعمال اور ریچارج ، واٹر شیڈ ڈیولپمنٹ اور بڑے پیمانے پر جنگل بانی شامل ہیں۔ جے ایس اے – سی ٹی آر کی دیگر اہم سرگرمی ، تمام آبی ذخائر کی ضلع وار جیو ٹیگڈ انوینٹری کی تیاری ، اس کی گراؤنڈ ٹروتھنگ اور اس کی بنیاد پر سائنٹفک آبی تحفظ کی منصوبہ بندی کی تیاری ہے۔ جل شکتی ابھیان : کیچ دی رین مہم 26 جولائی 2021 تک ہوئی ریاست وار پیش رفت کی تفصیلات صرف کئے گئے فنڈس کے ساتھ ضمیمہ -1 کے طور پر منسلک ہے، جیسا کہ مرکزی فریقوں وزارتوں ؍ محکموں نے اپنی کارکردگی کے اہم اشاریوں کے تحت جے ایس اے - سی ٹی آر پورٹل (jsactr.mowr.gov.in) پر اپ لوڈ کئے ہیں۔ ریاستی حکومتوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ جے ایس اے - سی ٹی آر مہم کے تحت ریاستی اور مقامی فنڈس سے کئے گئے کام سے متعلق معلومات اپ لوڈ کریں۔ کرولی اور دھول پور ضلعوں میں 26 جولائی 2021 تک جے ایس اے - سی ٹی آر کے تحت ہوئے کام کی تفصیلات ضمیمہ -11 کے طور پر منسلک ہیں۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں جل شکتی اور ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ف ا- ق ر)
U-7220
(Release ID: 1740670)
Visitor Counter : 203